لندن کے Ariel Views

تیشہ

محفلین
شکریہ ادا کریں سب ۔۔ کے تعبیر نے آپکے خرچے ہونے سے بچا لئیے آپ بیٹھے بیٹھائے سارا لندن دیکھ لیا ۔ :battingeyelashes:
 
تیشہ

محفلین
بھئی ہمیں بھی ایک رشتہ کرا کے غائب کر وا دو۔

رشتہ کرا کر غائب کہاں ہونے کی سوچ رہے ہیں :chatterbox:
آپ نے گھر کے کام کاج ، کچن کے برتن دھونے ،ہانڈی روٹی پکانی ہے ، آٹا گوندھنا ، ٹاکی پونچھا روز کا لگانا ہے ، پھر ساس سسر ، سالے سالیوں کی خدمت میں صبح شام چائے بنا بنا کر پیئش کرنی ہوگی ، بیوی کے ساتھ شاپنگ پے جانا ہوگا شاپنگ بیگ کون اٹھائے گا ،
اور آپ غائب ہونے کی سوچ رہے :chatterbox:
 
تیشہ

محفلین
لندن تو خاصا قابل دید شہر ہے تعبیر ۔۔ لگتا ہے خالہ سے سنجیدگی سے بات کرنا پڑے گی کسی رشتے کے لئے ۔ ;) اور یہ جو دریا بہہ رہا ہے غالبا دریائے ٹیمز ہے ۔
وسلام

تصویروں سے کہیں بڑھکر خوبصورت ہے بھانجے :battingeyelashes:
یہ River Thames ہی ہے ، آپ آئیے گا تو میں گھوما پھرا کر لاتی ہوں ان تمام جگہوں سے ،
:party:
 
تعبیر

محفلین
لندن تو خاصا قابل دید شہر ہے تعبیر ۔۔ لگتا ہے خالہ سے سنجیدگی سے بات کرنا پڑے گی کسی رشتے کے لئے ۔ ;) اور یہ جو دریا بہہ رہا ہے غالبا دریائے ٹیمز ہے ۔
وسلام
جی بالکل طالوت بہت مزا آتا ہے وہاں گھومنے میں پر جیب میں پیسہ ہونا چاہیے ڈھیر سارا

ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ رشتہ مہم میں تیزی آ جائے گی۔ :grin:

ہاہاہا تیزی کا تو پتہ نہیں پر لگتا ہے کہ رشتوں کی زیادہ لائن لگے گی

اچھا ابھی رشتہ نہیں ہوا۔ میں سمجھا یہ سب لڑکے جو غائب ہیں ان کا رشتہ ہو چکا ہے۔
کہاں‌ں‌ں‌‌ ابھی تو سب کنوارے سہانے سپنے بن رہے ہیں
 
تعبیر

محفلین
ہائے رے لڈّن۔ جب موقع تھا گیا نہیں اور اب جا نہیں سکتا۔

لڈّن بولے تو؟؟؟کیوں اب کیوں نہیں جا سکتے؟؟؟ ویسے اب میں بھی نہیں جا سکتی کہ میرے پاس یو کے کا ویزہ ہی نہیں ہے :(

طالوت بھائی، لگتا ہے ہمیں بھی بات کرنی ہی پڑے گی ;)
یعنی کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے :laughing:

واہ کیا پیارا شہر ہے اور کتنی عمدہ پلاننگ کے تحت تعمیر ہوا ہے۔ تعبیر جی بہت شکریہ۔
پیسہ بولتا ہے چاند بابو ساتھ میں ایمانداری بھی جو کہ ہمارے ملک میں ہے ہی نہیں :(

سکریہ اجنبی اور خوش آمدید محفل پر :)

بھئی ہمیں بھی ایک رشتہ کرا کے غائب کر وا دو۔

اس کے لیے آپ کو بوچھی کے ایک تھریڈ میں اپلائی کرنا ہو گا
غائب :eek: ہم کیا آپ کو بچے چکنے والے لگتے ہیں :laughing: :laughing: :laughing:

تصویروں میں زیادہ خوبصورت لگتا ہے
وہ تو ہے پر ویسے بھی برا تو نہیں ہے گھومنے کے لیے
 
تعبیر

محفلین
تعبہر یہ تصویریں لگا کے آپ نے چنگاری کو آگ میں‌بدل دیا ہے عبداللہ یہ تصویریں دیکھ لو اور ان کو ذہن نشین کر لو انہی جگہ پر مجھے تمہاری تصویریں چاہیئے:grin:!

