لنک کیسے ؟

شمشاد

لائبریرین
جس کا بھی ربط دینا ہے، وہ لکھیں، پھر آپ اس کو highlight کریں، ربط کو نقل کر لیں، پھر اوپر جو زنجیر کا آنکڑہ بنا ہوا ہے، اس پر کلک کریں، ایک چھوٹی سے کھڑکی کھلے گی، وہاں وہ ربط چسپاں کر دیں۔ اور بس۔
 
http://www.urduweb.org/mehfil/portal/
یہ لنک ہے میں نے اسے کاپی کیا۔
پھر لکھا:
اردو محفل
پھر اسے سلیکٹ کرکے شمشاد بھائی کے بتائے ہوئے طریقے سے اس پر لنک کا خول چڑھادیا۔ یعنی زنجیر جس پر ماؤس کا تیر رکھنے سے ”ربط شامل کریں“ لکھا نظر آتا ہے اس پر کلک کرکے کھلنے والی ونڈو میں کرسر رکھ کر پیسٹ کردیا۔
اب دیکھیں:
اردو محفل
 

شمشاد

لائبریرین
فرض کریں آپ کسی کو میری ایک لڑی جس کا عنوان "میری ڈائری کا ایک ورق" ہے۔ اس کا ربط دینا چاہتے ہیں۔

اب آپ اس ربط کو کوئی بھی نام دے دیں، مثلاً

میری ڈائری کا ایک ورق
یا
ربط
یا
اسے ضرور پڑھیں

اب آپ "میری ڈائری کا ایک ورق" والی لڑی کھولیں، یا پہلے ہی اسے کھول کر رکھیں۔

اس کا ربط یا یو آر ایل نقل کر لیں۔

اب آپ اپنے مراسلے میں اس نام کو مثلاً "میری ڈائری کا ایک ورق" کو ہائی لائیٹ کریں۔

اس کے بعد اوپر جو آئیکون بنی ہوئی ہیں، اس میں آپ کو ایک زنجیر کا آنکڑہ نظر آ رہا ہو گا، اس پر کلک کریں۔ ایک چھوٹی سی کھڑکی کھلے گی۔ جس پر لکھا ہو گا، ربط شامل کریں۔ وہاں وہ ربط یا یو آر ایل چسپاں کر دیں۔ اور داخل کریں پر کلک کر دیں۔

لیجیے ربط شامل ہو گیا۔ مراسلہ پوسٹ کر دیں۔

اس طرح کوئی بھی یو آر ایل شامل کیا جا سکتا ہے۔
 
Top