لوسائی کا مطلب؟

دوست

محفلین
لوسائی کے بعد یعنی اور پھر متبادل دیا گیا ہے "یعنی بے زبان". "یعنی" یہاں "جس کا مطلب ہے کہ" کے معنی دے رہا ہے.
 

فرقان احمد

محفلین
ہاں جی، متبادل ضرور دیا گیا ہے لیکن لوسائی کا تلفظ کیا ہوگا؟
انگریزی میں غالباً اسے یوں لکھا جاتا ہے۔
Lucy

پاکستان میں بھی ایک لوسائی یعنی لوسی پائے جاتے ہیں جن کو مورکھ، احمق وغیرہ تصور کیا جاتا ہے! :)

rv_84_adeel_hashmi_1.jpg

نوٹ: ہماری تحقیق کو حتمی تصور کرنے کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی!
 
آخری تدوین:
بھائی اس لفظ کے معنی تو ہمیں سیاق و سباق ہی سے مل جاتے ہیں۔ ظاہر ہے مولوی صاحب نے یونانی زبان کا لفظ استعمال کیا ہے جس کے اردو معنی ڈھونڈنا چہ معنی دارد؟

جس طرح عرب اپنے علاوہ دوسروں کو عجمی یعنی گونگے کہتے تھے اسی طرح یونانی اپنے علاوہ غیر قوموں کو لوسائی کہتے تھے۔

امید ہے بات صاف ہوگئی ہوگی۔ چونکہ یہ اردو زبان کا لفظ نہیں ہے لہٰذا آپ اسے اردو میں استعمال نہیں کرسکتے۔

صفحہ - 5

یہی وجہ ہے کہ یونانی غیر اقوام کو ایک لوسائی یعنی بے زبان عرب اور دوسروں کو عجم یعنی گونگے اور پول اپنے پڑوسی اہل جرمن کو نیمیا یعنی گونگے بہرے اور ہندو اپنے سوا دوسروں کو ملیکھ (ملیچھ) کہتے تھے ۔ ملیکھ یعنی ملیچھ کے اصل معنی ایسے شخص کے ہیں جسے صاف طور پر بولنا نہیں آتا۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
میں سمجھا معنی پوچھے ہیں. خیر اس کا تلفظ تو میں بھی نہیں جانتا کہ یہ لفظ زندگی میں پہلی بار پڑھا ہے.
 

فاخر رضا

محفلین
امید ہے بات صاف ہوگئی ہوگی۔ چونکہ یہ اردو زبان کا لفظ نہیں ہے لہٰذا آپ اسے اردو میں استعمال نہیں کرسکتے۔

یہ بات غلط ہے
 
Top