ابو ہاشم
محفلین
عدنان عمر بھائی اپنی رائے کا اظہار کر بھی دیںٹیگ کرنے کا بہت بہت شکریہ فرقان بھائی۔ ابو ہاشم بھائی نے انتہائی اہم موضوع کی جانب توجہ دلائی ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ اپنا موقف کل تک پیش کر دوں۔۔
عدنان عمر بھائی اپنی رائے کا اظہار کر بھی دیںٹیگ کرنے کا بہت بہت شکریہ فرقان بھائی۔ ابو ہاشم بھائی نے انتہائی اہم موضوع کی جانب توجہ دلائی ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ اپنا موقف کل تک پیش کر دوں۔۔
بہت شکریہ رہنمائی کاجناب آپ فوٹو بکٹ نام کی ویب سائٹ پر جائیں تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد ڈائریکٹ لنک کاپی کریں اور اردو محفل کی تصویر والی آپشن میں پیسٹ کر دیں
بہت شکریہ۔ میں نے اخبارِ اردو کا آن لائن شمارہ دیکھا تھا ایک تو اس میں مواد مدھم تھا خصوصاً جدول اور دوسرے اس میں کچھ کمپوزنگ کی غلطیاں بھی تھیں اس لیے میں نے چاہا کہ اپنا ٹائپ کردہ ہی پیش کروں۔اگر اخبارِ اردو آن لائن ہے تو امیج یو آر ایل کو ٹول بار میں موجود تصویر ڈالنے کی آپشن میں پیسٹ کر دیں.
شکریہمبارکباد قبول کیجیے۔
زرہ نوازی آپ کی۔ میں تین دن سے بیمار ہوں۔ آج طبیعت قدرے بہتر ہے۔ کوشش کرتا ہوں رات کو جواب تحریر کرنے کی۔ آپ نے یاد رکھا مجھے اچھا لگا۔عدنان عمر بھائی اپنی رائے کا اظہار کر بھی دیں
جزاک اللہ فی الدارین ابو ہاشم بھائی۔اللہ آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائے! آمیں!!
موجودہ یونیکوڈ میں موجود حرف ے اپنے سے اگلے حرف سے نہیں جڑتا۔ اگر اس کی خصوصیات میں یہ تبدیلی کر دی جائے کہ یہ اپنے سے اگلے حرف سے جڑ سکے ی کی طرح اور اس کے نقطے اوپر نیچے ہوں بجائے دائیں بائیں ہونے کے تو اس سے سارا مسئلہ حل ہو جائے گا اور کوئی نیا حرف نئی یونیکوڈ ویلیو والا نہیں بنانا پڑے گا۔اگر ہم ی کے نیچے دو نقطے اوپر نیچے یعنی عمودی صورت میں لکھیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم ایک نیا حرف اور اس کے لیے نئی یونیکوڈ ویلیو بنانا چاہتے ہیں جس سے سرچنگ کے مسائل پیدا ہوں گے اور پہلے سے موجود متن سے مطابقت متاثر ہوگی۔
تصویر سے وضاحت کریں آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ حروف کے جڑنے کا تعلق فونٹ اور لے آوٹ انجن سے ہے جو سب جگہ یکساں ہوتے ہیں ۔ یونیکوڈ حروف کی قدروں ویلیوز کا تعین کرتا ہے کہ کس حرف کو کیا قدر دی جائے اور اسی قدر کو فانٹ ساز استعمال کر کے اشکال بناتے ہیں اور لے آوٹ انجن ان اشکال کو ترتیب دے کر دکھنے والے متن کی شکل دیتے ہیں۔موجودہ یونیکوڈ میں موجود حرف ے اپنے سے اگلے حرف سے نہیں جڑتا۔ اگر اس کی خصوصیات میں یہ تبدیلی کر دی جائے کہ یہ اپنے سے اگلے حرف سے جڑ سکے ی کی طرح اور اس کے نقطے اوپر نیچے ہوں بجائے دائیں بائیں ہونے کے تو اس سے سارا مسئلہ حل ہو جائے گا اور کوئی نیا حرف نئی یونیکوڈ ویلیو والا نہیں بنانا پڑے گا۔
