ہونٹ ہمارے چہرے کا آنکھوں کے بعد سب سے نمایاں حصہ ہیں۔ بلکہ اگر انہیں ہلکا سارنگ دیا جائے تو یہ آنکھوں سے بھی زیادہ نمایاں نظر آتے ہیں۔ آپ تھوڑی سی محنت کے بعد ہونٹوں کی اسی طرح بناوٹ کرسکتی ہیں کہ یہ بہت بھلے نظر آسکتے ہیں۔
پہلا مرحلہ:
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے ہونٹوں پر لگی سٹک کا رنگ کافی دیر تک رہے تو پہلے آپ کو اپنے منہ کو چکناہٹ کا تڑکا دینا ہوگا ۔ آپ کو اپنے ہونٹوں پر لیکوڈ کی ایک فاؤنڈیشن لگانی ہوگی۔ کریم استعمال نہ کریں۔ کیوں کہ اس پر لگی لپ سٹک جلدی اتر جائے گی۔ فاؤنڈیشن کو سیٹ ہونے دیں۔ اس کے بعد ہونٹوں پر پاؤڈر لگائیں پھر لپ سٹک لگائیں۔
ہونٹوں کی فاؤنڈیشن کا متبادل:
اگر آپ نے اپنے ہونٹوں پر لائٹ ویٹ لیکوڈ فاؤنڈیشن لگائی ہے جو خاص طور پر خشک جلد کے لیے بنائی جاتی ہے تو آپ کی چکنی جلد پر یہ فاؤنڈیشن صحیح نہیں رہے گی اور لپ سٹک زیادہ دیر تک نہیں رہ سکے گی۔ اس کے بجائے آپ کنسیلر سٹک استعمال کریں یہ آسانی سے پھیل جاتی ہے اور لپ سٹک کے لیے ایک اچھی بنیاد فراہم کرتی ہے۔
لپ سٹک کو پھیلنے سے روکنا:
اگر آپ کی لپ سٹک ہونٹوں پر پھیل رہی ہے تو آپ کا چہرہ انتہائی غیر متاثر کن ہوگا۔ آپ کو بار بار ٹشو پیپر کے ساتھ ہونٹ صاف کرنے پڑیں گے۔ اور تھوڑی ہی دیر بعد لپ سٹک صاف ہوجائے گی۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے ہونٹوں پر فاؤنڈیشن اور پاؤڈر لگانے کے بعد پینسل کے ساتھ ہونٹوں کے گرد آؤٹ لائن بنائیں۔
پینسل پوائنٹر:
کبھی ایسی لپ پنسل نہ خریدیں جس کے ساتھ ایک اچھی قسم کا پینسل گھڑنے والا نہ ہو۔ پینسل کی نوک تیز ہونی چاہیے اس سے بہت اچھی آؤٹ لائن بنے گی۔
لپ پنسل کو پندرہ منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔ اس کے بعد اسے گھڑیں اس کی نوک نہیں ٹوٹے گی۔
ہر بار استعمال کرنے سے پہلے پنسل کو تیز کریں۔
گرمیوں کے موسم میں پنسل کو فریزر میں رکھیں تاکہ یہ نرم نہ ہو۔ ایک سخت نوک آؤٹ لائن کے لیے صحیح ہوتی ہے۔
برش بمقابلہ پنسل:
جب ہونٹوں پر آؤٹ لائن لگانی ہوتو لپ برش کے مقابلے میں پنسل صحیح طرح کام کرتی ہے۔ اگر آپ کو ایک سیدھی لائن کھینچنے میں دشواری محسوس ہوتو اپنی درمیانی اور شہادت کی انگلیوں کو اپنے ہونٹوں پر اس طرح رکھیں کہ وکٹری کا نشان بن جائے۔ اپنی انگلیوں کو آہستگی کے ساتھ باہر کی طرف پھیلائیں۔ اسی دوسران اپنے ہونٹوں کو بھی پھیلائیں۔
آؤٹ لائن لگانے کا طریقہ:
اوپر والے ہونٹ کے درمیان سے لائن لگانا شروع کریں اور بغیر رکےایک سرے تک جائیں۔ اسی طرح درمیان سے شروع ہوکر دوسرے سرے تک لائن لگائیں۔
اس کے بعد نیچے والے ہونٹ کے ایک سرے سے بغیر رکے دوسرے سرے تک لائن لگائیں۔
کارنر ٹریٹمنٹ:
اگر آپ صحیح طرح لپ اسٹک لگانے کے معاملے میں سنجیدہ ہیں تو ہونٹوں کے سروں کو نظر انڈاز نہ کریں۔ اس کے لیے آپ اپنے منہ کو پورا کھولیں اور لپ سٹک لگائی یا پینسل کی نوک سے ہونٹوں کے سروں کو بھریں۔
ہونٹوں کا رنگ اور منہ کا سائز:
اپنے منہ کو بڑا بنانے کے لیے ہلکے چمکیلے رنگ استعمال کریں اور اپنے منہ کو چھوٹا بنانے کے لیے گہرے رنگ استعمال کریں۔ اگر آپ کے ہونٹ پتلے ہیں تو پینسل سے آؤٹ لائن بناتے وقت چند گہرے شیڈز لگائیں۔ شیڈز اسی رنگ کے ہوں جس رنگ کی آپ نے لپ سٹ استعمال کرنی ہے۔ لپ سٹک اس طرح لگائیں کہ آؤٹ لائن نظر نہ آئے۔
رابعہ سعید