لڑائی سے بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کیلئے مزید ۸۰ لاکھ ڈالرکی امریکی امداد

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


USAID_assistance_for_IDPs.jpg


اسلام آباد (۲۶جون۲۰۱۴ء)___ امریکہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی خوراک اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو مزید ۸۰ لاکھ ڈالر کی اعانت فراہم کی ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے فراہم کی جانے والی یہ امدادامریکی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام ‘‘ٹوننگ پروگرام’’ کے تحت جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ‘‘ٹوننگ پروگرام’’ حکومت پاکستان، ورلڈ فوڈ پروگرام اور امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کے مابین اشتراک ہے جس کے ذریعے پاکستانی حکومت کی جانب سے عطیہ کی جانے والی گندم کو صحت بخش آٹے میں تبدیل کرکے خطرے سے دوچار آبادیوں میں تقسیم کیاجاتاہے۔ امدادی رقم گندم کی پسوائی ،اسے صحت بخش بنانے، ذخیرہ کرنے، اور آٹے کی نقل وحمل اور تقسیم پر اٹھنے والے اخراجات پر خرچ کی جاتی ہے۔ حکومت امریکہ کے اس نئے عزم سے ورلڈ فوڈ پروگرام کو لگ بھگ۳۸ ہزار میٹرک ٹن گندم کو صحت بخش آٹے میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی جس سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو دومہینے سے زیادہ عرصے تک غذائیت سے بھرپور خوراک میسر آئے گی۔

۲۰۱۳ء میں‘‘ٹوننگ پروگرام’’کے آغاز سے لے کر اب تک حکومت پاکستان نے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دولاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن گندم کا عطیہ دے کر اس شراکت داری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آٹھ لاکھ ڈالر کی اس اعانت سے یوایس ایڈاس پروگرام کیلئے امداد دینے والا سب سے بڑا عالمی ڈونر بن گیا ہےجواس مد میں ۳۱ملین ڈالر ادا کرچکاہے۔ یہ رقم حکومت پاکستان کی جانب سے عطیہ کی گئی ساٹھ فیصد گندم کو صحت بخش آٹے میں تبدیل کرنے کیلئے کافی ہے۔

یوایس ایڈ کی قائم مقام مشن ڈائریکٹر نینسی ایسٹس نے کہاکہ ‘‘ٹوننگ پروگرام’’کے حوالےسے امریکہ کا عزم فاٹا میں بے گھر ہونے والی آبادی کی مدد کرنے اورحکومت پاکستان ، ڈبلیو ایف او اور عالمی برادری کے درمیان انتہائی اہم شراکت داری کاغماز ہے۔

امریکہ انسانی بنیادوں پراعانت فراہم کرنےاور افرادی وسماجی ترقی میں مدد دینے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکی طویل تاریخ اور عزم رکھتا ہے۔ ‘‘ٹوننگ پروگرام’’کے تحت آٹھ لاکھ ڈالر کی اس اعانت کے علاوہ یوایس ایڈ نے ۲۰۱۴ء میں پاکستان کو غذائی امداد کی مد میں ساٹھ ملین ڈالر سے زیادہ فراہم کرچکا ہے۔امریکہ نے ۲۰۰۹ء سے لے کر اب تک پاکستان کو انسانی بنیادوں پر ایک اعشاریہ چار بلین ڈالر سے زیادہ کیاعانت فراہم کی ہے، جس سے وہ دوطرفہ تعلقات میں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک بن چکا ہے۔

‘‘ٹوننگ پروگرام’’سے متعلق دستاویزی ویڈیو کیلئے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں:


.


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu


 

Fawad -

محفلین
10430898_747808681945959_3715434713422413003_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی خوراک اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو مدد فراہم کررہا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

Fawad -

محفلین
10487411_745875948805899_2120263407822087763_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی ادارہ یو ایس ایڈ برائے بین الاقوامی ترقی اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے شمالی وزیرستان ایجنسی ميں 242298 بے گھر افراد کو 1580 ٹن خوراک کی بنیادی اشیاء فراہم کی ہیں۔

ڈبلیو ایف پی بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں واقع خوراک کی تقسیم کے چھ مراکز قائم ہيں۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مستقبل قریب میں مزید چار مراکز کھولنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

Fawad -

محفلین
IDPs_assistance.jpg



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


آپریشن سے بے گھر ہونےوالے افراد کیلئے مزید ۹۳ لاکھ ڈالرکی امریکی امداد


(امریکی اعانت کا حجم ایک کروڑ تہترلاکھ ڈالرہو گیا)

