لندن مارچ 2014

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب اچھا لگا آپ کا سفر نامہ اور آپ بیتی۔۔۔ ۔!:)
ساتھ ہی مووی اے نائٹ ان میوزیم یاد آ گئی۔:D
night_at_the_museum.jpg
3554491042_d251589237.jpg

1_990.jpg
NIGHT-AT-THE-MUSEUM-2006-dinosaur-skeleton-and-Ben-Stiller.jpg
مزے کی بات یہ ہے کہ دنیا کے جتنے بڑے عجائب گھروں میں ڈائنو سارز کے مجسمے لگے ہیں، ان کی بھاری اکثریت، بلکہ ایک لکھاری کے مطابق، ان میں سے کوئی بھی اصلی نہیں :)
 
زیک

مسافر
مزے کی بات یہ ہے کہ دنیا کے جتنے بڑے عجائب گھروں میں ڈائنو سارز کے مجسمے لگے ہیں، ان کی بھاری اکثریت، بلکہ ایک لکھاری کے مطابق، ان میں سے کوئی بھی اصلی نہیں :)
اکثر "اصلی" سے کاسٹ کی ہوئی نقل ڈسپلے پر ہوتی ہے خاص طور پر جو کھلے ماحول میں ہو۔ کچھ اصلی فاسل بھی میوزیم میں دکھائے جاتے ہیں اکثر شیشے میں بند
 
زبردست تصاویر :)
تاخیر سے تبصرے کی معذرت آجکل انٹرنیٹ کی سہولت میسّر نہیں
نیچرل ہسٹری میوزیم دیکھنا ایک خواب تھا تصاویر دیکھ کر بہت اچھا لگا
شاد و آباد رہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست تصاویر :)
تاخیر سے تبصرے کی معذرت آجکل انٹرنیٹ کی سہولت میسّر نہیں
نیچرل ہسٹری میوزیم دیکھنا ایک خواب تھا تصاویر دیکھ کر بہت اچھا لگا
شاد و آباد رہیں
میرے اس سے پچھلے ٹرپ والی مزید تصاویر بھی شیئر کرتا ہوں اگر آپ کو پسند ہے تو :)
 
ملائکہ

محفلین
منصور قیصرانی ایک لاپرواہ مسافر
بیگانی شادیوں کے چکر میں اپنا سامان گنوا کے پہنچے لندن
اور ( ان کی ) خوش قسمتی سے مجھ سے ملاقات ہوگئی :)
مورل آف دی سٹوری : کسی سے ملاقات کے لیے بیگ گنوانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
زیک

مسافر
اندازہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ لندن کا نیچرل ہسٹری میوزیم نیویارک کے امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور واشنگٹن کے سمتھسونین نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے مقابلے میں چھوٹا ہے یا نہیں
 
مزے کی بات یہ ہے کہ دنیا کے جتنے بڑے عجائب گھروں میں ڈائنو سارز کے مجسمے لگے ہیں، ان کی بھاری اکثریت، بلکہ ایک لکھاری کے مطابق، ان میں سے کوئی بھی اصلی نہیں :)
اور آپ سے متاثر ہو کر ہم نے بھی پہلی بار اسلام آباد کے ڈائینو پارک کا دورہ کیا، بچے عظیم الجثہ جانور جو پہلے صرف کارٹونز اور تھری ڈی اینی میٹڈ مویز میں دیکھا کرتے تھے سامنے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
 
اس کی تصاویر بھی شیئر کیجئے حضور :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اندازہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ لندن کا نیچرل ہسٹری میوزیم نیویارک کے امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری اور واشنگٹن کے سمتھسونین نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے مقابلے میں چھوٹا ہے یا نہیں
ذاتی طور پر میرا مشاہدہ یا میرا تخیل یہ کہتا ہے کہ انگریز جگہ کی بچت کے چکر میں اچھی بھلی چیز کو انتہائی سکیڑ سکوڑ دیتے ہیں جبکہ امریکیوں میں یہ چیز کم پائی جاتی ہے۔ اس وجہ سے شاید سمتھسونین نیشنل میوزیم اور دوسرا اس سے بڑے ہوں
 
بہت اچھے!
قیصرانی جی
بہت اچھا لگا آپ کا سفر پڑھ کر
یقین مانیں آپ جیسے لوگوں پر رشک آتا ھے.
دعا کریں ھمارے ملک پر بھی ایسی فصل گل اترے که جسے اندیشهء زوال نه هو.
 
Top