لوریاں کہاں ہیں

ابو ہاشم

محفلین
لوریاں بچوں کو پیار سے نیند کی وادی میں لے جاتی ہیں
اور ان میں والدین کی مامتا اور شفقت اور دوسرے رشتے داروں کے بچے کے بارے میں جذبات، نیک خواہشات اور دعائیں شامل ہوتی ہیں

ایک دن میری اہلیہ نے بچے کو میری گود میں ڈالا اور کہا اسے سلاؤ
تو میں اللہ ہو پڑھتے ہوئے اسے سلانے کی کوشش کرنے لگا اور ساتھ ساتھ کوئی لوری یاد کرنے کی کوشش کرنے لگا ۔مجھے یاد آیا کہ ایف اے یا بی اے وغیرہ کی اردو کی کسی نصابی کتاب میں ایک لوری پڑھی تھی جس میں راج دلارا اور اسی طرح کے الفاظ آتے تھے لیکن کوئی بھی شعر یاد نہ آ سکا خیر میں نے اپنے طور پر کوئی لوری جوڑنے کی کوشش شروع کر دی اور تھوڑی دیر بعد اپنی مقامی بولی میں یہ شعرسا جوڑ لیا
چل مینڈا چَن، باگے دائِیں جُل
اُتھے تھیے کَھلّے وِن، سوہنے سوہنے پُھل
(چل میرے چاند باغ کی طرف چل
وہاں کھلے ہوئے ہیں سوہنے سوہنے پھول)

بہر حال تھوڑی دیر بچہ سو گیا اب اللہ جانے اس میں لوری کا بھی کچھ حصہ تھا یا ویسے ہی اسے نیند آ گئی تھی

اگلے دن میں نے اردو کی جو چند نصابی کتابیں میرے پاس پڑی ہوئی تھیں ان میں سے لوری ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن مجھے وہ نہ مل سکی

کچھ عرصے بعد پھر مجھے خیال آیا تو میں نے اہلیہ سے پوچھا تجھے کوئی لوری آتی ہے تو بولی کہ ہاں پوچھا کونسی تو بتایا اللہ ہو

میں نے پوچھا اس کے علاوہ اور کوئی لوری نہیں آتی؟ تو بولی کہ نہیں

محفل کے احباب سے گذارش ہے کہ انھیں کوئی بھی لوری چاہے وہ پوری ہو یا ادھوری ،چاہے ایک مصرعے پر ہی کیوں نہ مشتمل ہو ضرور اشتراک کریں۔ زبان کی بھی کوئی پابندی نہیں ہاں اردو کے سوا کوئی اور زبان ہو تو ساتھ اس کا ترجمہ ضرور دیا جائے​
 
آخری تدوین:
چند سال قبل ہمیں چھوٹی بیٹی کو لوری دے کر سلانا پڑتا تھا اور جب کبھی یہ کارگزاری مجھے دکھانی پڑجاتی تو میں خود سے گھڑ گھڑ کر کچھ نا کچھ بناتا رہتا تھا۔ باقی تو یاد نہیں رہیں لیکن ایک خود سے گھڑی ہوئی کچھ یوں ہوتی تھی جسے پانچ سات مرتبہ سن کر وہ عموماً سو جاتی تھی۔

میرا تے ناء ۔۔۔۔۔ اے
میں تے چنگی بچی آں
میں تے دودھو پینی آں
میں تے کنک کھانی آں
میں تے کھیڈدی رہنی آں
میں تے ہسدی رہنی آں
میرا تے ناء ۔۔۔۔ اے
چل مینڈا چَن، باگے دائِیں جُل
'جُل' کا استعمال کشمیری علاقوں، ہزارہ بیلٹ اور شمالی پنجاب کے دو تین اضلاع میں ہوتا ہے، آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
 
ابو ہاشم

محفلین
'جل' قافیے کے لیے لایا گیا ہے۔یہ ہمارے ہاں کوڈ سوئچنگ کے طور پر استعمال ہوتا ہے کبھی کبھی 'چل' کی جگہ۔ باقی تمام الفاظ و روزمرہ اپنی مادری بولی کا ہے۔
میرا تعلق وادیء سون، ضلع خوشاب سے ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لوری​