اسلام آباد (۲۲ جولائی ۲۰۱۴ء)___ امریکی سفارتخانہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی صحت، انھیں پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی اور روزگار کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو مزید ۹۳ لاکھ ڈالر کی اعانت فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔ یہ امدادامریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے فراہم کی جائے گی اور اس رقم میں سے ۷۰ لاکھ ڈالر بے گھر لوگوں کو صحت، حفظان صحت ، پینے کے پانی اور صفائی کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئےیونیسیف/پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔ باقی ماندہ رقم ان لوگوں کے مال مویشیوں کے علاج معالجے کیلئے استعمال ہوگی۔ یہ نئی امدادملنے کے بعد شمالی وزیرستان کےبے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے امریکی اعانت کا حجم ایک کروڑ تہترلاکھ ڈالرہو گیا ہے۔امریکہ نے ۲۶جون۲۰۱۴ء کوان بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے ۸۰ لاکھ ڈالر کی غذائی امداد کا اعلان کیا تھا۔

سفیر رچرڈ اولسن نے کہاکہ امریکہ فاٹا میں شدید انسانی ضروریات سے نمٹنے اور اس کی تیاری کے لئے حکومت پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ۹۳ لاکھ ڈالر کی اضافی امداد حکومت پاکستان ، ترقیاتی تنظیموں، اور خاص طور پر امریکہ کے درمیان شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

یونیسیف/پاکستان اس اعانت کو پہلے سے موجود لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کو فروغ دینےاور ایسے مقامات پر خاتون طبی کارکنوں کو تربیت دینے کیلئے استعمال کریں گے جہاں بے گھر لوگوں ٹھہرایا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری دوائیں، اوآر ایس اور دوسری ضروری طبی سہولیات کی بروقت اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یونیسیف اس رقم کو ایسے علاقوں میں پینے کے پانی کے نظام اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور اس کی تعمیر کیلئے بھی خرچ کرے گا، جہاں دربدر افراد کو ٹہرایا گیا ہے۔پینے کے پانی اورحفظان صحت کے سامان کی کٹس کی فراہمی،وبائی امراض کی روک تھام کیلئے پانی کے معیاراور صفائی کے نظام اور طریقوں کی دیکھ بھال کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔

بے گھر ہونے والی آبادی کے روزگار اور اس کی معاشی بقا کو یقینی بنانے کیلئے ۹۳ لاکھ ڈالر کی اس اعانت کا ایک حصہ ان لوگوں کے مال مویشیوں کی صحت پر بھی خرچ کیا جا ئے گا۔اس قسم کی امداد میں خوراک اور پانی تک رسائی کو یقینی بنانااور عارضی پناہ فراہم کرنا شامل ہے۔

امریکہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پراعانت فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکی طویل تاریخ رکھتا ہے۔ یوایس ایڈ اکتوبر ۲۰۱۳ء سے لے کر جولائی ۲۰۱۴ء تک پاکستان کو غذائی امداد کی مد میں چھ کروڑ ڈالر سے زیادہ فراہم کرچکا ہے۔امریکہ نے ۲۰۰۹ء سے اب تک پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے، جس سے امریکہ دوطرفہ تعلقات میں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک بن چکا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

Ameer_ul_Mujrimeen.jpg
 

محمد اسلم

محفلین
ابھی تک کسی نے امیر الغیر المجرمین کا بینر نہیں لگایا،،،، اور یہ صاحب امیر المجرمین کا لگا رہے ہیں،،،، خبردار،،،،، ہوشیار،،، منتظمین۔
میں نے کبھی ایسا کچھ پڑھا تھا،،، کوئی ماہر بتائے۔۔



"۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی ایک ٹولی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا نشان ایک دوسرے کو کاٹتی ہوئی سرخ لکیریں ہیں۔۔۔۔۔۔۔"
 

Fawad -

محفلین
بہت بہت شکریہ ، ویسے کیا اہل غزہ کے لیے بھی کوئی امدادی ٹرک روانہ ہوا ہے جناب۔۔۔۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جو رائے دہندگان اس سوچ پر بضد ہيں کہ امريکی حکومت نے غزہ ميں عوام کی حمايت ميں آواز نہيں اٹھائ، ان کو ميں امريکی وزیر خارجہ کے تازہ بيان کا حوالہ دينا چاہوں گا

