لوئر اورکزئی: فائرنگ سے لیوی اہلکار سمیت تین ہلاک

لوئر اورکزئی: فائرنگ سے لیوی اہلکار سمیت تین ہلاک
پشاور: اورکزئی ایجنسی میں جنازے کے بعد واپس آنے والے افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیوی اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں لوئر تحصیل کے علاقے میں سپاہے قبیلے کے افراد جنازے سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک لیوی اہلکار سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

لوئر اورکزئی ایجنسی کے تصیل دار شیر بہادر خان نے مزید بتایا کہ موقع پر موجود افراد کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوا جبکہ اسکے دیگر پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ متعدد مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

کچھ ذرائع کے مطابق اس حملے کا ہدف شیعہ قبیلہ سپاہے تھا جو شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا مخالف ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

http://urdu.dawn.com/news/1005380/three-including-levis-personnel-killed-in-orakzai
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ۔ طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔

………………………………………….

سجنا گروپ ،تحریک طالبان سے علیحدہ ہو گیا
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top