لڑکوں‌ کے نام ۔

حمنہ

محفلین
پہلے میں مبارک دے دیتی ہوں بہت بہت مبارک ہو بھائی آپ کو اپنے بیٹے کی اللہ پاک اس کو ماں باپ کا فرما نبردار کریں اور لمبی عمر عطا فرمائیں آمین
 

جہانزیب

محفلین
مبارکباد ضرور دے دیں وضاحت کر دوں‌ کہ میں‌ اپنے بیٹے کے لئے نام نہیں‌ پوچھ رہا بلکہ اپنے بھتیجے کے لئے پوچھ رہا ہوں‌ ۔
 

تیشہ

محفلین
مینوں مڑُیاں دے ناں نئیں آندے :battingeyelashes: میرے کول کڑیاں نے۔ ویسے میرا بھتیجا ہوئے ہیں تو ہم نے اذان نام رکھا ہے۔
 

جیا راؤ

محفلین
عاکف۔۔۔۔۔۔ گوشہ نشین

عفیف---- پاکیزہ

باسم۔۔۔۔ مسکرانے والا

حِبان۔۔۔ باعثِ محبت و چاہت

ارمغان۔۔۔۔ تحفہ
 

فہیم

لائبریرین
نام ایسا ہو جس کے ساتھ اگر سر نیم لیا جائے تو وہ اچھا لگے اور ایک مکمل نام معلوم ہو۔
جیسے خود جہانزیب بھائی آپ کا نام "جہانزیب اشرف" ایک مکمل نام معلوم پڑتا ہے۔
اب اگر اس کو ایسے لیا جائے "جہانزیب لاریب" تو یہ تھوڑا الگ سا لگتا ہے۔

تو پہلے آپ منے میاں کے قبلہ والد صاحب کا نام بتائیں تاکہ انہیں کے نام کو دیکھتے ہوئے
کوئی نام پسند کیا جائے:)
 

arifkarim

معطل
ہمیں خود سے زیادہ جاننے کی عادت ہے۔ اسی لئے جہانزیب بھائی کے سوال کو انکے اپنے بیٹے سے موسوم کرنے لگ گئے! :)
میرے محبوب نام محمد، احمد، علی وغیرہ ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
نام کےآخری حصہ کے لئے "اشرف"‌ پر اتفاق ہے ۔ ہمارا اپنا خیال مدرس بھائی سے ملتا جلتا ہے کہ نام چھوٹا بھی ہو اور بامعنی بھی ہو ۔
باقی تمام احباب کا بہت شکریہ جنہوں‌ نے وقت نکالا ۔
 
Top