جی یہ فونٹ میں ہوسکتا ہے نسخ میں تو شاید آسان ہو لیکن نستعلیق میں ایک حرف کی ابتدائی اور درمیانی متعدد اشکال ہوتی ہیں۔تکنیکی باتوں کا تو مجھے نہیں پتا البتہ درج ذیل مثالیں دیکھیے:
ی
1۔ دی
2۔ لی
3۔ دیپ
4۔ سیپ
تیسری اور چوتھی مثالوں میں ی اپنے سے اگلے حرف سےمل جاتا ہے اور اس کی شکل بدل کر ﯾ اور ﯿ ہو جاتی ہے۔
ے
1۔ دے
2۔ لے
3۔ اےک
4۔ نےک
یہاں تیسری اور چوتھی مثالوں میں ے اپنے سے اگلے حرف سےملتا ہی نہیں (اور نہ ہی اس کی شکل بدلتی ہے)۔ ان تیسری اور چوتھی مثالوں میں اگر ے کی شکل بدل کر بالترتیب ﯦ اور ﯧ ہو جائے (اور اپنے سے اگلے حرف سے جڑ جائے ) تو کام بن جائے گا۔ اب یہ یونیکوڈ میں ہوگایا لے آؤٹ انجن میں یا کسی اور جگہ یہ مجھے نہیں معلوم۔
لیکن ایک مسئلہ پھر بھی رہے گا وہ یہ کہ اگرایسا متن آن لائن ہو اور ایسا فونٹ دیکھنے والے کی ڈیوائس میں نہ ہو تو ایسے تمام لفظوں کی شکلیں بگڑ جائیں گی اور کچھ الفاظ شاید پڑھے بھی نہ جا سکیں۔ اس لیے اس کا صحیح حل تو یہی ہے کہ جن جن فونٹوں میں ی کی چاروں شکلیں صحیح نظر آتی ہیں ان ان فونٹوں میں ے کی بھی چاروں شکلیں صحیح نظر آئیں۔ اب اس کے لیے کیا ہونا چاہیے؟جی یہ فونٹ میں ہوسکتا ہے
اس کا حل بھی شاید سافٹ ویئر میں نکالا جا سکتا ہولیکن اگر سرچ کرنے والے نے ایک اور نیک لکھ کر سرچ کیا اور متن میں اےک اور نےک لکھا ہوا تو اسے تلاش میں ناکامی ہوگی۔
حل وہی اچھا ہے جو عالمی معیار یونیکوڈ کے تقاضے کو مدنظر رکھے۔ فونٹ میں یونیکوڈ کی طے کردہ ویلیوز پر ہی کام کرنا چاہیے۔ ے کے لیے ی کی درمیانی شکل کے نیچے افقی سطر لگانا ہی مناسب ہے۔لیکن ایک مسئلہ پھر بھی رہے گا وہ یہ کہ اگرایسا متن آن لائن ہو اور ایسا فونٹ دیکھنے والے کی ڈیوائس میں نہ ہو تو ایسے تمام لفظوں کی شکلیں بگڑ جائیں گی اور کچھ الفاظ شاید پڑھے بھی نہ جا سکیں۔ اس لیے اس کا صحیح حل تو یہی ہے کہ جن جن فونٹوں میں ی کی چاروں شکلیں صحیح نظر آتی ہیں ان ان فونٹوں میں ے کی بھی چاروں شکلیں صحیح نظر آئیں۔ اب اس کے لیے کیا ہونا چاہیے؟
سافٹ وئیر معیار کو چھوڑ کر جگاڑ پر کیوں چلے؟اس کا حل بھی شاید سافٹ ویئر میں نکالا جا سکتا ہو
آپ کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔ لیکن آپ پوری تصویر کو دیکھنے کی کوشش کریں ۔ یائے مجہول کو واضح کرنے کے لیے آپ اسے انڈر لائن کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر واؤ مجہول بھی تو ہے اس کو واضح کرنے کے لیے بھی اسی جیسا طریقہ ہونا چاہیے ۔ اور اگر ایسا کریں تو واؤ معدولہ کے ساتھ کنفیوژن ہو جائے گیحل وہی اچھا ہے جو عالمی معیار یونیکوڈ کے تقاضے کو مدنظر رکھے۔ فونٹ میں یونیکوڈ کی طے کردہ ویلیوز پر ہی کام کرنا چاہیے۔ ے کے لیے ی کی درمیانی شکل کے نیچے افقی سطر لگانا ہی مناسب ہے۔