لو جی پھر آگیا الیکشن 2018

دوستوں مجھے کوئی اتنا خاص لگاؤ نہیں ہے سیاست سے پر کہتے ہیں کہ اگر آپ نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تو آپ کے بدلے کا جالی یعنی کے نقلی ووٹ ڈال دیا جائے گا اگر اِس طرح دیکھا جائے تو جو لوگ جعلی ووٹ ڈالیں گیں وہ کوئی شریف لوگ تو ہوں گے نہیں اور اگر کسی نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا تو اِن بے ایمان لوگوں کے ہاتھ میں یہ ملک آجائیگا اِس سے اچھا ہے کہ اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا جائے میں یہ نہیں کہوں گا کہ آپ ن لیگ یا عمران خان کو ووٹ ڈالیں یا جس کو بھی ڈالیں مجھے پتا ہے میں جس کا بھی نام لوں گا آپ اُس کی ہزار بُرائیاں بتادیں گے ہاں جو آپ کو سب سے کم بُرا معلوم ہو اُس کو ووٹ ڈال دیں تاکہ کوئی بے ایمان اپنے آپ ہی ملک کا حکمران نہ بن جائے ووٹ کی بہت اہمیت ہے ۔ آپ پڑھے لکھے لوگ تو جانتے ہی ہیں جو ووٹ ڈالنے کے بارے میں نہیں جانتا اُس شخص کو ضرور بتائیں یہ بات تاکہ ہمارے ملک کو صحیح حکمران ملک سکے تبدیلی تبدیلی کا نعرہ سنتے سنتے کافی وقت ہو گیا ہے اب دیکھتے ہیں یہ تبدیلی کون لے کر آئے گا یا صرف حکمران ہی تبدیل ہوگا ملک نہیں اگر عوام کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاھئیے کہ سیاست میں آئیں اچھے لوگوں کو سیاست میں آنا چاھیئے ۔
 
جو مکمل تبدیلی کی بات کرے اسے رد کردیں۔ کیونکہ ایسا شخص آپ کو بے وقوف بنانے آیا ہے۔
تبدیلی آ ہی نہیں سکتی کسی حکمران سے. فرق کچھ پڑے شاید ورنہ تبدیلی اس دن آنی ہے جس دن ہم سب اپنے رویے اور عمل میں تبدیل ہوئے.
 
تبدیلی آ ہی نہیں سکتی کسی حکمران سے. فرق کچھ پڑے شاید ورنہ تبدیلی اس دن آنی ہے جس دن ہم سب اپنے رویے اور عمل میں تبدیل ہوئے.
تبدیلی ریاستی نظام بدلنے سے آئے گی، جب ریاستی نظام بدلے گا تو عوامی رویہ بھی خوبخود بدل جائے گا۔ سول یا فوجی حکومتیں بدلنے سے مجموعی فرق ہمیشہ انیس بیس کا ہی رہے گا۔
 
تبدیلی ریاستی نظام بدلنے سے آئے گی، جب ریاستی نظام بدلے گا تو عوامی رویہ بھی خوبخود بدل جائے گا۔ سول یا فوجی حکومتیں بدلنے سے مجموعی فرق ہمیشہ انیس بیس کا ہی رہے گا۔
کافی حد تک متفق ہوں!

اور آپ آج اتنے دن بعد کیوں نظر آئے ہیں لئیق بھائی؟ بخیریت ہیں؟ :)
 

سید رافع

محفلین
جو مکمل تبدیلی کی بات کرے اسے رد کردیں۔ کیونکہ ایسا شخص آپ کو بے وقوف بنانے آیا ہے۔

جو کسی بھی تبدیلی کی بات کرے جو ملکہ برطانیہ سے سند یافتہ نہ ہو وہ تبدیلی خاک میں تڑپے گی۔ ووٹ تو دور کی بات ہے، آدمی کئی منزلوں پہلے بیوقوف بن چکا ہوتا ہے۔
 
کافی حد تک متفق ہوں!

