لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

ذیشان

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
یہ اس عاجز کی ایک اور طالب علمانہ پیش کش ہے جس میں مشہور ڈکشنری سوفٹ ویئر بے بی لون کو استعمال کرتے ہوئے ، عربی سے اردو اور اردو سے عربی مشہور لغات ، قوامیس اور اسی طرح مختلف معاجم پیش کی جائیں گی ۔
جو کام پیش کیا جا رہا ہے اگرچہ وہ ابتدائی درجہ کا ہے مگر کیونکہ اس کے علاوہ کوئی ڈکشنری اردو سے عربی یا عربی سے اردو ڈیکس ٹاپ ایپلی کیشن کی صورت میں موجود نہیں ہے اس لیے یہ لغات نفع سے خالی نہیں اور بڑی غنیمت ہیں ۔
اس پروجیکٹ کے لیے زیادہ تر پروفیشنل ڈکشنریاں یعنی جس میں عربی مادہ (روٹ) کی مدد سے مطلوبہ لفظ تک پہنچا جاتا ہے کا انتخاب کیا گیا ہے ، جیسے قاموس الوحید ، مصباح اللغات ، المنجد اور معاجم میں المعجم المفھرس لالفاظ القرآن الکریم (حمد فواد عبدالباقی ) اور کچھ لغات جو خاص ہیں قرآن کریم سے متعلق مثلا قاموس القرآن ، معجم القرآن ،لغات القرآن وغیرہ پر کام کیا گیا ہے۔
ان میں اکثر معاجم سے استفادہ کا طریقہ یہ ہے کہ سوفٹ کی سرچ بار میں وہ مادہ ٹائپ کریں جس کو آپ سرچ کرنا چاہتے ہیں

03-1.jpg

جب آپ ٹائپ کرنے کے بعد سوفٹ ویئر کو سرچ کرنے کے لیے کہیں گے تو سوفٹ ویئر اس مادہ سے متعلق تمام صفحات آپ کے سامنے کھول دے گا

02-2.jpg


اسی طرح جس جس ڈکشنری میں وہ مادہ موجود ہو گا ان تمام ڈکشنریوں کی لسٹ بن جائے گی اور آپ اپنی پسند کی ڈکشنری سے رزلٹ دیکھ سکیں گے
06-3.jpg


نوٹ:
اس موقع پر آپ کو ایک اہم فیصلہ کرنا ہے کہ آپ بے بی لون ڈکشنری سوفٹ ویئر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یا پھر گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر کو بے بی لون کی تفصیل تو آپ یہاں ہی پڑھ سکتے ہیں اور گولڈن ڈکشنری کی تفاصیل کے لیے یہاں تشریف لائیں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/لغات-ڈکشنری-پروجیکٹ-آپ-کے-سامنے-حاضر-ہے.48713/page-2#post-809483

استعمال کرنے کے لیے آپ کو دو چیزیں ڈاؤن لوڈ کرنی ہوں گی۔
1: بے بی لون ڈکشنری سوفٹ ویئر وہ آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
http://www.softpedia.com/get/Others/Home-Education/Babylon-Pro.shtml
یاد رکھیے یہ سوفٹ ویئر ٹرائل ہے 30 دنوں کے لیے، اگر کسی کو 30 دنوں کی حدکا کوئی حل نہ ملے تو وہ مجھے ذاتی پیغام ارسال کرے ۔
2: ڈکشنری فائل ۔
فی الحال تیار ڈکشنریوں میں سے ایک ڈکشنری "قاموس الوحید " پیش کر رہا ہوں کیونکہ ڈکشنری کا سائز کافی بڑا تھا اس لیے اس کے ڈاؤن لوڈ لنکس کو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے
http://www.4shared.com/file/3_Z-WRMT/Qamoosul_waheedpart01.html
http://www.4shared.com/file/p-6VYZcU/Qamoosul_waheedpart02.html
http://www.4shared.com/file/SFXb9v3q/Qamoosul_waheedpart03.html
http://www.4shared.com/file/rwejm9Oe/Qamoosul_waheedpart04.html
http://www.4shared.com/file/2po3bx0H/Qamoosul_waheedpart05.html
http://www.4shared.com/file/HZn5BSu4/Qamoosul_waheedpart06.html
http://www.4shared.com/file/FjWU4cJF/Qamoosul_waheedpart07.html
http://www.4shared.com/file/OgA6s6ew/Qamoosul_waheedpart08.html

