لنیکس کے ترجمہ کیلئے مدد

zerocool

محفلین
السلام علیکم۔
مجھےاس چیز کی خوشی ھے کے لینکس کا اردو ترجمہ کی پیش رفت ھورہی ہے۔ مگر اس ٹیم میں حصہ لینے والے زیادہ افراد پروفشنل ھیں اور نوکری پیشہ افراد ھوں کئے۔ آفس کے بعد لینکس کے ترجمہ پر زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ لینکس کے ترجمہ کیلئے ہم آئی ٹی طالب علموں کی مدد لے سکتے ھیں۔ جس طرح Google summer of code میں آئی ٹی کمپنیز اپنے پروجکٹس آن لائن رکھتی ھیں۔ اور پوری دنیا سے آئی ٹی طالب ان پروجکٹس پر کام کرتے ھیں۔
اسی طرح اگر لینکس کے اردو ترجمہ میں طالب علموں کی مدد لین اس کے ترجمہ پر کافی کام ھو سکتا ھے۔ مجھے امید ھے کہ اس فورم پر رجسٹر افراد آئی ٹی سے تعلق رکھتے ھوں گے۔ اگر وہ اپنے کالجز میں جاکر اس پروجکٹ کو متعارف کروائیں۔ اور مجھے امید ھے کہ کافی طالب علم اس پروجکٹ کو اپنا فائنل پروجکٹ کے طور پر قبول کرے گے۔ اس بارے میں مجھے محفل کے ارکان کی رائے چائیے۔
 

دوست

محفلین
آپ کی بات بجا ہے۔ لیکن بنیادی طور پر یہاں آئی ٹی کا کوئی طالبعلم نہیں۔ طالب علم ہیں تو دوسرے شعبوں سے۔۔۔ :roll:
 

باسم

محفلین
بات یہی ہے کہ ہم میں سے ہر شخص کو اس حوالے سے بات کرنی چاہیے اپنے دوستوں جاننے والوں وغیرہ سے جس تک وہ اس ابت کو پہنچا سکتا ہے
لیکن ترجم‌ کیلیے آئی ٹی کا طالب علم ہونا ضروری نہیں ضروری نہیں کوئئی بھی شخص کرسکتا ہے
دوسرے بات یہ کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس “فضول کاموں“ کیلیے بہت وقت ہے مگر کام کے کاموں کیلیے وقت نہیں
ہاں جو اس طرح کے کاموں سے دلچسپی رکھتا ہے اس سے ہمیں ضرور اس بارے میں بات کرنی چاہیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں تو اپنی جانب سے کوشش کر چکا ہوں اس سلسلے میں۔ میں گزشتہ سال اپنے پاکستان قیام کے دوران لاہور کے ایک بڑے آئی ٹی کے تعلیمی ادارے میں گیا تھا اور وہاں کے ایک ذمہ دار ‌ سے ملاقات بھی کی تھی۔ میں نے ان کے سامنے یہی آئیڈیا پیش کیا تھا کہ اردو ویب پر ہونے والا کام بیچلرز اور ماسٹرز کے فائنل پراجیکٹ یا تھیسس کے طور پر بہت اچھی طرح فٹ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ نہ صرف اوریجنل کام ہوگا بلکہ کافی چیلنجنگ بھی ہوگا۔ لیکن لگتا ہے کہ سٹوڈنٹس اپنے سینیر حضرات کے پراجیکٹس کا چھاپا لگانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ :(
 
Top