ام اویس
محفلین
اب تو یہ حال ہے اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی ۔
ہاتھی دانت کے بیگ اور بُندے دکھا کر دل جلائے جاتے ہیں ۔
ہر کوئی اپنا الو سیدھا کرتا ہے ۔ چنانچہ معاملہ کچھ یوں ہے
ہر شاخ پہ اُلّو بیٹھا ہے
انجام گلستاں کیا ہوگا
جس کے پاس لاٹھی ہے وہ اپنے سے کمزور کی بھینس ہانک کر لے جاتا ہے اور بکرا منڈی میں بیچ دیتا ہے
یعنی آم کے آم گھٹلیوں کے دام
ماں دیاں پکیاں کیا کھانی ہے ۔۔۔
اب تو بیگم کے ہاتھ کی روٹی نہیں ملتی ۔۔۔ وجہ سادہ سی ہے ۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ
زرداری تو بڈھا ہوگیا ہے ۔۔ اب لوگ بلاول باجی کی طرح ہنستے مسکراتے نظر آنا چاہتے ہیں
آجکل کی لڑکیوں کی انگریزی تو میرا سے اچھی ہوگئی ہے مگر نخرے لیلی سے بھی بڑھ گئے ہیں ۔ ہر وقت فئیر اینڈ لولی لگائے رکھتی ہیں کوئی کالی نہیں رہی
لڑکے سوشل میڈیا پر گالی کھانے کو تیار ہیں بھائی کہلوانے کو نہیں ۔
اب تو ہر ایک ڈاکو بن گیا ہے ۔۔۔ ڈاکہ ڈالنے کی ضرورت ہی نہیں رہی ۔
اب بکرے کو نہ تو پانی پلانے کی ضرورت ہے نہ گوشت میں پانی ملانے کی ۔۔۔۔ گدھے کا گوشت زیادہ منافع دے دیتا ہے
کھانا ملے گا تو دانت کھٹے ہوں گے نا ۔۔۔۔
جن پر بجلی گرتی تھی جل کر راکھ ہوچکے ۔۔۔ اب کنڈی ڈال لیتے ہیں ۔
دودھ کا متبادل کیمکل ۔۔۔ قصہ ختم پیسہ ہضم
اب سبزیوں کا مصالحہ اتارنے کے لیے انہیں ابالا جاتا ہے ۔
عوام کی دال کبھی نہیں گلتی ۔
رسی جلنے سے بل نہ نکل جائیں ۔۔۔اسی لیے لوگوں نے گردنوں میں سریے لگوا لیے ہیں ۔۔۔۔
اب اندھوں میں کوئی کانا نہیں ۔۔۔ اس حمام میں سب ننگے ہیں
عقل تو اب بھی بہت بڑی ہے ۔ البتہ بھینس ٹیکے کے بغیر دودھ نہیں دیتی ۔
اب سارے معاملے ٹی وی اینکرز کے ہاتھ میں ہیں ۔۔۔۔ لاتوں کے بھوت کیا سب انہیں دیکھ کر سب مان جاتے ہیں ۔
کیا اور کچھ سننے کی ہمت ہے ۔۔۔۔۔؟؟؟