جب آپ تمام حصے ڈاؤن لوڈ کر لیں تو "ون رار" وغیرہ سے تمام حصوں کو "ان ذپ " کر لیں۔ "بے بی لون" سوفٹ ویئر کی ایک ڈکشنری فائل آپ کے سامنے آ جائے گی ۔ جب آپ اس فائل پر ڈبل کلک کریں گے تو فائل سوفٹ ویئر کے ڈیٹا بیس کا حصہ بننے لگے گی یعنی انسٹال ہونے لگے گی کیونکہ فائل کا سائز کافی بڑا ہے اس لیے پانچ سے دس منٹ لگ سکتے ہیں انسٹال ہونے میں ۔ جب انسٹالیشن مکمل ہو جائے تو اس ڈکشنری کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔

باقی جیسے میں نے یہ عرض کیا یہ ایک ابتدائی اور طالب علمانہ کوشش ہے اس لیے آپ کو اس میں کافی خامیاں اور بہتری کی جگہیں نظر آئیں مگر ان شاء اللہ ہم اس پروجیکٹ پر مل کر کام کریں گے اور اس بڑی علمی ضرورت کو پورا کریں گے ۔
اس کے علاوہ دوسری ڈکشنریاں بھی جلد پیش کروں گا ان شاء اللہ تعالی
اللہ تعالی اس کوشش کو قبول فرما کر ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین
آپ کی آراء اور تجاویز کا انتظار رہے گا۔شکریہ۔
وباللہ التوفیق۔

اس کے بعد نئی تیار ہونے والی لغات پیش کی جائیں گی۔
پہلی نئی تیار ہونے والی لغت ہے "مصباح اللغات"
اس کو آپ نیچے دیے گئے لنکس سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
http://www.4shared.com/file/PxgZuqK2/Misbahullughaatpart1.html
http://www.4shared.com/file/K-OGWKV9/Misbahullughaatpart2.html
http://www.4shared.com/file/dzMAmEUu/Misbahullughaatpart3.html
http://www.4shared.com/file/3SFhhVzJ/Misbahullughaatpart4.html

المعجم المفھرس لالفاظ القرآن الکریم (محمد فواد عبدالباقی )
ڈاؤن لوڈ لنکس
http://www.4shared.com/file/NYQeKWO6/MOJAMUL_MUFHARISpart1.html
http://www.4shared.com/file/DCBxhIDt/MOJAMUL_MUFHARISpart2.html
http://www.4shared.com/file/PjGmK7QQ/MOJAMUL_MUFHARISpart3.html
http://www.4shared.com/file/y_GfGJPP/MOJAMUL_MUFHARISpart4.html
http://www.4shared.com/file/vb_LacHr/MOJAMUL_MUFHARISpart5.html

یہ معجم بھی مادہ (روٹ ) کی بنیاد پر کام کرے گی ۔ اور رزلٹ میں یہ معجم بھی ظاہر ہونے لگے گی ۔

10.jpg

باقی انسٹال کرنے اور استفادہ کرنے کا وہی طریقہ ہے جو پہلے بیان کیا گیا ہے اگر کوئی سوال ہو تو خادم کو ضرور یاد رکھیں ۔

اب پیش کی جا رہی ہے ایک اور لغت جس کا نام ہے لغات القرآن ۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ لغت قرآن کریم کے الفاظ کے معانی بتانے کے لیے خاص ہے ۔
اس سے استفادہ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ قرآن کریم کے جس لفظ کا معنی معلوم کرنا چاہیں
اس کے پہلے دو حرف ٹائپ کر کے سوفٹ ویئر کو دیں اور تلاش کریں
سوفٹ ویئر قرآن کریم کے وہ تمام الفاظ سامنے لے آئے گا جو ان دو حرفوں سے شروع
ہوتے ہیں ان میں سے آپ کا اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کرنا ہو گا۔
یاد رہے لغت میں الف ، ھمزہ ٹائپ ہے اس لیے خیال رکھیں مثلا اگر آپ لفظ ابراھیم تلاش
کرنا چاہتے ہیں تو
ءب
دینا پڑے گا
امید ہے یہ بھی آپ کے لیے مفید ثابت ہو گی
نیچے دیے گئے لنکس سے ڈاؤن لوڈ کریں

