حجاب بیٹے میں نے آج یعنی عید پر لبِ شیریں بنائی ہے۔ امی بہت خوش ہیں کہ چوبیس سال میں پہلی مرتبہ کسی نے عید والے دن کچھ صبح بنایا ہے۔ ورنہ ہمیشہ سے وہ ہی صبح کچھ میٹھا بناتی ہیں۔ اب تم اس کی شکل دیکھ کر بتاؤ کہ اس کی شکل ٹھیک ہے یا نہیں؟
ویسے تو سب کو بہت پسند آئی ہے۔ اور تمھاری ترکیب کے مطابق چیزوں کی مقدار لی تو کچھ زیادہ ہی بن گئی ہے۔ دو ڈونگے۔
اتنی دیر شاید اسے بنانے میں نہیں لگی تھی۔جتنی دیر اس کی تصویریں بناتے ہوئے۔