"ميں فلسطينی عوام خاص طور پر غزہ ميں تکاليف کو بخوبی سمجھتا بھی ہوں اور اس ضمن ميں ہمدردی کے جذبات بھی رکھتا ہوں۔ ان پابنديوں کو جلد ازجلد ہٹنا چاہيے تا کہ عوام اپنے غم کے اظہار کے ليے اس قسم کے تشدد کا سہارا نہ ليں۔"

علاوہ ازيں امريکی حکومت نے انسانی الميے ميں کمی کی کوشش کے طور پر انسانی امداد کی مد ميں فوری طور پر 47 ملين ڈالرز کی رقم فراہم کا اعلان بھی کيا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

10557356_757493807644113_2001357585079651558_n.jpg
 

سویدا

محفلین
انسانی امداد کی مد میں یا اسرائیلی امداد کی مد میں

کیونکہ ابھی کچھ روز قبل اسرائیل کی امداد کے لیے بہت بھاری فنڈ منظور کیاگیا ھے
 

سویدا

محفلین
علاوہ ازيں امريکی حکومت نے انسانی الميے ميں کمی کی کوشش کے طور پر انسانی امداد کی مد ميں فوری طور پر 47 ملين ڈالرز کی رقم فراہم کا اعلان بھی کيا ہے۔

فواد بھائی ہمیشہ آپ کی تحریر سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے

امداد کے ساتھ ساتھ سکھانے کا بھی بے حد شکریہ
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بے گھر ہونے والے افراد کیلئے غذائی امدادکی فراہمی جاری

اسلام آباد (۲۵اگست، ۲۰۱۴ء) ___ امریکہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) کے بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کی خوراک اور غذائیت کی ضروریات کو پوری کرنے میں حکومت پاکستان کی مدد کے لئے کو ۲۰ اگست کو اضافی ۶ ملین ڈالر مہیا کئے۔ یہ تعاون جو امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کے خوراک برائے امن دفتر کے ذریعے فراہم کیا گیا، حکومت پاکستان، امریکی حکومت اور اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت جاری اشتراک کا حصہ ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد مشترکہ منصوبہ ہے جو گندم کی پسائی، اسکی غذائیت کو بھرپوربنانے، نقل و حرکت اور تقسیم کی لاگت کی ادائیگی کے ذریعے گندم کی پیداوار میں حکومت پاکستان کے کردار کو تقویت دیتا ہے۔ گندم کی غذائیت کو بھرپوربنانے کے عمل کے تحت غذائی کمی کے شکار کم وسائل والے افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حیاتین اور نمکیات کو شامل کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی خوراک پروگرام اس خوراک کو شمالی وزیرستان ایجنسی کے لوگوں سمیت بے گھر ہونے والے ۱۴ لاکھ افراد کی مدد کے لئے استعمال کررہا ہے۔

اس تعاون کے ساتھ یو ایس ایڈ اس پروگرام کا اب سب سے بڑا بین الاقومی امدادی ادارہ بن گیا ہے، جس نے مجموعی طور پر۳۹ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی ہے، جو حکومت پاکستان کی جانب سے ۲۰۱۳ء کے بعد سے اب تک عطیہ کی گئی ۲ لاکھ ۱۴ ہزار میٹرک ٹن گندم کی ۶۰ فیصد سے زائد مقدار کو بہتر بنانے کے لئے کافی ہے۔

پاکستان میں انسانی بنیادوں پر امریکی تعاون اور انسانی و سماجی ترقی میں امریکی معاونت کی ایک طویل تاریخ ہے اور امریکہ اس ضمن میں بھرپور کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ ۲۰۱۴ء میں یو ایس ایڈ نے مذکورہ بالا مشترکہ منصوبے کے علاوہ پاکستان کو غذائی معاونت کی مد میں ۶۰ ملین ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کی۔ ۲۰۰۹ء کے بعد سے اب تک امریکہ نے انسانی بنیاد پر امداد کی مد میں پاکستان کو ایک ارب ۴۰ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کی ہے، جس سے یو ایس ایڈ انسانی بنیاد پر امداد کا سب سےبڑا دوطرفہ فراہم کنندہ ادارہ گیا ہے۔

متذکرہ بالا پروگرام کے بارے میں دستاویزی ویڈیو درج ذیل ویب لنک پر ملاحظہ کیجئے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

