حجاب
محفلین
اجزاء ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوکی ۔ ایک کلو ۔
گھی ۔ حسبِ ضرورت ۔
چینی ۔ حسبِ ضرورت ۔
کھویا ۔ آدھا پاؤ۔
بادام ،پستہ،اخروٹ ، کشمش ۔ حسبِ پسند زیادہ بھی ڈال سکتے ہیں اور کم بھی ۔
ترکیب ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوکی کدّو کش کر لیں ، اور دھو کر بوائل کر لیں ، گل جائے تو بچ جانے والا پانی پھینک کر لوکی اچھی طرح خشک کرلیں خیال رہے خشک کرنے پر لوکی جل نہ جائے ، اب لوکی میں چینی اور گھی ڈال کر بھونیں ، جب لوکی کا رنگ گہرا ہونے لگے تو تمام میوہ حلوے میں ڈال دیں ( تھوڑا سا گارنشنگ کے لیئے بچا لیں ) اب حلوہ مزید بھونیں یہاں تک کہ حلوہ گھی چھوڑ دے ، اب آدھا کھویا حلوے میں مکس کر کے چولہا بند کر دیں ، کسی پلیٹ میں حلوہ نکال کر باقی بچا ہوا کھویا اور میوہ ڈال کر گارنش کر لیں ۔اور گرم گرم لوکی کا حلوہ مزے سے کھائیں ۔