لا حاصل یاں بے حاصل؟

عائد

محفلین
السلام علیکم
استاد ِ محترم
لا حاصل اور بے حاصل کیا دونوں ٹھیک ہیں اور کیا لا حاصل 'لَحاصل' "ا" کے اسقاط کے ساتھ جائز ہے اور بے حاصل بھی اگر ٹھیک ہے تو کیا اسے 'بحاصل' "ے" کے اسقاط کے ساتھ جائز ہے
 

عائد

محفلین
دراصل اک غزل کے شعر کو لے کے یہ سوال پوچھا تھا
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
تو لا حاصل سی اک جستجو ہی سہی
تجھ سے ہٹ کر کوئی راستہ ہی نہیں

کیسے رخصت کروں میں تری یاد کو
میرا تو کوئی اور مشغلہ ہی نہیں


' لحصل ' قابلِ قبول نہیں تو یہ شعر تبدیل کرنا پڑے گا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دراصل اک غزل کے شعر کو لے کے یہ سوال پوچھا تھا
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
تو لا حاصل سی اک جستجو ہی سہی
تجھ سے ہٹ کر کوئی راستہ ہی نہیں
کیسے رخصت کروں میں تری یاد کو
میرا تو کوئی اور مشغلہ ہی نہیں
' لحصل ' قابلِ قبول نہیں تو یہ شعر تبدیل کرنا پڑے گا
لا حاصل تو شاید اس بحر ،( متدارک )میں کسی طرح بھی نہیں آسکے گا۔ آپ بے ثمر یا کوئی اور ترکیب وضع کر سکتے ہیں۔
جیسے بے ثمر ہی رہی تہری ہر جستجو ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ۔
 
Top