اور آپ آج اتنے دن بعد کیوں نظر آئے ہیں لئیق بھائی؟ بخیریت ہیں؟ :)
اس بات پر دوستانہ اور پر مزاح کی ریٹنگ ۔
آپ مدیرہ بن گئی ہیں پھر بھی آپ کو نہیں پتہ کہ میں کہاں غائب تھا؟
ہاں یاد آیا آپ نئی نئی مدیرہ بنی ہیں :) اچھا تو پرانے مدیروں سے پوچھ لیں کہ میں کہاں غائب تھا :)
 

سید رافع

محفلین
اِن بے ایمان لوگوں کے ہاتھ میں یہ ملک آجائیگا

اس مغالطے سے باہر آئیں۔ آپ کے عام زندگی کا عمل ملک کو بے ایمانوں کے ہاتھ نہ جانے دے گا۔ ووٹ تو دھوکہ ہے اس میں وقت ضایع نہ کریں۔ بلکہ لوگوں کی تربیت کریں۔
 

سید رافع

محفلین
ارباب اختیار کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا چاہئے۔
یہ بھی طرف تماشہ ہے۔ وہی تو بدعنوان ہیں بسب۔۔۔ اب آگے کہہ نہیں سکتا۔ :)

بد قسمتی سے ارض وطن کو ایسی قیادت تاحال میسر نہیں ہو سکی جو لوگوں کو ایک قوم بنا کر آگے لے جا سکے
آپ کے ارض وطن کو بنانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ایک قوم نہ بن سکیں۔ آپ کی نظر سے جلیانوالہ باغ کا واقعہ گزرا ہے؟
 

سید رافع

محفلین
ملکی نظام حکومت، قانون کی حکمرانی معاشرے میں پھیلی ہوئی بد عنوانیوں کی داستانیں خود گواہوں کی قطار میں کھڑی ہونے کو بیتاب نظر آتی ہیں۔ قوم کو صحیح قیادت کا نہ ملنا کسی المیے سے کم نہیں

لیکن امریکہ یورپ تو اچھا ہے لیکن وہاں بھی قیادت کا فقدان ہے۔ مطلب ٹرمپ اچھا حکمران ہے؟
 

سید رافع

محفلین
جبکہ تاریخ کا یہ عجیب جبر ہے کہ بانی پاکستان مرحوم محمد علی جناح ؒ نے جن رہنمااصولوں کا حوالہ دیا تھا اور اپنی تقاریر میں جن دو تباہ کن چیزوں سے اجتناب کی تلقین کی تھی وہ اقربہ پروری اور بدعنوانی کا زہر تھا ۔بابائے قوم کی مستقبل بینی دیکھئے کہ ابھی مملکت خداد ایک نو زائیدہ ریاست کے طور پر پیروں پر کھڑے ہونے کی تیاری کر رہی تھی کہ اسے خبردار کیا کہ کرپشن اور مامے چاچے،بھانجے
بھتیجے کی سفارشوں سے گریز حکومت اور معاشرتی نظام کے استحکام کی کامیاب کنجی ہے

مریم افتخار اس کو مرض ماتم گردانتیں ہیں۔ آپ ان سے رابطے میں رہیں وہ اس مرض کا تسلی بخش علاج کرتی ہیں۔ آپ اس لڑلی کو چھوڑ کر سالگرہ والی لڑی میں آجائیں۔ وہاں وہ ان سب کا شافی و کافی جواب عنایت فرماتی ہیں۔ :)
 

سید رافع

محفلین
بدقسمتی سے قائد اعظم ؒ کا وصال ہوا ادھر سیاسی تاریخ کا جمہوری سفر الٹا شروع ہوگیا اور پھر کرپشن محلاتی سازشیں اورنام نہاد جمہور یت کی کہانیاں قوم کا مقدر بن گئیں

