لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ ، پولیس اہلکار ہلاک

لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ ، پولیس اہلکار ہلاک
پشاور: لوئر دیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے سالارزئی میں نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دواہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ آج جمعہ کی صبح پیش آیا۔
پولیٹیکل ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار باجوڑ کے علاقے سالارزئی جا رہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو باجوڑ کے خار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
پاکستانی طالبان اکثر و بیشتر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے بارودی سرنگیں نصب کرتے رہے ہیں۔
چند روز قبل بھی باجوڑ ایجنسی کے علاقے نواگئی میں بارودی سرنگ سڑکپھٹنے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

http://urdu.dawn.com/news/1005825/bajur-unrest
 
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا .معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسلح افواج اور پولیس پر حملے کرنا ،خلاف شریعہ ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کا یہ کیسا جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گیا ہے اور طالبان دائیں بائیں صرف مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں.طالبان ،القائدہ اور دوسرے دہشت گرد گروپس ملک میں دہشت گردی پھیلا کر امن و امان کو تباہ کرر ہے ہیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔
………………………………………………..
عسکریت پسندوں میں اختلافات، کیا ایکشن کا وقت آگیا؟
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top