منصور مکرم

محفلین
اگر آپکی آواز معتبر آفراد تک پہنچ سکتی ہے، تو انکو کہہ دیجئے کہ خدارا یہ امداد پاکستانی حکومت کے ہاتھ تقسیم مت کریں۔ فاٹا ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے پانچوں گھی میں ہیں۔
جیسے ہی ضرب عضب اپریشن کا اعلان ہوا تو ایف ڈی ایم ائے کے دفتر میں مبارک بادیں دینی شروع ہوگئی کہ ابھی یو ایس ایڈ کے فنڈز آئیں گے۔

انہوں نے نام نہاد ڈیٹا بنا رکھا ہے جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں ہے۔
میں خود انکے نظام کو دیکھ آیا ہوں ، انہوں نے رجسٹریشن کے معاملات کو اس قدر پیچیدہ کردیا ہے کہ اب تک کافی متاثرین کو اپنا حق نہیں ملا ہے۔

اگر واقعی یو ایس ایڈ مخلص ہے تو اپنی کڑی نگرانی میں اس تقسیم کو جاری کیا جائے۔

شکریہ

مزید معلومات اگر مطلوب ہوں تو دئے جا سکتے ہیں۔
 

ابن عباس

محفلین
ہم ساری زندگی امدادیں ہی لیتے رہیں گے۔؟
جی برادر جب تک یہ بدعنوان حکومت اور کرپٹ عناصر معاشرے پر قابض ہیں تب تک امداد بلکہ امداد کی کھرچن سے ہی کام چلانا پڑے گا۔کیونکہ اصل امداد بھی کہاں نیچے تک آ پاتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
تم ہی زخم دیتے ہو تم ہی خالی پٹی بھیجتے ہو۔۔ وہ بھی پوری طرح نہیں پہنچتی۔ ہمارے زخم ناسور بنتے جا رہے ہیں۔
 

Fawad -

محفلین
اگر آپکی آواز معتبر آفراد تک پہنچ سکتی ہے، تو انکو کہہ دیجئے کہ خدارا یہ امداد پاکستانی حکومت کے ہاتھ تقسیم مت کریں۔ فاٹا ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے پانچوں گھی میں ہیں۔
جیسے ہی ضرب عضب اپریشن کا اعلان ہوا تو ایف ڈی ایم ائے کے دفتر میں مبارک بادیں دینی شروع ہوگئی کہ ابھی یو ایس ایڈ کے فنڈز آئیں گے۔

انہوں نے نام نہاد ڈیٹا بنا رکھا ہے جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں ہے۔
میں خود انکے نظام کو دیکھ آیا ہوں ، انہوں نے رجسٹریشن کے معاملات کو اس قدر پیچیدہ کردیا ہے کہ اب تک کافی متاثرین کو اپنا حق نہیں ملا ہے۔

اگر واقعی یو ایس ایڈ مخلص ہے تو اپنی کڑی نگرانی میں اس تقسیم کو جاری کیا جائے۔

شکریہ

مزید معلومات اگر مطلوب ہوں تو دئے جا سکتے ہیں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ کوئ پہلی بار نہیں ہے کہ اس ايشو پر بات کی گئ ہے. ہم نے وہ بيانات اور خدشات پڑھے ہیں جن ميں اس تاثر کو فروغ ديا جا رہا ہے کہ امريکہ کی جانب سے دی جانی والی امداد پاکستان ميں چند افراد کے جيبوں ميں جاتی ہے۔

ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی عہديداروں نے کئ مواقعوں پر پاکستانی حکومت پر واضح کيا ہے کہ ہميں ملک ميں موجود کرپشن پر تشويش ہے اور ہم اپنے امدادی پروگراموں سے متعلق کرپشن کے معاملات کی کڑی نگرانی کر رہے ہيں۔

یو ایس ایڈ نے اپنے پروگراموں کو کرپشن سے دور رکھنے کے لئے سخت نگرانی کا بندوست کيا ہے جس ميں اینٹی فراڈ ہاٹ لائن بھی شامل ہے۔

انسدادِ بدعنوانی ہاٹ لائن پر اس بات کی حوصلہ افزائ کی جاتی ہے کہ جس کسی کے پاس بھی يو ايس ايڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں کے ضمن ميں کرپشن کے حوالے سے معلومات ہوں

تو وہ امريکہ ميں يوایس ایڈ انسپکٹر جنرل کے دفتر ميں نمبر 080084700 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

http://islamabad.usembassy.gov/pr_0606122.html

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top