تبصرہ جات: لسانی مسائل و لطائف
شان الحق حقی صاحب کی کتاب لسانی مسائل و لطائف چند دن قبل ہی میرے ہاتھ آئی ہے۔ اس کی کیا کیا خوبیاں گنواؤں! دورِ حاضر کے لسانی مسائل کو انتہائی دلچسپ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ میں ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا یہی کتاب میرے لیے انکا تعارف بنی ہے۔ دلچسپ پیرے میں میرے جیسے عامی کو بھی زبان کے پیچیدہ ترین مسائل کے بارے میں سوچنے اور فکر کرنے پر مجبور کرتی ہے۔
سادہ و سلیس زبان میں کتنے ہی دقیق مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے میں وقتاً فوقتاً اس کے مضامین برقیاتا رہوں گا آپ لوگ میرے لیے استقامت اور مطلوبہ فرصت کی دعا کریں۔ فی الوقت فہرست اور ایک عدد مضمون ٹانک دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی باقی