مع السلام

ہاہاہا

عبداللہ کی کیوں آپ کی کیوں نہیں ؟؟؟آپ کو شادی نہیں کرنی اب :eek:

:grin::grin:

تو اس میں یاد رکھنے والی کیا بات ہوئی :battingeyelashes: عبداللہ کی جب باری آئے گی تو کیا پتا
آپکو پتا بھی نا چلے اور عبداللہ لندن پہنچا ہو ۔ ۔شادی کرکے :)grin: )
تو پھر تصویریں بھی بنوا لے گا ۔۔ انہی جگہوں پے ،
آپ اپنی کہئیے :battingeyelashes: ، آپ بھی یہ ساری جگہیں نوٹ کرلیں ، آخر کو آپ نے بھی رشتہ اپلائی کررکھا ہے کیا پتا کب کس سے بات بن جائے اور رب جوڑی بنا ڈالے ،
:party:

دیکھو نا بوچھی ہو سکتا ہے کہ یہ قبولیت کی گھڑی ہو اور علی دولہے کے بجائے براتی بن جائیں

تصویروں سے کہیں بڑھکر خوبصورت ہے بھانجے :battingeyelashes:
یہ River Thames ہی ہے ، آپ آئیے گا تو میں گھوما پھرا کر لاتی ہوں ان تمام جگہوں سے ،
:party:

سو تو ہے :)
 
طالوت

محفلین
مبارک ہو تعبیر پاکستان چیمپئین بن گیا ۔۔ ڈھیر سارا پیسا تو ہر جگہ کے لئے چاہیے ، جیسی تفریح ویسے پیسے ۔۔ مجھے تو ویزہ نہیں دیتے ورنہ پیدل مارچ کر نا مجھے بہت بہت پسند ہے اور نظارے کرنا باقی چونچلے مجھے پسند نہیں اور اس سے پیسوں کی بھی خاصی بچت ہوتی ہے ، مگر ان کو شک ہے کہ واپس نہیں آؤنگا :noxxx:، حالانکہ میں اس بات کے سخت خلاف ہوں :mad:۔ ویسے بھی بھلا ہو ان قوموں کا ایسی ایسی چیزیں ایجاد کر کے ہم نکموں کو دے دی ہیں کہ تقریبا مفت میں ہی سیر ہو جاتی ہے ۔:)
وسلام
 
تعبیر

محفلین
آپ کو بھی مبارک ہو پاکستان کی یہ کامیابی
پیسہ تو پاکستان کے پاس بھی ہے بس ایمانداری نہیں ہے اور نا ہی اچھے سیاست دان
 
علی ذاکر

محفلین
ہاہاہا

عبداللہ کی کیوں آپ کی کیوں نہیں ؟؟؟آپ کو شادی نہیں کرنی اب :eek:

نہیں‌کرنی کیا مطلب میں نے انکار کب کیا میں تو آج تک بینڈ باجے والوں‌کو تیار کر رکھا ہے کہ بھئ کسی بھی وقت میرا بینڈ بجانے پہنچ جانا:grin:!

دیکھو نا بوچھی ہو سکتا ہے کہ یہ قبولیت کی گھڑی ہو اور علی دولہے کے بجائے براتی بن جائیں

آرے یہ کیا کہہ رہ ہیں‌ تعبیر شبھ شبھ بولیں دولہے سے سیدھا باراتی بنا رہی ہیں :sick:!

