لوگ سب سمجھتے ہیں از نذیر ناجی

محمداحمد

لائبریرین
خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی کارکردگی سے وہاں کے لوگ کئی بار باری لینے والوں سے زیادہ مطمئن ہیں۔ اب ظاہر ہے 67 سال کے مسائل 2 سال میں تو حل نہیں ہو سکتے۔ انہیں کچھ وقت دیں پھر دیکھیں وہ کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔
باقی میں نہیں سمجھتا کہ احتجاجی سیاست ناکام ہوگئی وگرنہ ہمارے وزیر اعظم کو دورہ چین و جرمنی میں بھی یہی دھرنے نہ نظر آرہے ہوتے :)

خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی کام کی خوشخبری ملتی تو ہے لیکن سب تحریکِ انصاف کے حمایتیوں سے ہی ملتی ہے کبھی کسی غیر جانبدار ذرائع سے نہیں ملتی۔

ایک بات یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں کی خوبیوں کے اعتراف کی روایت بھی نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل
10703768_857567204276923_7927877003259113392_n_zps531ee807.jpg
پاکستان میں انصاف ضیاء الحق کے وہابی فوجداری قوانین کے نفاذ سے نہیں آئے گا۔ اگر ایسا ہوتا تو یہاں سب ٹونڈے پھر رہے ہوتے :)

میڈیا اپنی خواہشوں کا غلام ہے۔
یہی تو آزاد میڈیا ہے۔ ایک ہی خبر کے مختلف رُخ آزادی نہیں ہے تو اور کیا ہے :) آزاد میڈیا کا مطلب یہ تو نہیں کہ بالکل غیر جانب دار خبریں عوام تک پہنچیں۔ :) عوام کے پاس اتنا شعور ہونا چاہئے کہ کونسے چینل کی خبریں زیادہ صحیح ہیں اور ہماری عوام اتنی بالغ ہوچکی ہے کہ جیو اور جنگ گروپ کو رد کر سکے :)

زرداری سے پہلے چودھری شجاعت، اس سے پہلے مشرف اور اس سے پہلے موصوف مسلسل نواز کی اندھا دھند حمایت کیا کرتے تھے۔ :)
یعنی موصوف اگر نواز کی کسی زمانہ میں اندھا دھند حمایت کر چکے ہیں تو پھر مسئلہ کیا ہے؟ لوٹا ہونے کا حق صرف نواز کیلئے تو نہیں ہے؟ :)

خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی کام کی خوشخبری ملتی تو ہے لیکن سب تحریکِ انصاف کے حمایتیوں سے ہی ملتی ہے کبھی کسی غیر جانبدار ذرائع سے نہیں ملتی۔
آپنے یہ ٹی وی پروگرام نہیں دیکھا تحریک انصاف کی کارکردگی کے بارہ میں؟
 
Top