لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت دلچسپ اور مفید کام ہوتا نظر آرہا ہے یہاں ۔اگرچہ کچھ آزمایا ابھی تک نہیں ۔ کیا ہی بہتر ہو کہ ان تمام یوٹیلٹیز کو ٹیسٹ کر کے متعدد ٹورینٹ فائلیں بنادی جائیں اور کسی مخصوص حصے میں اپلوڈ کر دی جائیں۔اور ان کا لنک کسی مناسب جگہ مشہور کر دیا جائے ۔ اس طرح شیئرنگ اپلوڈنگ اور داؤنلوڈنگ میں ذرا سہولت ہو جائےگی اور وقت کے ساتھ ساتھ اور استعمال کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ قوی بھی ہوتا جائے گا ۔اورمذکورہ دشواریوں سے بڑی حد تک چھٹکارا مل جائے گا۔جیسا کہ کئی لوگ ان مسائل کی طرف اشارہ کرتے نظر آئے ہیں۔
 
السلام علیکم
ما شاء اللہ ذیشان صاحب! یہ بڑی اہم اور مفید کاوش ہے لیکن "لغات القرآن" کے لنکس کے سوا باقی لغتوں کے دیے گئے لنکس کام نہیں کرتے ۔ نئے لنکس درج کریں گے تو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
"القاموس الوحید" اور "مصباح اللغات" پی ڈی اف کی صورت میں میرے پاس ہی ہیں مگر نہ متعدد اجزا میں ہیں نہ بے بی لون کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کردہ ہیں۔

امید ہے کہ آپ اسی مسئلے کے حل کرنے کے لیے متوجہ فرمائیں۔
 
صادق آبادی

محفلین
ذیشان بھائی اگر مجھے یہ معلوم ہو جائے کہ پی ڈی ایف کی فائل سے بی جی ایل (بےبی لون ڈکشنری فائل) کیسے بنائی جا سکتی ہے تو میں اپنی حتی المقدور کوشش کرنے کو تیار ہوں۔تھوڑی سی رہنمائی فرما دیں۔
میں نے اپنے تئیں بے بی لون کی ویب سائٹ پر جا کر لغت تیار کرنے والا سافٹ ویئر بھی دیکھا ہے، مگر اس کی سپورٹ میں پی ڈی ایف سے لغت بنانے کا طریقہ درج نہیں۔

مزید برآں اگر کسی ساتھی کو ذیشان بھائی کے کوائف معلوم ہوں جن کی مدد سے ان سے فورم کے علاوہ رابطہ کیا جا سکے تو ازراہِ کرم مجھے لکھ بھیجئے۔

میں اس کام کے لئے اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر پیش کرتا ہوں۔
جزاک اللہ خیر
 
السلام علیکم ! محترم ایڈمن صاحب اس عظیم ڈکشنری کا آخری آخری تھرڈ ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے باقی کوئی نہیں ہو رہا ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں
 
غض بصر

محفلین
السلام علیکم
بھائی جنہوں نے ڈکشنری تیار کی ہے وہ لنک اپ ڈیٹ کردیں پلیز
لنک ان ویلڈ ہے
 
ذیشان

محفلین
السلام علیکم
بھائی جنہوں نے ڈکشنری تیار کی ہے وہ لنک اپ ڈیٹ کردیں پلیز
لنک ان ویلڈ ہے

السلام علیکم ۔
لغات یہاں موجود ہیں ۔
https://www.mediafire.com/folder/v1rwr166b37lr/Qamoos
سوفٹ ویئر گولڈن ڈکشنری استعمال کریں ۔
گولڈن ڈکشنری ونڈوز کے لیے
http://goldendict.org/download.php
گولڈن ڈکشنری اینڈرائیڈ کے لیے
https://play.google.com/store/apps/details?id=mobi.goldendict.android.free&hl=en
اس سے معلوم ہوا کہ ان ڈکشنریز کو ونڈوز اور اینڈرائیڈ ڈیوائسس دونوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ونڈوز کے لیے مختصر تعارفی اور لرننگ ویڈیو
http://www.mediafire.com/watch/rgu938a5d3ms1kb
شکریہ ۔
دعاؤں کی درخواست ہے ۔
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
بہت ہی اعلیٰ !! ذیشان صاحب ماشا اللّہ آپ اپنے ہر نئے کام سے ایک نئی تاریخ رقم کر دیتے ہیں۔ اُب تو اُردو الفاظ کے راس (روٹ) بنانے میں ہمیں آپ سے مدد کے لیے کہنا بنتا ہے :)
 
2016 کے بعد سے اب اس پروجیکٹ کی آخری صورت یا انتہائی معراج کیا ہے، کوئی بھائی لنک کے ذریعے راہنمائی فرما سکتا ہے ؟
خوش آمدید امان اللہ خان بھائی۔
گولڈن ڈکشنری میں تو مشہور لغات کے علاوہ لغات القرآن، لغات الحدیث، ایک صیغوں کی کتاب اور ایک دو مزید کتب کی فائلز آئی ہیں۔ میرے پاس دس کے قریب گولڈن ڈکشنری کی فائلیں موجود ہیں۔
البتہ اس کی معراج میرے خیال میں مکتبہ جبریل کالغات کا ٹیب ہے۔ اس میں یہ ڈکشنریاں بھی شامل ہیں اور القاموس الوحید مکمل ٹیکسٹ کی شکل میں بھی موجود ہے۔
لیکن یہ بھی پرانی بات ہوگئی ہے۔ اس کے بعد سے ذیشان بھائی پس منظر میں ہیں۔ مکتبہ جبریل کی ویب سائٹ علم دین ڈاٹ کام بھی آف لائن ہے۔ مکتبہ جبریل کی اپڈیٹس بھی بند ہیں۔
 
سروش

عبید بھائی ، السلام علیکم،
اس لنک کو چیک کریں۔ کوئی مفید مشورہ ہو تو دیں۔ علاوہ ازیں گولڈن ڈکشنری والی فائلز اگر آرکائیو پر اپلوڈ کردیں تو بہت اچھا ہو گا۔
 
عبید بھائی ، السلام علیکم،
اس لنک کو چیک کریں۔ کوئی مفید مشورہ ہو تو دیں۔ علاوہ ازیں گولڈن ڈکشنری والی فائلز اگر آرکائیو پر اپلوڈ کردیں تو بہت اچھا ہو گا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
واہ سروش بھائی، روٹ ورڈز والا کام تو لاجواب ہے اور ہر مطالعہ کرنے والے کی ضرورت۔ ممکن ہو تو اس کی ایپ ضرور بنائیے
 
Top