الف عین
لائبریرین
اردو لغت کے الفاظ دیکھنے پر یہ احساس ہوا کہ ارکان نے کتنی املا کی غلطیاں کی ہیں۔ لیکن اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ عام غلطیاں کیا ہیں۔ سب سے زیادہ غلطیاں میں نے محسوس کی ہیں کہ وہ ہ، ھ اور ح میں کنفیوژن ہے۔ ’شہر‘ کو ’شھر‘ اور ’چھوڑ‘ کو ’چہوڑ‘ لکھا گیا ہے۔
اور اس سے زیادہ اہم بات یہ محسوس ہوئی کہ ارکان نے پنجابی الفاظ اس کثرت سے استعمال کئے ہیں کہ ان کو ڈیلیٹ کرتے کرتے تنگ آ گیا تھا۔ اور تب یہ خیال ہوا کہ پاکستان کے پنجابی حضرات نے اردو میں کچھ شعوری طور پر پنجابی الفاظ شامل کئے ہیں تاکہ ’پاکستانی‘ اردو کچھ ’ہندوستانی‘ اردو سے مختلف ہو جائے۔ ویسے یہ اعتراض کی بات نہیں ہے کہ اردو کو مزید ’امیر‘ بنایا جائے۔ لیکن کیا لغت میں ان الفاظ کا شامل کیا جانا صحیح ہوگا؟ پھر یہ بھی کہ میں نے تو ڈیلیٹ کر دئے ہیں یہ الفاظ، دوسرے ارکان ممکن ہے کہ ان کو مانوس سمجھ کر شامل کر چکے ہوں۔ میرا زاتی خیال یہ ہے کہ اردو لغت کو مقامی اثر سے دور رکھنا چاہئے۔ مختلف علاقوں کے عوام کی زبان کے ہر لفظ کو لینا مشکل ہی ہوگا۔ بہت سے لوگ یہاں ’وبال‘ کو ’بوال‘ بولتے ہیں تو کیا یہ غلط العوام فصیح ہو جائے گا۔
میں نے پنجابی الفاظ اس لئے بھی نکال دئے ہیں کہ خود مجھے نہیں معلوم کہ ان میں املا کی غلطیاں کہاں ہیں۔ خاص کر اس وجہ سے کہ ان میں ’ہ‘ اور ’ھ‘ کا استعمال بہت ہوتا ہے، اب صحیح کیا ہے، یہ مجھے علم نہیں۔