لوڈشیڈنگ: صوبوں میں تفریق کیوں؟

کراچی لانڈھی میں 9 گھنٹے جاتی ہے۔
اسلام آباد جی 6 اور سیون میں ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے یعنی 8 گھنٹے، اور جی 9 میں ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے کے لیے یعنی 16 گھنٹے۔
باقی میں کہیں نہیں رہتا۔
 
arifkarim

معطل
کراچی لانڈھی میں 9 گھنٹے جاتی ہے۔
اسلام آباد جی 6 اور سیون میں ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے یعنی 8 گھنٹے، اور جی 9 میں ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے کے لیے یعنی 16 گھنٹے۔
باقی میں کہیں نہیں رہتا۔
میں ابھی اسلام آباد اور پنڈی سے ہو کر آیا ہوں۔ یقین کریں بتا نہیں سکتا کہ بجلی کا جانا اور آنا کیسا ہے۔ ہر وقت یہ خوف رہتا ہے کہ ابھی گئی اور ابھی آئی۔ اسے ملک کہتے ہیں؟
 
علی خان

محفلین
یہاں صوابی میں جہاں پر تربیلہ ڈیم موجود ہے 7 گھنٹے بعد آدھا گھنٹے کے لئے بجلی آتی ہے اور اسمیں بھی 2 سے 3 دفعہ اور لوڈ کی وجہ سے ٹرپ کر جاتی ہے۔ وولیٹج بہت ہی کم آرہا ہے۔ کچھ دنوں تک 120 تک آرہا تھا۔ مگر آج کل 90 تک وولٹیج ہوتا ہے۔ جس سے نہ تو فریج اور نہ ہی پانی کا پمپ کام کر رہا ہے۔ آپ دوست حضرات خود اندازہ لگا لیں۔ کہ اگر 220 کی بجائے 90 وولٹ تک بجلی آرہی ہوں تو وہ کیا کام کرے گی نہ تو یو پی ایس چارج ہو رہا ہے۔ اور نہ ہی کچھ اور کام کر سکتے ہیں۔ اب اس کے لئے ہم سٹیبلائزر استعمال کرتے ہیں۔ مگر آج کل میں اس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
 
جب میں سنہ 2000 میں ناروے آیا تھا تو تربیلہ شہر میں 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی جاتی تھی خاص کر جو لوگ تربیلہ ڈیم میں کام کرتے تھے۔ اب تو وہاں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
 
علی خان

محفلین
جب میں سنہ 2000 میں ناروے آیا تھا تو تربیلہ شہر میں 24 گھنٹے مفت بجلی فراہم کی جاتی تھی خاص کر جو لوگ تربیلہ ڈیم میں کام کرتے تھے۔ اب تو وہاں بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔
لوڈ شیڈنگ الگ ہے۔ اور جو کچھ میں نے اُوپر لکھا ہے۔ یہ تو میرے خیال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہمارے ساتھ ناروا سلوک ہے۔ میرے خیال میں تو یہ واپڈا والے ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں۔
 
نیلم

محفلین
یہاں تو 1 ڈیڑھ گھنٹہ دیتے ہیں بجلی پھر 6:7 گھنٹے بند رہتی ہے ساری رات اور سارا دن بجلی نہیں ہوتی یو پی ایس بھی جواب دے جاتے ہیں
 
کھوکھر

محفلین
لاہور کی تو کوئی روٹین نہیں اکثر آتی ہی اس لیے ہے کہ دوبارہ جانا ہوتا ہے آج صبح سے ایک گھنٹہ آرہی ہے اور ایک گھنٹہ جارہی ہے
یو پی ایس کی بھی بس ہوجاتی ہے اب جرنیٹر لینا پڑا پھر کہیں جاکر کچھ گزارا ہوا ہے لیکن ٹنشن میں اضافہ ہی ہے۔
 
طالوت

محفلین
بجلی نہ ہوئی پاکستان کی جمہوری حکومت ہوئی کب آئی کب گئی ، یو ٹیوب پر "جینئیس" پاکستانیوں کے بجلی کے متبادل ذرائع و طریقوں کو آزمائیں۔ اور اور پانی کا پمپ بجلی کے بغیر کیسے چلایا جا سکتا ہے اس کا ایک طریقہ "مائی نیم از خان" میں بتایا گیا ہے۔
 
ماہا عطا

محفلین
آجکل یہاں لائٹ جانے کے حالات کچھ یوں ہیں 12:45 پر لائٹ آجائے ے گی اور جیسے ہی 1:00 بجیں گے لائٹ گئی پھر اس کے بعد 3:45 پر آجائے گی اور جیسے ہی 4:00 بجیں گے گئ
 
Top