لوٹوں کی سیاست شروع

ساجداقبال

محفلین
1100213421-1.jpg

1100213421-2.gif

کیا خیال اس دفعہ کے لوٹوں کی داستانیں وکیپیڈیا پر نہ شامل کر دی جائیں؟ تاکہ اگلی نسل ان کو پڑھ پڑھ کر محظوظ ہوتی رہے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل نیک خیال ہے۔ لوٹوں کی داستانیں وکیپیڈیا پر شامل ہونی چاہییں۔
 

ابوشامل

محفلین
انتظار میں آنکھیں پتھرا گئیں کہ کوئی اللہ کا بندہ اردو وکیپیڈیا پر آئے لیکن بقول اقبال

حلوۂ طور تو موجود ہے کوئی موسٰی ہی نہیں​
اس میں‌ پوچھنے کی کیا بات ہے، ارے ساجد صاحب آئیے، ہم خیر مقدم کے لیے حاضر ہیں، اپنی تمام معلومات شیئر کریں، پہلے سے موجود معلومات میں اضافے کریں اور جس طرح چاہیں کام کریں، اور جس موضوع پر چاہیں کام کریں، آپ کی معلومات کئی لوگوں کے لیے فائدے کا باعث بنے گی۔ اور شمشاد صاحب آپ بھی سعودی عرب کے حوالے سے اپنی کچھ معلومات وہاں شامل کریں، یہ میری آپ سے التجا اور عرض ہے، اگر قبول کریں گے تو ممنون ہوں گا۔
 
ابو شامل کمال کی غلطی کی ہے تم نے شعر میں

حلوہ طور :wink:

ہاں بھئی ساجد وکیپیڈیا کو رضاکاروں کی اشد ضرورت ہے اور اس پر ضرور ایسی معلومات ہونی چاہیے۔
 

ابوشامل

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

غلطی بھی کیا شاہکار بنا گئی ہے، ہنسی ضبط نہیں ہو رہی مجھ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!!!!!!!!!!
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

خیر!! درست شعر لکھ دیتا ہوں

جلوۂ طور تو موجود ہے کوئی موسٰی ہی نہیں

اصل میں ‌میرے کی بورڈ میں ح اور ج بالکل برابر میں‌ جلوہ کو حلوہ بنا کر ہم بھی مجرم کو محرم بنا گئے
 

ساجداقبال

محفلین
وکیپیڈیا پر ڈالنے کی بات تو ازراہ مذاق کہی تھی۔ :wink: :wink:
پھر بھی آپ کہتے ہیں تو ڈال دیتے ہیں۔لیکن خبر کیلیے کس زرائع (یہاں اخبار) کو مصدقہ مانا جائے؟
 

ابوشامل

محفلین
ارے ساجد صاحب! میں سنجیدہ ہو گیا تو آپ نے کہہ دیا کہ آپ مذاق کر رہے ہیں :cry: :cry: :cry: :cry:

خیر پریشان مت ہوں میں بھی مذاق کر رہا ہوں، بس آتے جاتے رہیے، مجھ جیسے "نادان" لوگ جو وکیپیڈيا پر کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ویسے اس میں کوئی ایسا اہم رہنما نہیں جس کی اتنی اہمیت ہو کہ اس کی کسی جماعت میں شمولیت کو وکیپیڈیا کا مضمون بنایا جائے۔
 
Top