میں تبصرے پڑھ پڑھ کر حیران ہوں۔
بنیادی باتوں کی جانب توجہ نہیں جاتی ہے کسی کی بھی اورغیر متعلقہ تبصرے کئے جارہے ہین۔
بنیادی بات یہ ہے کہ آپ حکومتی مداخلت سے آزاد ادارہ بنائیں الیکشن کمیشن کا جوصاف ستھرے اورشفاف الیکشن کرائے اوراس کے کام میں کہیں سے کوئی مداخلت نہ ہو اورالیکشن کے دوران اسے کلی اختیار حاصل ہو۔دوسرے حق اطلاعات قانون سرکار کے ہر کام کی جانکاری عوام کو ہونی چاہئے ۔اورعوام اس تعلق سے ہر سرکاری محکمہ سے پوچھ سکے کہ کوئی کام کتنا اورکیسا ہواہے۔
جب تک سرکاری افسران یالیڈران عوام کو جواب دہ نہیں ہوں گے تب تک لیڈروں اورافسروں کی مشترکہ بدمعاشی چلتی رہے گی۔