لَٹ اُلجھی سُلجھا جا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میری کبھی کسی کے ساتھ لڑائی نہیں ہوئی،
یہ حسرت تو ہمیں بھی ہے۔۔ لیکن موقع ہی نہیں آیا کبھی ایسا۔ چھوٹی موٹی لڑائیوں کا اپنا ہی الگ حسن ہوتا ہے۔ ویسے بھی ہماری تین بھابیاں تو ہیں بھی کزنز۔ بس راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔

۔بھابھی نے کہا کہ تم تو میری"دھی" ہو
بالکل۔۔۔ اور یہ رشتہ تبھی نبھتا ہے جب دونوں طرف محبتیں ہوں۔ ہماری امی جان نے یہ سب رشتے بخوبی نبھائے اور ان کی غیر موجودگی میں ان کی اچھائیوں کا پھل ہمیں مل رہا ہے اچھی سی بھابیوں کی صورت ۔ اللہ پاک سلامت رکھے انھیں ۔ آمین

اس لڑی میں بالوں کے پرابلم اور انکے حل پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
ہاں جی ضرور۔
اور اگر کسی حل سے کوئی فارغ البال بندہ مستفید ہو گیا تو یہ لڑی امر ہو جائے گی۔
 
Top