کیا کوئی دوست مجھے لنکس کے کسی آسان اور اچھے ٹیوٹوریل کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ مجھے لنکس کی بیسک کمانڈز، ڈائریکٹریز کی انفارمیشن اور انسٹالیشن(ریڈ ہیٹ) کی معلومات درکار ہیں۔
اگر آپ اس نظام کو اچھی طرح سمجھنا چاہتے ہوں تو یہاں پر موجود مواد بہت مفید رہے گا۔ http://www.linux.org/lessons/
جب میں لینکس کا استعمال شروع کر رہا تھا تو اس کے ابتدائی درجے کے اسباق میں نے پڑھے تھے جن سے بہت مدد ملی تھی۔ پتہ نہیں کہ اس کے بعد انہیں موجودہ صورتِ حال کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوئی کام کیا گیا ہے یا نہیں لیکن بنیادی نکات میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوگا۔