لطائف

تعبیر

محفلین
ایک صاحب ایک مشہور کتابوں کی دکان پر پہنچے اور سیلز من سے پوچھا،
کیا آپ کے پاس وہ کتاب ہے جس کا نام ہے "مرد،ّ عورتوں کے آقا"

سیلزمن نے جواب دیا، اس فلور پر صرف علوم و فنون کی کتب ہیں۔
فکشن دوسرے فلور پر ہیں۔ وہاں جائیے آپ کو مطلوبہ کتاب مل جائگی۔
 

تعبیر

محفلین

دنیا کی سب سے پتلی کتاب کا نام ہے " عورتیں کیا چاہتی ہیں"
اندر ایک صفحہ پر صرف ایک لفظ لکھا ہے،
"ہر چیز​
 

تعبیر

محفلین

62 فرشتے

خانصاحب کی قبر کی پہلی رات میں باسٹھ فرشتے آئے ۔۔۔؟

دو فرشتے سوال پوچھ رہے تھے اور

باقی کے ساٹھ فرشتے








خان صاحب کو سوال سمجھا رہےتھے​
 

تعبیر

محفلین

پرنسپل : لیٹ کیوں ہو ؟

سٹوڈنٹ : بایئک خراب ہو گئی تھی ؟ِ

پرنسپل :بس میں نہیں آ سکتے تھے ؟

سٹوڈنٹ :میں نے کہا تھا سر لیکن آپکی بیٹی کے نخرے ختم ہوں تب نا​
 

تعبیر

محفلین

لیڈی ڈاکٹر ایک آدمی سے






تم میرے کلینک کے باہر کھڑے ہو کر عورتوں کو کیوں گھورتے ہو





آدمی





آپ ہی نے تو لکھا ہے





نو سے ایک بجے تک عورتوں کو دیکھنے کا ٹائم​
 

تعبیر

محفلین

ایک آدمی نے ایف ایم ریڈیو پر کال کی۔
آدمی:مجھے ایک والٹ ملا ہے جس میں‌ بہت سارے پیسے ہیں‌۔
ایڈریس بہادرآباد کا ہے۔۔۔
ہوسٹ:تو آپ انہیں‌ والٹ واپس دینا چاہتے ہیں‌؟
آدمی:پاگل سمجھا ہوا ہے کیا؟
میری طرف سے اسے سیڈ سونگ ڈیڈیکیٹ کردینا۔​
 

تعبیر

محفلین
باقی تمام لطائف خوب ہیں۔ لیکن یہاں ذرا نظر ثانی کیجئے۔

شکریہ اور کر لی نظر ثانی :)
معذرت خواہ ہوں کہ جیسے پڑھا ویسے ہی یہاں پوسٹ کر دیا اپنی عقل کو استعمال کیے بغیر
کسی کی دل آزاری کرنے کا مقصد نہیں تھا ۔ایک کوشش تھی کہ دن بھر کی مصروف روٹین اور تھکان کے بعد آپ سب کے چہروں پر کچھ مسکان آئے
ایک بار پھر معذرت :)
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو اس میں کوئی ایسی بات نظر نہیں آئی کہ نظر ثانی کی جائے۔ لطیفہ ہی تو ہے۔ جیسے :

ایک آدمی دوسرے سے کہتا ہے “تمہاری اوقات کیا ہے؟“

دوسرا جواب دیتا ہے “جب بڑے بڑے ڈاکٹروں کی دو دو گھنٹے کی اوقات ہے تو میری کیا ہو گی۔“

استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ جاؤ دیکھو بڑے بڑے ڈاکٹروں نے باہر بورڈ لگا رکھے ہیں “اوقات 10 سے 12 دن اور 6 سے 8 شام“
 

میم نون

محفلین
شکریہ اور کر لی نظر ثانی :)
معذرت خواہ ہوں کہ جیسے پڑھا ویسے ہی یہاں پوسٹ کر دیا اپنی عقل کو استعمال کیے بغیر
کسی کی دل آزاری کرنے کا مقصد نہیں تھا ۔ایک کوشش تھی کہ دن بھر کی مصروف روٹین اور تھکان کے بعد آپ سب کے چہروں پر کچھ مسکان آئے
ایک بار پھر معذرت :)

جی نہیں اب اسکا ازالہ کرنے کے لیئے ایک عدد لطیفہ پنجابی بلوچی اور سندھی پر پیش کریں :grin:
 

نیلم

محفلین
ٹیچر۔۔۔۔۔آہئ لو یو کس نے ایجاد کیا۔۔۔۔۔شاگرد چائنا نے
ٹیچر۔۔۔وہ کیسے؟
شاگرد۔۔۔کیونکہ اس کی نہ کوہی وارنٹیی ہے نہ گارنٹی چلے تو چاند تک نہ چلے تو شام تک
 

محمداحمد

لائبریرین
یہی کچھ اس لطیفے میں بھی ہے:

ایک پاکستانی خاتون نے ایک چینی آدمی سے شادی کی۔ پانچ چھ مہینوں کے بعد اُس کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔

تعزیت کو آئی ایک خاتون نے کچھ یوں اُن کو حوصلہ دیا "ہمت کرو بہن چائنا کی چیزیں پانچ چھ مہینے سے زیادہ نہیں چلتیں۔"
 
