حسان خان
لائبریرین
سوال: قاموس کون سا لفظ ہے اور اُس کا مطلب کیا ہے اور لغت کی کتاب کو قاموس کس لیے کہا جاتا ہے؟
جواب: قاموس عربی لفظ ہے مادۂ قمس سے جس کا مطلب ہوتا ہے پانی میں جانا اور غوطہ کھانا۔ اور قاموس کے معنی ہیں سمندر کا وسط، پُرآب سمندر یا سمندر میں وہ جگہ جہاں توقف کیا جا سکتا ہو۔ لغت کی کتاب کو جو قاموس کہا جاتا ہے وہ اس سبب سے ہے کہ ایران کے معروف عالم فیروزآبادی نے، کہ جن کا خاندان فیروزآباد سے تھا اور وہ خود کازرون میں متولد ہوئے تھے اور حافظ کے ہم عصر تھے، عربی لغت کی ایک بہت اہم کتاب لکھی جو اس موضوع کی معروف ترین کتاب بن گئی۔ اُنہوں نے اس کتاب کا نام قاموس اللغۃ یعنی بحرِ لغت رکھا تھا اور یہ کتاب اتنی رواج پا گئی کہ ہر لغت کی کتاب کو بھی قاموس کہا گیا ہے۔
(سعید نفیسی کی کتاب 'در مکتبِ استاد' سے اقتباس اور ترجمہ)