مع السلام
 
1990 میں‌لارڈز کے ہی گراؤنڈ میں انگلینڈاور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ دیکھا تھا، دریائے تھیمز سے کچھ ہی دور رہائش تھی اس وقت زمانہ ء طالب علمی کے دوران، خوب سینٹرل لندن گھوما، پیدل ہی گھومنے کا مزا ہے بہت تاریخی شہر ہے۔ شکریہ یادیں تازہ کرنے کا۔ کینیڈین ہونے کے ناطے بغیر ویزا کبھی بھی جا سکتے ہیں لیکن وقت اجازت ہی نہیں‌دیتا، امید ہے اس موسم گرما میں کچھ اس جانب بھی توجہ دینی پڑے گی، کیمبرج ، ناروچ، اور لندن میں گزارے ہوئے لمحات آج بھی یادوں میں محفوظ ہیں۔ تین مرتبہ جانا ہوا ہے، لیکن وہ اچھے زمانے تھے نوے کی دہائی کے۔
 
ظفری

لائبریرین
لندن تو خاصا قابل دید شہر ہے تعبیر ۔۔ لگتا ہے خالہ سے سنجیدگی سے بات کرنا پڑے گی کسی رشتے کے لئے ۔ ;) اور یہ جو دریا بہہ رہا ہے غالبا دریائے ٹیمز ہے ۔
وسلام

ارے بھائی ۔۔۔۔ یہ دلکش عمارتیں اور مناظر باہر سے دیکھنے میں ہی‌ کشش رکھتے ہیں ۔ کبھی ان کو قریب یا اندر سے دیکھ لیا تو دہل جاؤ گے ۔ جو تاریکی اور گھٹن ان خوبصورت عمارتوں میں چھپی ہوتی ہے اس کا اندازہ ان تصاویر کو دیکھ کر نہیں ہوسکتا ۔امریکہ ہو یا یورپ ۔ یہ سب تنہائی کے معاشرے ہیں ۔ سب اپنے اپنے مکانوں میں مقید رہتے ہیں ۔ نشہ آور ادویات ، ڈرگ اور شراب کو اپنے ہر مسئلے کا حل سمجھتے ہوئے اپنے غم غلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مکمل طور پر شوشل لائف سے محروم رہتے ہیں ۔ کبھی کھبار فادرز ڈے ، مدرز ڈے ، ویلنٹائن جیسے دن ایجاد کرکے دور ہی دور سے رشتہ داریاں تازہ کرلیتے ہیں ۔ یہ آپ جیسے لوگوں کے لیئے نہیں بنے ۔ جو قدامت پرست ، وطن پرست ، مذہب پرست اور اقدار پرست وغیرہ ہوتے ہیں ۔ یہ تو ان لوگوں کے لیئے ہیں جن کے لبوں پر ہر وقت وطن کے لیئے گالیاں اور اس میں بسنے والوں کے لیئے طعنے ہوتے ہیں ۔ جو شرم وحیا کو بزدلی اور لعنت سمجھتے ہیں ۔ جو عزیز و اقارب اور ملنے جُلنے والوں کی مجبوریوں اور ضرورت کو اپنے لیئے عذاب سمجھتے ہیں ۔ بھائی کس چکر میں پڑ گئے ہو ۔ جو دکھ جھیل رہے ہو وہی کافی ہے اس میں اضافہ کیوں چاہتے ہو ۔
 
مجھے آپ سے اس بات پر کوب ساری بحث کرنی ہے۔
یہ جو آپ نے کہا ہے کہ

یہ تو ان لوگوں کے لیئے ہیں جن کے لبوں پر ہر وقت وطن کے لیئے گالیاں اور اس میں بسنے والوں کے لیئے طعنے ہوتے ہیں ۔ جو شرم وحیا کو بزدلی اور لعنت سمجھتے ہیں ۔ جو عزیز و اقارب اور ملنے جُلنے والوں کی مجبوریوں اور ضرورت کو اپنے لیئے عذاب سمجھتے ہیں
کیا آپ،میں اور باقی مغرب میں رہنے والے لوگ جو یہاں کے ارکان بھی ہیں کیا وہ ایسے ہیں :confused:
نہیں اگر ایسا ہوتا تو آپ اور میں یہاں اس دیسی فارم پر نا ہوتے ۔
سچ پوچھیں تو ہم میں یہاں رہتے ہوئے شرم و حیا زیادہ ہے بنسبت پاکستان میں رہنے والوں کے ۔ میں دیکھ آئی ہوں وہاں کے حالات۔
یہاں ہم اپنے بچوں کو منع کرتے ہیں کہ بیٹا یہ ہمارے مذہب اور ہماری ثقافت میں نہیں جب یہی بچے پاکستان جاتے ہیں تو وہاں کا رنگ ڈھنگ دیکھ کر بہت سوال پوچھتے ہیں اور ان سوالوں کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔
یہاں مغرب میں بھی میں نے کافی عبائے والی خواتین دیکھی ہیں بلکہ یہاں جتنی تبلیغ ہوتی ہے اتنی شاید پاکستان کے ہر علاقے میں بھی نہیں ہوتی
 