http://www.4shared.com/file/9BpelEru/LUGHATUL_QURANpart1.html
http://www.4shared.com/file/AdLmDJZO/LUGHATUL_QURANpart2.html
http://www.4shared.com/file/uRqRl6Au/LUGHATUL_QURANpart3.html
http://www.4shared.com/file/ZRtCc82X/LUGHATUL_QURANpart4.html
 
واہ بھائی واہ مزا آگیا بہت ہی زبردست، جزاک اللہ ،ماشاءاللہ،سبحان اللہ کیاخوب ہے ،مجھے اسمیں چند باتوں کی وضاحت چاہئیے ۔1،کیا یہ پروگرام آف لائن کام کریگا،2،اگر کسی کے پاس یہ لغات پہلے سے ہو توکیا اس پروگرام میں انہیں استعمال کیاجاسکتا ہے ،اگر ہے توطریقہ کار کیا ہوگا شکریہ
 

ذیشان

محفلین
واہ بھائی واہ مزا آگیا بہت ہی زبردست، جزاک اللہ ،ماشاءاللہ،سبحان اللہ کیاخوب ہے
جزاک اللہ
،
مجھے اسمیں چند باتوں کی وضاحت چاہئیے ۔1،کیا یہ پروگرام آف لائن کام کریگا
جی یہ پروگرام ہے ہی آف لائن کام کرنے کے لیے یعنی صرف آف لائن کام کرتا ہے
،
2،اگر کسی کے پاس یہ لغات پہلے سے ہو توکیا اس پروگرام میں انہیں استعمال کیاجاسکتا ہے ،اگر ہے توطریقہ کار کیا ہوگا شکریہ
آپ کونسی لغات کی بات کر رہے ہیں کیا یہ المنجد ، مصباح اللغات وغیرہ کی بات کر رہے ہیں ؟ اگر ان بات کر رہے ہیں تو یہ کس فارم میں موجود ہیں یعنی اسکین شدہ یا ٹائپ شدہ ؟
 
مصباح اللغات تو آپکو اردو نامہ پر ملے گی اور القاموس الجدید عربی اردو اور القاموس الجدید اردو عربی ،القاموس الاصطلاحی عربی اردو یہ آپ kitabosunnat.com،سے اتارلیں
 

بشیر احمد

محفلین
بھائی جان عظیم الشان پروجیکٹ پر کام کیا ہے لیکن
Babylon جیسے پروفیشنل سافٹویئر کو سورس بنانے کے بجائے اسٹارڈکٹ وغیرہ جیسے فری سورس کی سپورٹ حاصل کی جاتی تو یقینا یہ فائدہ عمومی اور زیادہ ہوتا ہے خیر بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے ، اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے
 

ذیشان

محفلین
بھائی جان عظیم الشان پروجیکٹ پر کام کیا ہے لیکن
Babylon جیسے پروفیشنل سافٹویئر کو سورس بنانے کے بجائے اسٹارڈکٹ وغیرہ جیسے فری سورس کی سپورٹ حاصل کی جاتی تو یقینا یہ فائدہ عمومی اور زیادہ ہوتا ہے خیر بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے ، اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے
جی آپ کی بات بجا ہے مگر جس طرز کا کام میں نے پیش کیا ہے اس طرح کا کام اسٹار ڈکشنری میں مشکل ہے پہلے میں نے اسی میں کوشش کی تھی مجھے بھی سٹار ڈکشنری ذاتی طور پر پسند ہے فری ہونے اور اچھے فیچرز ہونے کی وجہ سے ۔
اچھا چلیں یہ بتائیں کہ آپ اسٹار ڈکشنری استعمال کر رہے ہیں، کیا آپ "بے بی لون" ڈکشنری کو اسٹار ڈکشنری میں کنورٹ کر سکتے ہیں اگر کر سکتے ہیں تو میری فراہم کی ہوئی ڈکشنری پر یہ تجربہ کر کے دیکھیں کیا رزلٹ نکلتا ہے؟
اور اگر آپ کی نظر سے اسٹار ڈکشنری کے لیے بنی ہوئی کوئی Picture ڈکشنری گزری ہو تو مجھے ضرور معلومات دیں ۔
آپ کے تعاون کا شکریہ
 