سو جا ، میرے پیارے سو جا​
میرے راج دلارے سو جا​

دنیا پر ہے رات کا ڈیرا​
ہر جانب ہے نیند کا پھیرا​
چڑیوں نے بھی کیا بسیرا​

سو گئے دن کے نظارے سو جا​
سو جا ، میرے پیارے سو جا​

چاند ستارے لوری گائیں​
نکلیں ماں کے دل سے دعائیں​
رد ہوں تیری ساری بلائیں​

میری جان سے پیارے سو جا​
میرے راج دلارے سو جا​

اے میرے نازوں کے پالے​
پلکوں پلکوں خواب سجا لے​
رات بخیر ، خدا کے حوالے​

میرے دل کے سہارے سو جا​
سو جا ، میرے پیارے سو جا​

(کلام : سرشار صدیقی)​
ہمدرد نونہال ، ستمبر 2009ء

بشکریہ سیدہ شگفتہ
اصل تحریر کا ربط
 
فاخر رضا

محفلین
ہائے کربلا والوں ہائے کربلا والوں......
یہی کہتے کہتے بچے سو جاتے تھے.

دوسرا یہ تھا
راج دلارا زہرا کا زخمی ہے اور پیاسا ہے
بوند نہیں ہے پانی کی خون کا دریا بہتا ہے
 
فہد اشرف

محفلین
لوریاں بچوں کو پیار سے نیند کی وادی میں لے جاتی ہیں
اور ان میں والدین کی مامتا اور شفقت اور دوسرے رشتے داروں کے بچے کے بارے میں جذبات، نیک خواہشات اور دعائیں شامل ہوتی ہیں

ایک دن میری اہلیہ نے بچے کو میری گود میں ڈالا اور کہا اسے سلاؤ
تو میں اللہ ہو پڑھتے ہوئے اسے سلانے کی کوشش کرنے لگا اور ساتھ ساتھ کوئی لوری یاد کرنے کی کوشش کرنے لگا ۔مجھے یاد آیا کہ ایف اے یا بی اے وغیرہ کی اردو کی کسی نصابی کتاب میں ایک لوری پڑھی تھی جس میں راج دلارا اور اسی طرح کے الفاظ آتے تھے لیکن کوئی بھی شعر یاد نہ آ سکا خیر میں نے اپنے طور پر کوئی لوری جوڑنے کی کوشش شروع کر دی اور تھوڑی دیر بعد اپنی مقامی بولی میں یہ شعرسا جوڑ لیا
چل مینڈا چَن، باگے دائِیں جُل
اُتھے تھیے کَھلّے وِن، سوہنے سوہنے پُھل
(چل میرے چاند باغ کی طرف چل
وہاں کھلے ہوئے ہیں سوہنے سوہنے پھول)

بہر حال تھوڑی دیر بچہ سو گیا اب اللہ جانے اس میں لوری کا بھی کچھ حصہ تھا یا ویسے ہی اسے نیند آ گئی تھی

اگلے دن میں نے اردو کی جو چند نصابی کتابیں میرے پاس پڑی ہوئی تھیں ان میں سے لوری ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن مجھے وہ نہ مل سکی

کچھ عرصے بعد پھر مجھے خیال آیا تو میں نے اہلیہ سے پوچھا تجھے کوئی لوری آتی ہے تو بولی کہ ہاں پوچھا کونسی تو بتایا اللہ ہو

میں نے پوچھا اس کے علاوہ اور کوئی لوری نہیں آتی؟ تو بولی کہ نہیں

محفل کے احباب سے گذارش ہے کہ انھیں کوئی بھی لوری چاہے وہ پوری ہو یا ادھوری ،چاہے ایک مصرعے پر ہی کیوں نہ مشتمل ہو ضرور اشتراک کریں۔ زبان کی بھی کوئی پابندی نہیں ہاں اردو کے سوا کوئی اور زبان ہو تو ساتھ اس کا ترجمہ ضرور دیا جائے​
یہ دیکھئے
ج۔ھ۔ول۔۔ن۔۔۔۔ے
 
Top