کیا آپ کی نظر سے قائد اعظم کی ایمبولینس کے خراب ہونے اور محترمہ فاطمہ جناح کی پریشانی کا واقعہ گزرا ہے۔ دیکھیں اگر میں آپ کی تربیت کروں یا جیسا کہ مریم افتخار فرماتی ہیں کہ میں آپ کی لیڈر اور آپ عوام بن جائیں تو وہ دن دور نہیں کہ ہم ایک ایسی نسل پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو نہ صرف خوبصورت ہو گی بلکہ خوب سیرت بھی۔
 

سید رافع

محفلین
قوم رہزن و رہبر کے درمیان فرق کی صلاحیت سے ہی محروم ہوگئی سیاست آمریت و جمہوریت کا مذاق بنی رہی جبکہ ریاستی تشکیل کن جمہوری و آئینی بنیادوں پر ہونی چاہیے تھی اس کا فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا

آپ نے دیکھا کہ بھارت میں مودی ایسا سخت گیر اور امریکہ میں ٹرمپ جیسا خود غرض اوپر آ گیا۔ سو معاملہ یہ ہے کہ بلی تھیلی سے باہر آئی ہی چاہتی ہے۔ مطلب بعض فراڈ ذرا بڑے ہوتے ہیں عام لوگوں کو ووٹ کی حماقت سمجھ آتے آتے ہی آئی۔ لیکن آپ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
 

سید رافع

محفلین
فکری انتشار اور قومی شناخت کا وہی مسئلہ ہے جس کی طرف ہمار ا دانشور طبقہ اب کھل کر بولنے لگا ہے کہ شاید دنیا میں کچھ ہی ممالک ہوں جنہیں اتنے وسائل ملے ہوں عدلیہ ہو یا سیاسی پلیٹ فارم ملک کے لیے ہم نے ہی سب کچھ کرنا ہے دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہے کہ اگر ہم اپنے ہاتھ کی انگلی اٹھاتے ہیں تو باقی انگلیاں ہماری طرف اٹھتی ہیں

فکر کی سطح پر تو پاکستان میں زیادہ تر اسلامی سوچ کے لوگ ہیں۔ قومی شناخت اردو اور اسلام ہے۔بی ایم ڈبلیو گاڑی ڈرائیور کے بغیر کچھ نہیں۔ اگر گاڑی رکشے کی صورت میں ہو لیکن ڈرائیور ہو تو منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے پانچ بچے ہیں اور کچن بھی ہے تو کھانا تیار نہیں ہو سکتا الا یہ کہ ماں ہو۔ :)
 
فکری انتشار اور قومی شناخت کا وہی مسئلہ ہے جس کی طرف ہمار ا دانشور طبقہ اب کھل کر بولنے لگا ہے کہ شاید دنیا میں کچھ ہی ممالک ہوں جنہیں اتنے وسائل ملے ہوں عدلیہ ہو یا سیاسی پلیٹ فارم ملک کے لیے ہم نے ہی سب کچھ کرنا ہے دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہے کہ اگر ہم اپنے ہاتھ کی انگلی اٹھاتے ہیں تو باقی انگلیاں ہماری طرف اٹھتی ہیں
محترمہ! آپ کے تقریبا ہر مراسلے میں چند الفاظ کے اندر چھپے ایک مخصوص ویب سائٹ کے بے جا لنکس کس بات کی نشاندہی ہیں؟ :)
 
ملک میں ہر شخص حقوق کی بات کرتا ہے فرائض کی کوئی نہیں کرتا ارباب اختیار کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا چاہئے۔بد قسمتی سے ارض وطن کو ایسی قیادت تاحال میسر نہیں ہو سکی جو لوگوں کو ایک قوم بنا کر آگے لے جا سکے
لیڈر ایسا ہو جو عوام کو ایک بہت ہی عظیم مقصد کیلئے کام کروائے اور فضول کاموں سے بچائے۔
 
Top