لطیفے شطیفے

اجنبی

محفلین
ایک سردار جی نئی نئی سائیکل پر اپنی بہن کے ساتھ جا رہے تھے ۔ ان کے ایک دوست نے ان کی بہن کو دیکھا تو غلط فہمی میں مبتلا ہو گیا اور آواز لگائی ،

او ہو ، معشوقاں !

سردارجی تاؤ کھا گئے ، بولے ، معشوق ہوگی تیری ، میری تو بہن ہے !
 

اجنبی

محفلین
کیا مسئلہ ہے

سعدیہ ! میرا خیال ہے کہ یا تو آپ اردو ٹائپنگ سے گھبراتی ہیں یا پھر آپ کو اس ضمن میں کسی دشواری کا سامنا ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو مدد والے حصے میں تشریف لائیے اور اپنی مشکل بیان کیجیے
 

حافظ

محفلین
ایک فوجی افسر نے اپنے ماتحتوں کی دعوت کی اور حوش ہوکر کہنے لگا;
جوانو آج کھانے پر اس طرح ٹوٹ پڑو جس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑتے ہو
ایک سکھ جوان جلدی جلدی کھانا اپنی جیبوں میں ٹھونسنے لگا-
افسر نے دیکھا اور غصے سے پوچھا؛ اوئے یہ کیا کر رہے ہو؟
جوان بولا؛ جناب جتنے مارنے تھے مار ڈالے باقی قیدی بنا رہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
پپو : " وہ جو ہمارے ہمسائے تھے ناں، وہ پتلے سے دھان پان سے، وہ ٹنکی میں گر گئے۔"

گڈو : " وہ کیسے؟"

پپو : " وہ کسی نے پنکھے کا رُخ ان کی طرف کر دیا تھا۔"
 
Top