فرحان دانش
محفلین
ایک ہفتہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر دوں تو پھانسی لگا دیں: شیخ رشید
40 لاکھ افغانیوں کو پناہ دینے والوں نے آج 20لاکھ متاثرین کو تپتے صحراؤں میں چھوڑ دیا
افغانستان کو فتح کرنا روس کی طرح امریکہ کی بہت بڑی بھول ہے، عوامی اجتماع سے خطاب
راولپنڈی(ثنا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چالیس لاکھ افغانیوں کو پاکستان میں جگہ دینے والوں نے نے آج فوجی آپریشن کے بیس لاکھ متاثرین کو تپتے صحراؤں میں چھوڑ دیا ہے جو کل واپس جا کر ان سے پورا انتقام لیں گے، افغانستان کو فتخ کرنا روس کی طرح امریکہ کی بہت بڑی بھول ہے، امریکہ جلد ذلیل ہو کر افغانستان سے نکلے گا، حالات بتارہے ہیں کہ مستقبل میں باجوڑ اور سوات میں فوجی چھاؤنیاں قائم ہوں گی، پاکستان کے خلاف آگ تیزی سے کراچی اور مشرقی پنجاب کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں، لوڈ شیڈنگ مصنوعی ہے مجھے ایک ہفتے کے لئے اختیار دیا جائے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کر دوں تو لال حویلی کے باہر پھانسی لگا دیں۔ جمعہ کی رات لال حویلی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس ملک کو بچانے کے لئے سب کو ایک اور نیک ہونا پڑے گا، پاکستان میں بجلی کی کوئی قلت نہیں حکومت بجلی بنانے والے کارخانوں کو ادائیگی نہیں کر رہی۔
روزنامہ ایکسپریس گوجرانوالہ، ہفتہ 30مئی 2009
"ایک ہفتہ میں لوڈ شیڈنگ ختم"تھنڈے ہو جائو عوامی ڈرامے باز