لو کرلو بات

یہ موئے انگریز بھی نا!!!

یہ الف بے پے کو اے ٹوزیڈ کہتے ہیں
ہم انکو پاگل یہ ہم کو میڈ کہتے ہیں
جیتی جاگتی امی کو ممی
اورزندہ باپ کو ڈیڈ کہتے ہیں۔

لو اب کرلوبات (ہن کرلو گَل)
 
آئی ایس ایس بی ٹیسٹ :
آفیسر:ایک طیارے پر 500 اینٹیں ہیں۔ان میں سے ایک باہر پھینک دی جائے تو باقی کتنی بچیں گی.
امیدوار:بہت آسان سوال ہے،499 اینٹیں بچیں گی.

آفیسر:ایک ہاتھی کو فریج میں ڈالنے کے تین مراحل کیا ہیں
امیدوار:فریج کھولیں،ہاتھی کو اندر رکھیں اور فریج بند کر دیں
آفیسر:ایک ہرن کو فریج میں ڈالنے کے چار مراحل کیا ہیں
امیدوار:فریج کھولیں،ہاتھی کو باہر نکالیں،ہرن کو اندر رکھیں اور فریج بند کر دیں
آفیسر:شیر کی سالگرہ تھی،تمام جانور آئے سوائے ایک کے۔کیوں
امیدوار:کیوں کہ ہرن فریج میں ہے
آفیسر:ایک بوڑھی عورت مگرمچھوں سے بھری ہوئی دلدل کو کیسے عبور کرے گی
امیدوار:بہت آرام سے۔کیونکہ تمام مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں شریک ہیں
آفیسر:آخری سوال:آخر میں بوڑھی عورت پھر بھی مر جاتی ہے۔کیوں
امیدوار:آں ۔۔میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب جاتی ہے
آفیسر:نہیں!اسے جہاز سے پھینکی جانے والی اینٹ لگی تھی.
اب تم جا سکتے ہو
 
یہ موئے انگریز بھی نا!!!

یہ الف بے پے کو اے ٹوزیڈ کہتے ہیں
ہم انکو پاگل یہ ہم کو میڈ کہتے ہیں
جیتی جاگتی امی کو ممی
اورزندہ باپ کو ڈیڈ کہتے ہیں۔

لو اب کرلوبات (ہن کرلو گَل)
بہت خوب روحانی بابا صاحب!
یہ تک بندی پڑھ کر پہلے تو خوب ہنسی آئی ، پھر بے اختیار یہ قطعے کی صورت میں بحر ہزج میں موزوں ہوگیا:

موئے انگریز ”الف ، بے ، پے“ کو ”اے ٹوزیڈ“ کہتے ہیں
انھیں ”پاگل“ کہیں ہم اور یہ ہم کو ”میڈ“ کہتے ہیں
بلاتے ہیں یہ جیتی جاگتی ”امی“ کو ”ممی“ ہی
تو زندہ ”باپ“ کو بھی برملا یہ ”ڈیڈ“ کہتے ہیں

عبد الرحمن

لائبریرین

بہت عمدہ اور زبردست کارنامہ!
 
قیصرانی

لائبریرین
آئی ایس ایس بی ٹیسٹ :
آفیسر:ایک طیارے پر 500 اینٹیں ہیں۔ان میں سے ایک باہر پھینک دی جائے تو باقی کتنی بچیں گی.
امیدوار:بہت آسان سوال ہے،499 اینٹیں بچیں گی.

آفیسر:ایک ہاتھی کو فریج میں ڈالنے کے تین مراحل کیا ہیں
امیدوار:فریج کھولیں،ہاتھی کو اندر رکھیں اور فریج بند کر دیں
آفیسر:ایک ہرن کو فریج میں ڈالنے کے چار مراحل کیا ہیں
امیدوار:فریج کھولیں،ہاتھی کو باہر نکالیں،ہرن کو اندر رکھیں اور فریج بند کر دیں
آفیسر:شیر کی سالگرہ تھی،تمام جانور آئے سوائے ایک کے۔کیوں
امیدوار:کیوں کہ ہرن فریج میں ہے
آفیسر:ایک بوڑھی عورت مگرمچھوں سے بھری ہوئی دلدل کو کیسے عبور کرے گی
امیدوار:بہت آرام سے۔کیونکہ تمام مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں شریک ہیں
آفیسر:آخری سوال:آخر میں بوڑھی عورت پھر بھی مر جاتی ہے۔کیوں
امیدوار:آں ۔۔میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب جاتی ہے
آفیسر:نہیں!اسے جہاز سے پھینکی جانے والی اینٹ لگی تھی.
اب تم جا سکتے ہو
کچھ عرصہ قبل شیئر ہو چکا ہے :)
 
صدراوبامہ 5سٹار ہوٹل کی لابی میں بیٹھا تھوڑی دیر بعد ہونے والی میٹنگ سے خطاب کی تیاری کر رہا تھا جب اچانک ایک پاکستانی ویٹر اسکے قریب آیا اور کہنے لگا۔
“سر ۔ میں پاکستانی ہوں۔ میرا نام فاروق ہے ۔ میں نے اور میرے ملک نے آپ کی بہت تابعداری کی ہے۔ مجھے آپ سے چھوٹی سی مدد درکار ہے“
“بتاؤ ۔ میں تمھارے لیے کیا کرسکتا ہوں“ صدر اوبامہ نے نرم لہجے میں پوچھا
“سر بات یہ ہے کہ تھوڑی دیر بعد ایک پاکستانی لڑکی مجھ سے ملنے والی ہے۔ جب وہ میرے پاس آئے تو ذرا اس پر رعب ڈالنے کے لیے آپ مجھے “ہیلو فاروق“ کہہ دیجئے گا“
“اوکے ۔ نو پرابلم“ صدر اوبامہ راضی ہوگیا۔

تھوڑی دیر بعد لڑکی آئی۔ فاروق کے پاس بیٹھی اور صدر اوبامہ نے زور سے ہاتھ ہلا کر فاروق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “ہیلو فاروق“۔

فاروق نے مڑکے صدر ابامہ کو دیکھا اور کہا

“دفع ہوجاؤ! دیکھتے نہیں میں مصروف ہوں“
 
1012666_698578136841507_1630107842_n.jpg
 
Top