سید زبیر
محفلین
ساغر صدیقی : کیوں نہ ھم چھوڑ چلیں شہر کی رونق ساغر
لوگ کہتے ہیں زمانے میں محبت کم ہے
یہ اگر سچ ہے تو اس میں حقیقت کم ہے
چند لوگوں نے اگر محل بنا رکھے ہیں
اس کا مطلب نہیں کہ شہر میں غربت کم ہے
اک ہم ہی نہ تھے جو یوں فراموش ہوئے ورنہ
بھول جانے کی اس شخص کو عادت کم ہے
کیوں نہ ہم چھوڑ چلیں شہر کی رونق ساغر
ویسے بھی اب اسے اپنی ضرورت کم ہے