نیرنگ خیال

لائبریرین
:)

تو یہ بات ہے۔ :)

نین بھائی تو خیر ہیں ہی لاجواب :) اُن کی کیا بات کریں۔

ویسے ہم بہت عرسے محفل میں سنجیدہ رہے لیکن مقدس اور نین بھائی سے بے تکلفی کی وجہ سے ہماری سنجیدگی کو کافی نقصان پہنچا :)

ویسے یہ تحریر ہماری تحریر "بس کہ دشوار ہے۔۔۔" کے قبیل کی ہے جو ہم نےاپنی محفل میں آنے کے کچھ ہی دن بعد پیش کی تھی۔:)
جی جی ۔۔۔ الزام دھر دیں۔۔۔ کہہ دیں میں تو اتنا سنجیدہ تھا کہ لوگ مجھے مجسمہ سمجھ کر ساتھ تصویر کھنچوانے کھڑے ہوجاتے تھے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جی جی ۔۔۔ الزام دھر دیں۔۔۔ کہہ دیں میں تو اتنا سنجیدہ تھا کہ لوگ مجھے مجسمہ سمجھ کر ساتھ تصویر کھنچوانے کھڑے ہوجاتے تھے۔ :)

ایسا ہی ہوتا لیکن غضب خدا کا کہ سیلفی نام کی ایجاد کے بعد جملہ تصویر کشاں ہر قسم کی محتاجی سے آزاد ہو چکے تھے۔ :)

ویسے ہم نے مقدس کو مقدم رکھا تھا یہ سوچ کر کہ وہ آج کم کم ہی آن لائن آتی ہے۔ :p:p
 
سیما علی

لائبریرین
بہت زبردست بہت زبردست بہت زبردست لکھا آپ نے !بہت ڈھیر ساری داد و تحسین قبول کیجیے ۔۔۔
راحیل فاروق صاحب اپنی مصروفیت کی وجہ سے ہی نہیں آتے ہیں ۔۔درخواست کرتے ہیں ہم سب ملکر کہ کبھی کبھی کلک رنجہ فرمالیا کریں ۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت زبردست بہت زبردست بہت زبردست لکھا آپ نے !بہت ڈھیر ساری داد و تحسین قبول کیجیے ۔۔۔
بہت بہت شکریہ!

یہ تمام تر زبردست زبردست دراصل راحیل بھائی کے لئے ہیں۔ راحیل بھائی کی شخصیت ہی ایسی حیرت انگیز اور زبردست ہے کہ لکھنے والا عرش کے تارے بھی ٹانک دے تو مدح کا حق ادا نہیں ہوتا۔

اس لئے بھی کہ میں نے اس تحریر میں تقریباً تمام تر ترکیبیں راحیل بھائی کی شاعری سے ہی مستعار لے کر لکھی ہیں۔

راحیل فاروق صاحب اپنی مصروفیت کی وجہ سے ہی نہیں آتے ہیں ۔۔درخواست کرتے ہیں ہم سب ملکر کہ کبھی کبھی کلک رنجہ فرمالیا کریں ۔۔۔

راحیل بھائی کچھ حساس طبیعت کے ہیں اور اُن کی طبیعت کا تنوع اُنہیں کسی ایک جگہ ٹھہرنے نہیں دیتا۔

محفل سے اُنہیں بہت انسیت ہے۔ اُمید ہے کہ محفل اور محفلین کی محبت میں وہ کبھی نہ کبھی ضرور محفل کا چکر لگائیں گے۔
 
Top