ذیشان

محفلین
مصباح اللغات تو آپکو اردو نامہ پر ملے گی اور القاموس الجدید عربی اردو اور القاموس الجدید اردو عربی ،القاموس الاصطلاحی عربی اردو یہ آپ kitabosunnat.com،سے اتارلیں
جی مفید معلومات دینے پر آپ کا شکریہ ان میں سے مصباح اللغات پر تو کام ہو رہا ہے اس کے علاوہ المنجد ، قاموس القرآن ، لغات القرآن اور معجم المفھرس پر ۔ ان شاء اللہ جلد ہی منظر پر آ جائیں گی ۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی آپ نے بہت بڑا کام کردیا ہے ماشاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے ایمان، تقوی اور رزق میں اضافہ فرمائے آمین
لنک میرے پاس تو ٹھیک نہیں کھل رہے۔
 

ذیشان

محفلین
جزاک اللہ۔ بے بی لون کی حدبندی ختم کرنے کا طریقہ بھی عنایت فرماویں۔ شکریہ
بھائی ابھی تک ذاتی پیغام کرنے کا طریقہ ہی اس نئے فورم پر سمجھ نہیں آیا ، دوپہر کو ایک ممبر کو "نئی گفتگو شامل کریں " کو ذاتی پیغام سمجھ کر پیغام بھیجا سوچا تھا کہ وہ پیغام آپ کو بھی بھیج دوں گا مگر ذاتی پیغام کا آؤٹ باکس ہی ابھی تک نہیں ملا۔
 

ذیشان

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی آپ نے بہت بڑا کام کردیا ہے ماشاء اللہ اللہ رب العزت آپ کے ایمان، تقوی اور رزق میں اضافہ فرمائے آمین
لنک میرے پاس تو ٹھیک نہیں کھل رہے۔
بھائی لنکس عارضی طور پر خراب ہو گئے ہیں ان شاء اللہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے آپ دوبارہ چیک کر لیجئے گا ۔شکریہ
 

ذیشان

محفلین
نئی تیار ہونے والی لٖغت "مصباح اللغات " کے ڈاؤن لوڈ لنکس کے اضافے کے ساتھ پہلی پوسٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے ۔
 

muzammilhasnainbzu

محفلین
بھائی ابھی تک ذاتی پیغام کرنے کا طریقہ ہی اس نئے فورم پر سمجھ نہیں آیا ، دوپہر کو ایک ممبر کو "نئی گفتگو شامل کریں " کو ذاتی پیغام سمجھ کر پیغام بھیجا سوچا تھا کہ وہ پیغام آپ کو بھی بھیج دوں گا مگر ذاتی پیغام کا آؤٹ باکس ہی ابھی تک نہیں ملا۔
میرے ای میل ایڈریس پر بھیج دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ۔
 
محترم آ پ کاپیغام موصول ہواجزاک اللہ فی الدارین استعمال کرکے اپنی رائے پیش کروں گا
القاموس الوحد کا لنک ٹھیک نہیں ہوا ،اُدھرتفاسیر کے لنک بھی کام نہیں کررہے ہیں ،انہیں بھی ٹھیک کرد یں
ایک بار پھر شکریہ
 

ذیشان

محفلین
محترم آ پ کاپیغام موصول ہواجزاک اللہ فی الدارین استعمال کرکے اپنی رائے پیش کروں گا
القاموس الوحد کا لنک ٹھیک نہیں ہوا ،اُدھرتفاسیر کے لنک بھی کام نہیں کررہے ہیں ،انہیں بھی ٹھیک کرد یں
ایک بار پھر شکریہ
جی ان شاء اللہ دو پہرتک تمام لنکس ٹھیک ہو جائیں گے ۔
 
Top