ظفری

لائبریرین
مجھے آپ سے اس بات پر کوب ساری بحث کرنی ہے۔
یہ جو آپ نے کہا ہے کہ

کیا آپ،میں اور باقی مغرب میں رہنے والے لوگ جو یہاں کے ارکان بھی ہیں کیا وہ ایسے ہیں :confused:
نہیں اگر ایسا ہوتا تو آپ اور میں یہاں اس دیسی فارم پر نا ہوتے ۔
سچ پوچھیں تو ہم میں یہاں رہتے ہوئے شرم و حیا زیادہ ہے بنسبت پاکستان میں رہنے والوں کے ۔ میں دیکھ آئی ہوں وہاں کے حالات۔
یہاں ہم اپنے بچوں کو منع کرتے ہیں کہ بیٹا یہ ہمارے مذہب اور ہماری ثقافت میں نہیں جب یہی بچے پاکستان جاتے ہیں تو وہاں کا رنگ ڈھنگ دیکھ کر بہت سوال پوچھتے ہیں اور ان سوالوں کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔
یہاں مغرب میں بھی میں نے کافی عبائے والی خواتین دیکھی ہیں بلکہ یہاں جتنی تبلیغ ہوتی ہے اتنی شاید پاکستان کے ہر علاقے میں بھی نہیں ہوتی

تعبیر آپ کو زبردست غلط فہمی ہوئی ہے ۔ میں نے یہ ساری بات جس تناظر میں کہی ہے ۔ اس کا پس منظر ہی کچھ اور ہے ۔ ستم یہ کہہ لیں کہ آپ کا یہ دھاگہ پیچ میں آگیا ۔ آپ نے جگمگاتی اور خوبصور تصویریں یہاں شئیر کیں ۔ اور طالوت نے ان تصاویر کو دیکھ کر اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ " لگتا ہے اب یہیں جانا پڑے گا " ۔ آپ میری پوسٹ دیکھ لیں کہ میں نے صرف طالوت کے اسی خیال کو زیرِ مشق بنایا ہے ۔ اور طالوت کی بات کو ہی " کوٹ " کیا ہے ۔

