لغت کی تلاش!

امانت علی

محفلین
بھائیوں، مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ میں فائل، ایڈٹ، ویوو اور انسرٹ جیسے الفاظ کس لغت‌ ‌میں تلاش کروں؟ کس لغت کو معیار مانوں؟
یہ اور اس جیسے سینکڑوں دوسرے الفاظ تقریبا ہر سافٹ ویئر میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ضرور آپ لوگوں نے باتوں کے ساتھ ساتھ ایسی کسی لغت کی بنیاد رکھی ہوگی۔ ہے کہ نہیں؟
 

دوست

محفلین
بھائی جی اسی فورم میں ایک دھاگے پر لغت برقیانے کے بارے میں کچھ گفتگو موجود ہے۔
کمپیوٹر اصطلاحات کے لیے ایک لغت اردو ورڈبینک کے نام سے شروع کی ہے جس میں ابھی اصطلاحات محدود ہیں تاہم اس میں ساتھ ساتھ اپڈیٹ کی گنجائش ہے یعنی رضاکار جب ترجمہ کریں تو ساتھ اس میں شامل کرتے جائیں۔
http://l10n.urduweb.org/dictionary/
 

دوست

محفلین
بھائی جی فی الحال تو پھر یہ ورڈبینک ہی موجود ہے جس میں‌ کچھ اصطلاحات موجود ہیں۔ اس وقت آپ کی ضرورت کے مطابق شاید کوئی بھی لغت دستیاب نہیں سب زیرتکمیل ہیں۔
ویسے ہم محفل پر گفتگو کرکے ترجمہ فائنل کرلیا کرت ےہیں اور پھر اسے ورڈبینک میں شامل کردیتا کرتے ہیں۔
 

امانت علی

محفلین
شاکر بھائی ونڈوز وستا کا اردو انٹرفیس مقتدرہ اردو زبان کے تحت ترجمہ شدہ ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس ترجمے کی بنیاد کیا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
امانت، یہ بات تو ہم بھی مقتدرہ والوں سے پوچھتے آئے ہیں۔ :( مقتدرہ کے اکبرسجاد صاحب نے ایک مرتبہ تکنیکی اصطلاحات کا ترجمہ فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن اس کے بعد وہ نظر ہی نہیں آئے۔ :?
 

امانت علی

محفلین
میری معلومات کے مطابق مقتدرہ اردو زبان نے بذات خود وستا کا انٹرفیس ترجمہ نہیں کیا تھا۔ بلکہ اس کام کے لئے پاکستان بھر سے مختلف افراد چنے گئے تھے جنکی اسلام آباد بھی چند میٹنگز بھی ہوئی تھیں۔ ان افراد کوچند ہزار الفاظ فی کس ترجمہ کرنے کے لئے فراہم کئے گئے تھے۔
انھی افراد میں علیم بھائی اور تفیسر بھائی بھی شامل تھے۔ مجھے بھی اس کام میں علیم بھائی کی معاونت کا شرف حاصل رہاہے۔
میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مقتدرہ کا ترجمہ کردہ انٹرفیس کیا قابل بھروسہ اور قابل تقلید ہے؟
مجھے فولڈرکو پوشہ لکھنا چاہئے یا مجلد؟
 

خرم

محفلین
میری ذاتی رائے میں تو پوشہ ہی بہتر رہے گا کیونکہ مجلد تو ایک ظاہری کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ باقی ساتھیوں کا کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
آپ مقتدرہ کے ترجمے سے استفادہ کرسکتے ہیں لیکن جہاں آپ کو کوئی ترجمہ ٹھیک نہ لگے محفل پر صلاح مشورہ کرسکتے ہیں شاید ہم کوئی بہتر ترجمہ تجویز کرسکیں۔
بلکہ ہمیں مقتدرہ کا ترجمہ فراہم کریں تو ہم اس کو بھی اپنے ورڈبینک میں شامل کرلیں۔
یاد رہے علیم احمد کو بھی مقتدرہ کے بعض تراجم پر شدید اعتراض تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مقتدرہ کا کیا گیا ترجمہ اچھا ضرور ہے لیکن اس میں بھی کافی جگہ transliteration سے کام چلایا گیا ہے جیسے کہ سیٹنگیں اپلائی کی جا رہی ہیں۔
 

خرم

محفلین
بہترین لائحہ عمل تو غالباً وہی ہے جو دوست بھائی نے تجویز کیا ہے۔ مقتدرہ کی کیا ہوا ترجمہ اگر میسر ہو جائے تو اس کو بنیاد بنا کر کام شروع کیا جائے۔ اس طرح جو اچھی اصطلاحات مقتدرہ نے متعارف کروائی ہیں ان کو ہم اسی طرح‌ استعمال کر سکتے ہیں اور جہاں مزید اصلاح کی ضرورت ہو اس پر محفل میں گفتگو کر لی جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مائیکرو سافٹ ورڈ 2003 کا اردو مواجہ۔ پیراگرام میں لائن اینڈ پیج بریک کا ترجمہ، ایک شاہکار

Bewa.jpg
 
Top