نور جہاں لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں پر اوریجنل گانا ہے لیکن پورا نہیں ہے:


جبکہ اس ربط پر یہی گانا نصیبو لال کی آواز میں موجود ہے:

(ربط نکال گیا :()

لٹ الجھی سلجا جا را رے بالم
لٹ الجھی سلجا جا را رے بالم
میں نا لگاؤں گی ہاتھ رے
چاند سے مکھڑے پہ ناگن زلفیں
چاند سے مکھڑے پہ ناگن زلفیں
چاہے ڈسیں ساری رات رے
لٹ الجھی سلجا جا را رے بالم

پہلے ہم کو چھیڑ رہی تھی، جُلمی ہوا مستانی
پہلے ہم کو چھیڑ رہی تھی، جُلمی ہوا مستانی
من کی بتیاں لکھنے بیٹھیں
من کی بتیاں لکھنے بیٹھیں
جل گئی یہ دیوانی
بیرن لٹ کیا توڑ سکے گی
تیرا میرا ساتھ رے

آج یہ میرے من کو جلائے، میری ایک نہ مانے
آج یہ میرے من کو جلائے، میری ایک نہ مانے
کل یہ تیرے بس میں ہوگی
کل یہ تیرے بس میں ہوگی
باوری یہ نہ جانے رے
اس نٹ کھٹ کو سو بل دینا
آئے جو تیرے ہاتھ رے
لٹ الجھی سلجا جا را رے بالم


لٹ الجھی سلجا جا را رے بالم
میں نا لگاؤں گی ہاتھ رے
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب ناراض کیوں ہوتے ہیں، نا سنیں نصیبو لال کی آواز میں۔ دراصل نورجہاں والا گانا نا مکمل اور غلط ترتیب میں تھا، اسی لیے میں نے نصیبو لال والے گانے کا ربط بھی دے دیا۔ ویسے آپ عطاءاللہ خان عیسی خیلوی کی آواز میں اردو غزلوں کا قتل عام بھی تو دیکھتے رہے ہوں گے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ واہ قیصرانی بہت خوب بات کہی ہے - میرا تو بس نہیں چلتا ورنہ نصیبو پر تاحیات گانے کی پابندی لگوا دوں :)

پسندیدگی کا شکریہ

جناب ناراض کیوں ہوتے ہیں، نا سنیں نصیبو لال کی آواز میں۔ دراصل نورجہاں والا گانا نا مکمل اور غلط ترتیب میں تھا، اسی لیے میں نے نصیبو لال والے گانے کا ربط بھی دے دیا۔ ویسے آپ عطاءاللہ خان عیسی خیلوی کی آواز میں اردو غزلوں کا قتل عام بھی تو دیکھتے رہے ہوں گے۔ :)

ایک بار ایک سٹیج ڈرامے کا ایک حصہ بہت پسند آیا۔ ایک ایکٹر نے دوسرے کو بتایا

فلاں‌ سنگر کو کس نے متعارف کرایا، میں نے
فلاں سنگر کو کس نے متعارف کرایا، میرے دوست نے
فلاں سنگری کو کس نے متعارف کرایا، فلاں‌ نے
عطاء اللہ کو کس نے متعارف کرایا، ابھی تک وہ بندہ نہیں ملا

دوست جل کر جواب دیتا ہے، عطاء اللہ کو متعارف کرانے والا ملنا بھی نہیں‌ کسی کو۔ یہ تو کسی خراد نے تیار کیا تھا
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک اور جگہ سنا تھا کہ عطاء اللہ بیچارہ اردو بھی سرائیکی میں بولتا ہے

ایک دوست ہوتے ہیں دبئی میں۔ عطاء‌اللہ سے ان کے والد کی دوستی ہے۔ تو عطاء اللہ صاحب لندن سے پاکستان دبئی ان کے گھر قیام کرتے ہوئے جاتے ہیں اکثر۔ ایک بار عطاء اللہ صاحب انہیں‌ اپنی سوانح ‌عمری سنا رہے تھے کہ ایک وقت تھا جب انہیں کوئی ریڈیو سٹیشن میں‌ نہیں‌گھسنے دیتا تھا۔ میرے دوست نے ترس کھاتے ہوئے پوچھا کہ وہ کیوں؟ آپ تو اتنے بڑے سنگر ہیں۔ جواب ملا کہ مجھے گانا آتا ہوتا تو وہ مجھے داخل بھی ہونے دیتے :rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
01hmm.gif


ادھر ِ کس کی اتنے دنوں سے لٹَ الجھی پڑی ہوئی ہے :confused: ۔؟ سلجھی کہ کنگھی لاؤں :confused:۔
 

تیشہ

محفلین
ویسے ذاتی طور پر میں‌ عطاء اللہ کا بڑا نہ سہی، چھوٹا موٹا فین ہوں




کیوں مذاق کر رہے ہیں چھوٹے بھا :confused::rolleyes: نا آپ چھوٹے ہیں نا موٹے ۔ تو فین میں کب سے تبدیل ہوئے ہیں آپ :confused: میرے آنے کے بعد یہ تبدیلی آئی ہوگی آپ میں :confused: ورنہ پہلے تو آپ چھوٹے بھیا ہی تھے ۔
01hmm.gif
 
Top