لوئر اورکزئی میں دھماکا، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

لوئر اورکزئی میں دھماکا، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

اورکزئی ایجنسی......... لوئر اورکزئی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا لوئر اورکزئی کے علاقے کڈا بازار کے قریب فٹ بال گرائونڈ میں ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، دھماکے کے وقت گرائونڈ میں والی بال کا کھیل جاری تھا جبکہ مقامی افراد اور بچوں کی کثیر تعداد دھماکے کے وقت گرائونڈ میں موجود تھی۔ اس سے قبل بھی اسی گرائونڈ میں 4 بم دھماکے ہوچکے ہیں۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=170759
 
ہمارا مذہب اسلام امن کا درس دیتا ہے، نفرت اور دہشت کا نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے. پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔ معصوم اور بے گناہ لوگوں ، عورتوں اور بچوں کا قتل اسلام میں ممنوع ہے۔عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔
بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں دہشت گردوں کا پاکستانی بچوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنا ،ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کے ساتھ بھی زیادتی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے .پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ کاروائی پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے. دنیا کا کوئی مذہب بشمول اسلام حالت جنگ میں بھی خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، اس بم دھماکے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ کہاں کی بہادری ہے؟
 
Top