میں اپنی بات نہیں کرتا ۔۔۔ مگر آپ یا ایک دو اور لوگ یہاں ایسے ہیں ۔ جو نہ صرف وطن سے محبت کرتے ہیں ۔ بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ وقت اور حالات نے انہیں وطن کی مٹی سے دور کیا ہوا ہے ۔ ورنہ ان کا سارا وقت دھیان وطنِ عزیز کی فکر اور یاد میں کھویا رہتا ہے ۔ بصورتِ دیگر آپ دیکھ لیں کہ آپ کو بے تحاشہ ایسی پوسٹیں یہاں مل جائیں گی ۔ جس میں پاکستان اور اس میں رہنے والی قوم کا تمسخر اڑایا گیا ہوگا ۔ میں تفصیل میں جانا نہیں چاہتا ۔ مگر دل دکھتا ہے کہ لوگ ایسی باتیں کس طرح کہہ دیتے ہیں ۔ میں 18 سال سے زائد امریکہ میں رہ رہا ہوں ۔ مگر میں‌ جانتا ہوں کہ میں‌ کوا ہوں اور ہنس میں تبدیل نہیں ہوسکتا ۔ آپ بےشک خود کو کسی بھی جگہ سمجھیں ۔ مگر باہر نکلیں گے تو احساس ہوگا کہ آپ بلکل ایسے نہیں‌ ، جیسے یہاں‌ مغرب میں رہنے والے لوگ ہیں ۔ ہوسکتا ہے آپ اپنی کم مائیگی اور احساسِ کمتری کی بناء پر مغرب کے لوگوں کی جگہ تصور کریں کیونکہ آپ یہیں رہتے ہیں ، یہیں کماتے ہیں ۔ اور تھوڑی بہت انگریزی بھی بول لیتے ہیں ۔ مگر یقین مانیئے یہ مغرب آپ کو ایسا نہیں سمجھتا ۔ ان لوگوں سے کبھی تعلق دراز ہو۔ تو سب سے پہلے یہی پوچھتے ہیں ۔ آپ کہاں سے ہیں ۔ آپ جواب دیتے ہیں ۔ ارے ۔۔۔ میں یہیں سے ہوں ۔۔ یہیں رہتا ہوں ۔ یہیں کا نیشنل ہوں ، یہیں جینا ہے اور یہیں مرنا ہے ۔ مگر پھر بھی پوچھتے ہیں نہیں اس ملک میں آئے کہاں سے ہو ۔ جب آپ کو اتنے عرصہ رہنے کے بعد بھی یہ لوگ اجنبی گردانتے ہیں‌ تو پھر آپ کس منہ سے ان کے مقابل کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہو ۔ پھر ستم تو یہ ہے کہ اپنی یہ حیثیت دیکھ کر بھی اپنے وطن میں دفن اپنے آباؤ و اجداد کی نفی کرکے بھی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی ۔

سچ پوچھیں تو ہم میں یہاں رہتے ہوئے شرم و حیا زیادہ ہے بنسبت پاکستان میں رہنے والوں کے ۔ میں دیکھ آئی ہوں وہاں کے حالات۔

میرا خیال ہے آپ نے امریکہ اور انگلینڈ میں مسلمانوں کے رنگ ڈھنگ نہیں دیکھے ۔ شاید آپ ڈنمارک یا کسی اور دور افتادہ یورپی ملک میں ہیں ۔ میں اگر آپ کو صرف لندن کے ہی دو ، چار نائیٹ کلب لے گیا تو آپ دیکھ لیں گی کہ وہاں 65 فیصد مسلمان لڑکیاں اور لڑکے ہیں ۔ جو ان جگہوں پر نہیں جاتے ذرا ان کے گھروں پر جا کر دیکھ لیں کہ وہاں دن میں نماز کتنے وقت قائم ہوتی ہے ۔ شرم وحیا کے حوالے سے یہ بات آپ نے چھیڑی ہے تو اس لیئے تذکرہ کر رہا ہوں ۔ ورنہ میں اس حساس موضوع پر تبصرہ کرنے سے عموماً گریز کرتا ہوں ۔ پاکستان کے جن حالات کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ ایک خاص طبقے تک ہی محدود ہے ۔ بصورتِ دیگر سفید پوش لوگ ابھی تک اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھے ہوئے ہیں ‌۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر آپ کی غلط فہمی دور کرنے کے لیئے ابھی اتنا ہی کافی ہے ۔ ورنہ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
اور یوں یہ معاملہ نپٹ گیا ۔۔۔۔
کوے کی بات کیا خوب کہی ہے اور درست کہی ہے ، آپ نے تو اٹھارہ سال کا ایک طویل عرصہ گزارا ہے جبکہ میں دو سال میں ہی ایک برادر اسلامی ملک میں ایسا محسوس کرتا ہوں ۔۔ خیر تصاویر کا دھاگہ ہے اور ذکریا گنڈاسہ لے کرآتے ہوں گے ۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
ظفری آپ کا مسیج پتہ نہیں کیوں کوٹ نہیں ہو پا رہا :( میں آپ کی باتوں سے متفق ہوں بھی اور شاید نہیں بھی پر ابھی بھی
بحث مزید کرنی ہے لیکن ڈر لگ رہا ہے زیک اور نبیل جی سے :nailbiting:

اپنی اپنی سوچ ہے کچھ دیسی لوگ یہاں آ کر اپنی اوقات اور حیثیت بھول جاتے ہیں جبکہ مجھے تو اپنے ملک اور لوگوں کی قدر یہاں آ کر زیادہ محسوس ہوئی ہے ۔گوروں کے قریب رہنے سے پتہ لگا ہے کہ بظاہر انساینت اور تہذیب کے باتیں کرنے والے اصل میں کیا ہیں۔

