لندن:’دہشت گرد‘ حملے میں ایک شخص ہلاک

ساجد

محفلین
آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت والی بات کی تہہ میں جائیں گے تو بہت کچھ متنازعہ سامنے آئے گا ۔ جس میں ہر کوئی ظالم بھی ہو گا اور ہر کوئی مظلوم بھی۔ بس یہی کر لیں کہ ٹھنڈے دماغ سے بیٹھ کر سوچیں کہ تشدد روکنا سب کی ذمہ داری ہے ورنہ یہ کام بڑھتا ہی جائے گا۔ طاقت کا نشہ ہو یا مذہب کا پردہ دونوں ہی تشدد کے لئے ڈھال کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ جو لوگ خود کو مہذب کہلوانے پر بضد ہیں ان کا اولین فرض ہے کہ اپنی طاقت کے ناجائز استعمال سے ایسے حالات پیدا نہ کریں جو اب خود ان کے ممالک میں بھی تشدد کی وجہ بن رہے ہیں۔
 
Top