اسلامی ممالک آزمائش کی گھڑی میں لبنانی عوام کی مدد کریں‘ او آئی سی
ریاض (نمائندہ جنگ) اسلامی کانفرنس تنظیم آو آئی سی نے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ آزمائش کی اس گھڑی میں لبنانی عوام کی دل کھول کر مدد کریں اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک مشترکہ طور پر لبنان پر حملے فوری طور پر بند کرانے کیلئے سلامتی کونسل کو آمادہ کریں کویتی کابینہ نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 20 ملین امریکی ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ سعوی عرب کی حکومت اور خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز اس سے پیشتر 50 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر چکے ہیں ہیں۔ او آئی سی نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کو فوری بند کروانے کیلئے فوری جدوجہد کریں۔
حوالہ:
http://209.41.165.188/urdu/details.asp?nid=121048
او آئی سی ، لبنان کی مدد ،کن اشیا کی ضرورت ہے:
http://www.oic-oci.org/press/english/2006/July 2006/lebanon1.htm
عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم پر لاپروائی کا ثبوت دے رہی ہے، سعودی عرب
ریاض (نمائندہ جنگ) خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم سے لاپروائی کا ثبوت دے رہی ہے۔ اور مسلسل اپنی آنکھوں کو بند کئے ہوئے ہے۔ بعض ممالک کی جانب سے اسرائیلی پالیسی کی حمایت کے باعث ہی سلامتی کونسل اب تک کوئی قرار داد جاری نہیں کر سکی۔ اسرائیلی حملوں سے پورے خطہ کے اندر خطرناک بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی پر تسلط اور غاصبانہ پالیسی پر گامزن ہے۔
حوالہ:
http://209.41.165.188/urdu/details.asp?nid=121050
لبنان پر اسرائیلی حملے، برطانیہ شٹل ڈپلومیسی شروع کرے،لارڈ احمد
لندن (اسٹاف رپورٹر)لارڈ احمد آف رادھرم نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ وہ شٹل ڈپلومیسی شروع کرے اور حزب اللہ اور اسرائیل دونوں کو جنگ سے باز رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ دفتر خارجہ کی سابق وزیر بیرونس سمنز کی طرف سے لبنان کے بحران پر بلائے گئے لارڈز کے کراس پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بحران پر حکومت کے بیانات غیر جانبدارانہ ہونے کی بجائے یکطرفہ ہیں۔ وہ صرف حزب اللہ کی مذمت کر رہی ہے اس سے اسرائیل کو شہ مل رہی ہے کہ وہ لبنان پر بمباری جاری رکھے حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ دونوں پر دباؤ ڈالا جاتا کہ وہ تشدد کا خاتمہ کریں۔ لارڈ احمد نے کہا کہ حماس نے جمہوریت کے ذریعے فلسطین میں اقتدار حاصل کیا لیکن اسرائیلی حکومت 18 ماہ سے اس کی کردار کشی کر رہی ہے۔ حماس نے 18 ماہ سے یکطرفہ سیز فائر کیا اور جب غزہ میں فلسطینی بچوں کو شہید کیا گیا تو حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو اغوا کیا۔ اسرائیل دانستہ انہیں اکسانے کی کوشش میں رہا ہے اب وہ جنگ میں ایران اور شام کو ملوث کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل عربوں کو مارتا رہے گا امریکہ کچھ نہیں کہے گا لیکن جب اسرائیل پر وار ہو گا تو وہ بولے گا۔ اس لئے برطانیہ کو جنگ بند کرانے میں پہل کرنا ہو گی۔ اجلاس میں لبنان کے بحران اور فلسطین کے ایشو میں دلچسپی رکھنے والے چالیس کے قریب لارڈز کے ارکان نے شرکت کی۔ ان میں دو سابق وزراء خارجہ ڈگلس ہرڈ اور لارڈ ہاولز کے علاوہ لارڈ چیز اور بیرونس جینی ٹنگ بھی شامل تھے۔
حوالہ:
http://209.41.165.188/urdu/details.asp?nid=121271
اسرائیل فوجی کارروائیوں کی کوریج میں مشکلات پیدا کر رہا ہے،عربی ٹی وی
دوحہ (جنگ نیوز) عربی ٹی وی چینل الجزیرہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے عملہ کی طرف سے لبنان اور فلسطین کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی کوریج میں مشکلات پیداکر رہا ہے۔ الجزیرہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس کے کئی رپورٹرز کو حراست میں لے لیا ہے اورمتعدد مواقع پر انہیں کوریج سے زبردستی روک دیا۔
حوالہ:
http://209.41.165.188/urdu/details.asp?nid=121064