جو زباں سے نہ بیاں ہوتے ہیں آنکھ سے پھر وہ رواں ہوتے ہیں لفظ اشکوں میں بدل جاتے ہیں جب وبال دل و جاں ہوتے ہیں مانا لازم نہیں صبر آنا مگر بس میں یہ اشک کہاں ہوتے ہیں غم جو لفظوں میں سما سکتے نہیں وہ اک آنسو میں نہاں ہوتے ہیں