لغات فارسی

ارتضی عافی

محفلین
دویی خودبرون اس بارے میں معلومات چاہیے اریب آغا احسان خان وارث صاحبان کیا معنی ہیں اور صحیع لغت کے بارے میں بھی لغت صحیع ہیں یا نہیں اور تصویر کیسے شیر کر سکتے ہیں جوابات پر
 
ارتضی عافی

محفلین
دویی خودبرون اس بارے میں معلومات چاہیے اریب آغا احسان خان وارث صاحبان کیا معنی ہیں اور صحیع لغت کے بارے میں بھی لغت صحیع ہیں یا نہیں اور تصویر کیسے شیر کر سکتے ہیں جوابات پر
دویی از خودبرون کردم، یکی دیدم دو عالم را
یکی جویم ، یکی گویم ، یکی دانم، یکی خوانم!
مولانا رومی
دویی کے کیا معنی ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بحر ہزج مثمن سالم اس شعر کی تقطیع در کار ہے
یہ تصوف کے مظاہرو مباحث کا ایک خاص (مگر نازک)موضوع ہے ۔دوئی سے مراد یہاں دو کاتصور ہے جو دراصل وحدت الوجود کے مباحث میں وحدت کے خاص پہلو کو اجاگر کر نے کے لیے بہت کثرت سے وارد ہوا ہے۔
اس کے لطف کے لیے تصوف کے ادب اور متصوفانہ شاعری کا کافی تفصیلی مطالعہ ضروری ہے۔اس سلسلے میں اقبال کا ایک اردو شعر ہے۔
باطل دوئی پسند ہے حق لا شریک ہے۔شرکت میانہ حق و باطل نہ کرقبول
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بحر ہزج مثمن سالم اس شعر کی تقطیع در کار ہے
مفاعیلن -مفاعیلن -مفاعیلن -مفاعیلن
دویی از خود-برون کردم۔یکی دیدم۔دو عالم را
مفاعیلن -مفاعیلن -مفاعیلن- مفاعیلن
یکی جویم-یکی گویم- یکی دانم-یکی خوانم
 
براے فهمیدنِ لفظ های فارسی در اردو، فیروز اللغات بخوانید۔اما اگر می خواهید که در فارسی لفظ ها را بفهمید، لغت نامهِ دهخدا خوب است۔
 
Top