اقبال جہانگیر
محفلین
لنڈی کوتل ، ایف سی کی چھاؤنی پر حملہ،عبداللہ عظام بریگیڈ نے زمہ داری قبول کرلی
۔ ۔ April 18, 2014 - Updated 170 PKT
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایف سی کی چھاونی پر شدت پسندوں کے حملے سے اسلحے کے ڈپومیں آگ لگ گئی۔ تین گھنٹے تک دھماکے ہوتے رہے،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کالعدم تحریک طالبان کے ذیلی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لنڈی کوتل میں شدت پسندوں نے پہاڑیوں سے فرنٹیئر کانسٹبلری کی چھاونی پر رات دو بجے کئی مارٹر گولے فائر کیے۔اسلحہ ڈپو پر گولے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی اور اسلحے کے ذخیرے میں زوردار دھماکے شروع ہوگئے۔ دھماکوں کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔آگ تین گھنٹے تک لگی رہی جس کی وجہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ تباہ ہوگیا۔ اس پورے واقعے کے دوران ایف سی کے اہل کار محفوظ رہے۔ کچھ گولے چھاونی کے اطراف میں بھی گرے جس سے ایک بچی اور دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ کالعدم تحریک طالبان کے ذیلی گروپ عبداللہ عظام بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی چھاونی پر کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ اسلحہ ڈپومیں آگ لگنے سے یہ حادثہ ہوا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=145011