بہت شکریہ فاتح بھائی ، نسخہ میں شامل نثری متن تحریر نہیں ہوا ۔ اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو اس کے لئے آپ سے درخواست ہے ۔ آپ سہولت سے جو عنوانات کر سکیں ان کی نشاندہی کر دیں ۔
یعنی سبق یاد کرنے پر چھٹی نہیں دی جا رہی۔
مندرجہ ذیل نثری مضامین شامل ہیں مذکورہ کتاب میں:
• پیش گفتار (فیض)
• عہدِ طفلی سے عنفوانِ شباب تک (انٹرویو)
• فیض سے میری پہلی ملاقات (صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
• ملامتی صوفی (اشفاق احمد)
• فیض سے میری رفاقت (شیر محمد حمید)
پہلے دو مضامین لکھ کر
یہاں ارسال کر دیے ہیں۔ "عہدِ طفلی سے عنفوانِ شباب تک" ہی طویل ترین تھا۔ باقی تینوں مضامین تو ایک ایک دو دو صفحات پر مشتمل ہیں، جنہیں انشاء اللہ ایک دو روز میں ٹائپ کر لوں گا۔ دراصل ساتھ ساتھ حالی کا حال بھی پوچھنا ہے اس لیے شاید دنوں کی گنتی ایک دو سے دو چار تک چلی جائے۔