بلکہ مجھے ہم پاکسناینوں پر فخر بھی ہوتا ہے کہ یہاں ہر چیز کھلے عام دستیاب ہے شراب اور بہت کچھ لیکن پھر بھی ہمیں ان چیزوں سے گھن آتی ہے ۔

جبکہ کچھ ایسے بھی اپنے دیسی لوگ ہیں جو انکے رنگ میں پوری طرح ڈھل جانا چاہتے ہیں
جیسے میرے مسٹر بتاتے ہیں کہ وہ اور انکے ایک دوست سٹی سنیٹر میں کھڑے تھے تو وہاں ایک پاکستانی آیا جس نے شراب کی بوتل بغل میں دبا رکھی تھی اور آکر ان سے پوچھتے ہیں کہ ہلال شاپ کہاں ہے :rollingonthefloor:

مگر یقین مانیئے یہ مغرب آپ کو ایسا نہیں سمجھتا ۔ ان لوگوں سے کبھی تعلق دراز ہو۔ تو سب سے پہلے یہی پوچھتے ہیں ۔ آپ کہاں سے ہیں ۔ آپ جواب دیتے ہیں ۔ ارے ۔۔۔ میں یہیں سے ہوں ۔۔ یہیں رہتا ہوں ۔ یہیں کا نیشنل ہوں ، یہیں جینا ہے اور یہیں مرنا ہے ۔ مگر پھر بھی پوچھتے ہیں نہیں اس ملک میں آئے کہاں سے ہو ۔ جب آپ کو اتنے عرصہ رہنے کے بعد بھی یہ لوگ اجنبی گردانتے ہیں‌ تو پھر آپ کس منہ سے ان کے مقابل کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہو ۔ پھر ستم تو یہ ہے کہ اپنی یہ حیثیت دیکھ کر بھی اپنے وطن میں دفن اپنے آباؤ و اجداد کی نفی کرکے بھی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی ۔

:applause: :applause: :applause:

میرا خیال ہے آپ نے امریکہ اور انگلینڈ میں مسلمانوں کے رنگ ڈھنگ نہیں دیکھے ۔ شاید آپ ڈنمارک یا کسی اور دور افتادہ یورپی ملک میں ہیں ۔ میں اگر آپ کو صرف لندن کے ہی دو ، چار نائیٹ کلب لے گیا تو آپ دیکھ لیں گی کہ وہاں 65 فیصد مسلمان لڑکیاں اور لڑکے ہیں ۔ جو ان جگہوں پر نہیں جاتے ذرا ان کے گھروں پر جا کر دیکھ لیں کہ وہاں دن میں نماز کتنے وقت قائم ہوتی ہے ۔ شرم وحیا کے حوالے سے یہ بات آپ نے چھیڑی ہے تو اس لیئے تذکرہ کر رہا ہوں ۔ ورنہ میں اس حساس موضوع پر تبصرہ کرنے سے عموماً گریز کرتا ہوں ۔ پاکستان کے جن حالات کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ ایک خاص طبقے تک ہی محدود ہے ۔ بصورتِ دیگر سفید پوش لوگ ابھی تک اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھے ہوئے ہیں ‌۔ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر آپ کی غلط فہمی دور کرنے کے لیئے ابھی اتنا ہی کافی ہے ۔ ورنہ بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہیں ظفری جبکہ میں نے لاسٹ سے لاسٹ سال پاکستان میں کافی فرق دیکھا تھا وہی سفید پوش لوگ اب اپنے حالات سے تنگ آ گئے ہیں اور انکی لڑکیاں پتہ نہیں کیسے کیسے شارٹ کٹس اپناتی ہیں۔
ایک واقعہ تو میرا اپنا کراچی میں دیکھا ہوا ہے۔ مالز پر زیادہ تر ایسے سین دیکھنے کو ملیں گے آپ کو اس مال کا نام بھول رہا ہے اس وقت :(
 
Top