لونڈی اور بیوی میں فرق!

احسان اللہ

محفلین
بیوی اور لونڈی میں فرق:
از
احسان اللہ کیانی

بیوی وہ عورت ہے، جس سے آپ نکاح کر لیتے ہیں

لونڈی وہ عورت ہے، جو کسی جنگ میں قیدی بن جاتی ہے
آپ اسے خریدتے ہیں یا سپہ سالار آپ کو دے دیتا ہے
یا
وہ شخص کہ لونڈی جس کی ملکیت ہے ،وہ آپ کو تحفے میں دے دیتا ہے

دور جدید میں ہم بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے کسی عورت کو لونڈی نہیں بنا سکتے
وہ صرف جنگی قیدی ہی ہو گی

اس کی مشروعیت کی ایک وجہ یہ ہے ۔۔۔۔تاکہ انسانوں میں ۔۔۔۔زیادہ جنگیں نہ ہو
اگر جنگ ہو ۔۔۔۔تو ہر کوئی اپنی ماؤں، بہنوں کی عزتیں بچانے کی خاطر ۔۔۔۔پوری قوت سے لڑے۔۔۔اور۔۔۔انتہائی خون خرابے کے خوف سے کوئی کسی دوسرے پر حملہ کرنا کا سوچ بھی نہ سکے

اس وجہ سے ہر قوم اپنے دفاع کیلئے خوب طاقت بھی جمع رکھے گی ۔۔اس طرح طاقت کا توازن برقرار رہے گا

یہ اللہ کا حکم ہے ۔۔۔اس کی ہزاروں حکمتیں ہیں ۔
تورات، انجیل اور قرآن سب میں لونڈی کا تصور موجود ہے

میں آج کسی کے طعنے کی وجہ سے اللہ کی آیات کا مفہوم بدل نہیں سکتا
جو بات حقیقت تھی ۔۔۔میں نے پوری ایمانداری سے بتا دی ہے
 
یاز

محفلین
اس لڑی میں بھی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی مانند کچھ بات چیت ہونی چاہئے، تا کہ معلومات میں اضافہ ہو۔
بظاہر یہ ایک متنازعہ موضوع ہے، تاہم بات چیت ضرور ہونی چاہئے۔
 
سین خے

محفلین
احسان اللہ صاحب آپ کے کسی کالم میں پڑھنے میں آیا ہے کہ آپ جامعہ نعیمیہ سے پڑھ چکے ہیں۔ کیا آپ عالم ہیں؟ اپنی اس تحریر کے لئے سورس عنایت کر دیجئے۔ کیا یہ جامعہ نعیمیہ میں پڑھایا جا رہا ہے؟
 
احسان اللہ صاحب آپ کے کسی کالم میں پڑھنے میں آیا ہے کہ آپ جامعہ نعیمیہ سے پڑھ چکے ہیں۔ کیا آپ عالم ہیں؟ اپنی اس تحریر کے لئے سورس عنایت کر دیجئے۔ کیا یہ جامعہ نعیمیہ میں پڑھایا جا رہا ہے؟
احسان صاحب کی بات نامکمل اور قطعی بے محل ہے۔ جس سے غلط تاثر ابھرتا ہے۔ آج جبکہ ہم مسلمانوں کو چاروں طرف سے "ٹھڈے اور گھونسے" پڑ رہے ہیں، یہاں یہ باتیں بہت عجیب لگتی ہیں۔
 
سین خے

محفلین
احسان صاحب کی بات نامکمل اور قطعی بے محل ہے۔ جس سے غلط تاثر ابھرتا ہے۔ آج جبکہ ہم مسلمانوں کو چاروں طرف سے "ٹھڈے اور گھونسے" پڑ رہے ہیں، یہاں یہ باتیں بہت عجیب لگتی ہیں۔

تو عبید بھائی آپ مکمل موقف لے آئیے۔ ان کے موقف سے تو غلامی جائز ہونے کا تصور ابھر رہا ہے؟ کیا ایسا ہے؟
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
آپ سے دردمندانہ گزارش ہے کہ ایک عدد بلاگ بنا کر اپنی تحاریر وہاں پوسٹ کریں۔ فیس بُک پر اپنی وال استعمال کریں۔ یہاں اگر آپ فالورز کی تلاش میں اپنی تحاریر کی (نرم سے نرم لفظوں میں) سپیمنگ کر رہے ہیں، تو ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ آپ صرف تلخی پیدا کرنے کا موجب بنیں گے۔
یہ انتہائی خلوصِ دل سے لکھا گیا پیغام ہے، کسی طنز یا طعنے کے بغیر۔
 
