لکھائی تجزیہ Graphology

آج بلکہ کچھ عرصہ پہلے گڈ ریڈز کی ویب سائٹ پر ایک ممبر نے مجھ سے لکھائی کے ایک دو سیمپل مانگے اور بھیجنے پر میری لکھائی کی بنیاد پر میری شخصیت کا ایک عدد تجزیہ مجھے بھیجا گیا اور میں گرافولوجی کی اصطلاح سے روشناس ہوا۔ مجھے بھی اشتیاق ہوا کہ یہ دلچسپ مشغلہ اختیار کیا جائے تو کئی حیران کن انکشافات ہو سکتے ہیں۔

گرافولوجی یونانی اصطلاح ہے اور دو لفظوں سے مل کر بنا ہے ۔

گرافین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لکھائی
لوگوس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علم یا مربوط تقریر

اس علم کا محور لکھائی کے متعلق جاننا اور سیکھنا ہے۔

گرافولوجی کی تاریخ
اور بہت سے علوم کی طرح ارسطو اس علم کا بھی بانی ٹھہرتا ہے اور وہ اس طرح رقمطراز ہوتا ہے

تقریر آپ کی خواہشات ، خیالات اور منصوبہ جات کا اظہار ہے۔ لکھائی تقریر کی بصارتی شکل ہے۔ جس طرح تقریر میں جذبات کا اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے اسی طرح لکھائی میں بھی جذبات کا اظہار لکھاری کے خیالات ، خواہشات اور احساسات کا پرتو ہوتا ہے۔

گرافولوجی پر یونیورسٹی تحقیق فرانس میں شروع ہوئی اور اس کی سنجیدہ پریکٹس جنگ عظیم دوم کے بعد یورپ میں ملتی ہے۔ ہٹلر نے لکھائی تجزیہ مستقبل پیشن گوئی ایکٹ کے تحت تشکیل دیا اور یہ پس منظر میں چلتا رہا کئی سال۔ اٹلی میں یونیورسٹی آف لومسا میں گرافولوجی پروگرام بھی جاری ہے۔

فرانس کے ایک بھکشو Jean Hippolyte Michon کو جدید گرافولوجی کا باوا آدم کہا جاتا ہے۔ اس نے لکھائی کے تجزیے کے لیے ایک زمرہ جاتی نظام تشکیل دیا تھا جسے Study of Fixed signs کہا جاتا ہے۔ اسی نے فرنچ اصطلاح graphologie بھی ٹکسالی۔
 
Abbe Michon کے شاگرد Jules Crepieux-Jamin نے اس ضرورت کو محسوس کیا کہ لکھائی کو کل کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے نہ کہ انفرادی مستقل اشاروں کے مجموعہ کے طور پر۔ اس کا کہنا تھا کہ

مستقل اشاروں کے مکتب کا پڑھنا گرافولوجی میں ایسے ہی ہے جیسے نثر میں حروف کا مطالعہ "

بعد ازاں فلسفی Ludwig Klages ایک اور طریقہ کار گیسٹالٹ (Gestalt method) کے حمایتی بن کر ابھرے جو زیادہ ادراکی تجزیاتی طریقہ تھا۔

ایک اور نام ڈاکٹر Max Pulver کا ہے جو سوئس گرافولوجسٹ تھے جنہوں نے Klages کے اصولوں کا psychoanalysis اور Jung کی نفسیات پر اطلاق کیا۔ Pulver کا فیلڈ میں سب سے بڑا حصہ تین زون روشناس کروانا ہے جو کہ فرائیڈ کے شخصی تعقل سے مماثلت رکھتے ہیں۔

id
ego
superego
 
Top