ایک مسجد میں نماز کے بعد ٢ آدمی ایک خان صاحب کے بارے میں بات کر رہے تھے. جو کہ وہیں صحن میں نفلین ادا کر رہے تھے. ایک آدمی نے کہا کہ خان صاحب محلے کے سب سے شریف آدمی ہیں. خود بھی تعلیم یافتہ ہیں اور بچوں کو بھی اچھی تعلیم دلائی ہے. دوسرے نے کہا کے نہ صرف تعلیم بلکے تربیت بھی بہت اچھی کی ہے. محلے کے سب بچوں سے زیادہ شریف اور مہذب بچے ہیں خان صاحب کے ..پہلے آدمی نے کہا خان صاحب اپنی بات کے بہت پکے ہیں اور جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں. دوسرے نے کہا کے پنج وقتہ نمازی اور پرہیز گار ہیں. شاید ہی کوئی روزہ اور نماز ان سے چوٹی ہو . صوم و صلواة کے انتہائی پابند ہیں.." حاجی بھی تو ہوں " خان صاحب نماز کے دوران ہی بول پڑے ...
 

تعبیر

محفلین
ہاہاہا:haha: باقی کے لطائف بھی اچھے ہیں

جی نہیں اب اسکا ازالہ کرنے کے لیئے ایک عدد لطیفہ پنجابی بلوچی اور سندھی پر پیش کریں :grin:

ہاہاہا
ویسے کتنی حیرت کی بات ہے نا کہ لطیفے بنانے والوں نے صرف پٹھانوں پر ہی کیوں لطیفے بنائے ہیٰں باقی قوموں پر کیوں نہیں
جب کہ میں جتنی بھی پٹھان خواتین سے ملی ہوں وہ تو کافی سمجھدار بلکہ چالاک ہوتی ہیں ۔
چلیں جی جو آپ کا حکم کوشش کرتی ہوں بلکہ آغاز کرتی ہوں سندھیوں،پنجابیوں اور بلوچیوں پر لطیفے بنانے کا۔ہی ہی ہی


حضور آپ اسی لطیفے کو نام بدل بدل کر پڑھیں لطیفے میں چار چاند لگ جائیں گے۔ :)

ہاہاہا
کمال آئیڈیا ہے
 

تعبیر

محفلین
ایگل 2000 کی فرمائش ہر (یہ دو ہزار میں نے آج دیکھا ہے۔ اتنے عرصے میں تو اسکے کاپی رائٹس ختم نہیں ہو گئے ہونگے )
کچھ اور لطیفے سندھی،بلوچی اور پنجابی پر :grin:

1) حساب کی ٹیچر ایک بلوچی شاگرد سے

آٹھ سیب چھ آدمیوں میں کیسے تقسیم کرو گے

بلوچی شاگرد۔۔جوس بنا کر

2)پہلا پنجابی دوسرے سے۔۔۔شلوار کے ںاڑے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں
دوسرا پنجابی۔۔۔P.H.D پی ایچ ڈی

پہلا۔۔۔کیا مطلب ؟
دوسرا۔۔۔ Pajama Holding Device )

3)استانی بچوں سے آرٹ کی کاپی پر ٹرین بناؤ میں پانچ منٹ میں آتی ہوں
دس منٹ بعد
استانی ٹرین دکھاؤ
سندھی شاگرد۔۔۔ آپ لیٹ ہو گئیں ٹرین پانچ منٹ پہلے ہی چلی گئی

امید ہے کہ ازالہ ہو گیا ہو گا :)
 

میم نون

محفلین
ایگل 2000 کی فرمائش ہر (یہ دو ہزار میں نے آج دیکھا ہے۔ اتنے عرصے میں تو اسکے کاپی رائٹس ختم نہیں ہو گئے ہونگے )

جی پہلے eaglesword ہی تھا، 2000 کچھ عرصے سے ہی لگایا ہے :grin:
دراصل میں ہمیشہ eaglesword2000 ہی استعمال کرتا ہوں پتہ نہیں کیوں محفل پر 2000 نہیں لگایا تو کچھ عجیب سا لگتا تھا۔

کچھ اور لطیفے سندھی،بلوچی اور پنجابی پر :grin:

1) حساب کی ٹیچر ایک بلوچی شاگرد سے

آٹھ سیب چھ آدمیوں میں کیسے تقسیم کرو گے

بلوچی شاگرد۔۔جوس بنا کر


2)پہلا پنجابی دوسرے سے۔۔۔شلوار کے ںاڑے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں
دوسرا پنجابی۔۔۔P.H.D پی ایچ ڈی

پہلا۔۔۔کیا مطلب ؟
دوسرا۔۔۔ Pajama Holding Device )


3)استانی بچوں سے آرٹ کی کاپی پر ٹرین بناؤ میں پانچ منٹ میں آتی ہوں
دس منٹ بعد
استانی ٹرین دکھاؤ
سندھی شاگرد۔۔۔ آپ لیٹ ہو گئیں ٹرین پانچ منٹ پہلے ہی چلی گئی

ہا ہا ہا ۔۔۔
دوسرے بھی ٹھیک ہیں لیکن پنجابی کا اپنا ہی انداز ہے :grin:

امید ہے کہ ازالہ ہو گیا ہو گا :)
جی بلکل :) بہت شکریہ
 
Top