سید عمران

محفلین
یہ صاحب ایسے متنازع موضوعات کیوں چھیڑ رہے ہیں؟؟؟
اگر دین پھیلانے کا شوق ہے تو تقوی و ورع اور اعمال صالحہ پر عمل کرنے سے متعلق بات کریں...
ایسی باتیں کریں جو قابل عمل ہوں...
خالصتاً علمی مباحث عوام میں چھیڑنے کا کیا مقصد ہے؟؟؟
 
زیک

مسافر
خالصتاً علمی مباحث عوام میں چھیڑنے کا کیا مقصد ہے؟؟؟
لونڈی کا معاملہ خالصتاً علمی ہے؟ مجھے تو سفلی لگتا ہے۔

ویسے یہ عوامی سیاسی بھی ہے کہ داعش اور بوکو حرام دونوں اس کام میں ملوث ہیں
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
آپ سے دردمندانہ گزارش ہے کہ ایک عدد بلاگ بنا کر اپنی تحاریر وہاں پوسٹ کریں۔ فیس بُک پر اپنی وال استعمال کریں۔ یہاں اگر آپ فالورز کی تلاش میں اپنی تحاریر کی (نرم سے نرم لفظوں میں) سپیمنگ کر رہے ہیں، تو ایسا کچھ نہیں ہو گا۔ آپ صرف تلخی پیدا کرنے کا موجب بنیں گے۔
یہ انتہائی خلوصِ دل سے لکھا گیا پیغام ہے، کسی طنز یا طعنے کے بغیر۔
یا پھر ایک لڑی بنا لیں جس میں اپنی تحریریں پوسٹ کرتے رہیں۔ ہر چار سطر کے لیے نئی لڑی بنانے سے بہتر ہے
 
سین خے

محفلین
معاف ہی رکھیے مجھے تو۔

عبید بھائی میرا مقصد آپ کو پریشان کرنا نہیں ہے اور نہ ہی میرا یہاں کسی قسم کی جنگ شروع کرنے کا ارادہ ہے :) آپ سے درخواست اس لئے کی تھی کہ آپ عالم دین ہیں اور آپ زیادہ جانتے ہیں۔

بات ساری یہ ہے کہ وہ لونڈی کا قرآن میں تصور کا ذکر کر کے چلے گئے اور یہ بھی کہہ دیا کہ کسی طعنے کا ان کو ڈر نہیں۔ بات اس طرح کر رہے ہیں کہ جیسے صرف اسی چیز کا ہی ذکر کیا گیا ہے اور اسلام میں غلامی کے متعلق کوئی اور تصور ہی نہیں ہے؟ یہ تو بالکل ایسی ہی بات ہے کہ جیسے شراب کے لئے شروع میں جیسے حکم آیا تھا اس کو بغیر کسی تناظر کے میں یہاں شئیر کر دوں اور نکل جاوَں۔

یہ متنازعہ موضوع ضرور ہے اور بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں تو اس طرح اور غلط فہمیاں کیا اسلام کا نام استعمال کر کے پھیلانا ٹھیک ہے؟ میں نے غلامی پر اسلامی موقف بہت علماء کا پڑھا ہے اور میں شام سے مواد نکال کر بیٹھی ہوں۔ ان کے جواب کا انتظار ہے کہ وہ جواب دے دیں اور اپنی بات کو ذرا تفصیل سے بیان کر دیں تو آگے میں بھی کچھ پیش کر دوں گی :)

انھوں نے اپنا علمی پسِ منظر بھی ایک کالم میں بتایا تھا تو کافی حیرت ہوئی کہ اس طرح کا علمی پسِ منظر رکھنے کے بعد بھی یہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔
 
سین خے

محفلین
آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں ۔۔۔۔؟؟
لونڈی کا حکم قرآن یا حدیث میں موجود نہیں ہے ۔۔۔؟؟
یہ تو بتا دیں ۔۔

کیا آپ صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ قرآن میں لونڈی کا تصور ہے؟ تو یہ تو یہاں سب کو معلوم ہے۔ آپ اپنا موقف ذرا کھل کر بیان کر دیجئے کہ آخر آپ بتانا کیا چاہ رہے ہیں۔
 
Top