مکمل لکھنؤ کا عہد شاہی

BookReaderImages.php



اردو کے دو اہم مراکز دہلی اور لکھنؤ کی تہذیبی زندگی سے متعلق کتابوں کی اشاعت ہمارے پیش نظر ہے۔ دہلی سے متعلق کتابیں عام اور متداول ہیں لیکن لکھنؤ کی متنوع تہذیبی زندگی پر لکھی جانے والی کتابیں اور مضامین بہت کم دستیاب ہیں۔ جن ادبا نے لکھنوی تہذیب کو اپنا مرکز توجہ بنایا اور اس پر مسلسل لکھا، ان میں عشرت لکھنوی نمایاں ہیں۔ سید سلیمان ندوی نے یاد رفتگاں میں اور جعفری صاحب نے دید و شنید میں جن بلند کلمات کے ساتھ ان کا ذکر کیا ہے، وہ ہم سب کے لیے سند ہیں۔ لکھنوی ادیبوں میں جن کی زبان ہمیں بہت پسند ہے، ان میں عشرت سرفہرست ہے۔
عشرت نے لکھنؤ اور لکھنوی تہذیب کے متعدد گوشوں پر بیسیوں مضامین لکھے تھے جو اب آہستہ آہستہ ناپید ہو رہے ہیں۔ خود عشرت کے حالات بھی کم ملتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا میں ان پر مفصل مضمون موجود ہے جسے درج ذیل پر دیکھا جا سکتا ہے:
عشرت لکھنوی - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا

زیر نظر کتاب عشرت کے تین مضامین کا مجموعہ ہے:
  1. دربار شاہان اودھ
  2. شاہان اودھ کی بے تعصبی
  3. لکھنؤ کا شاہی زمانہ

اس کتاب میں انہوں نے لکھنؤ کے عہد شاہی کی درباری و تہذیبی زندگی کا بڑا مبسوط نقشہ کھینچا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر شاہان اودھ کی روزمرہ مصروفیات، مراسم دربار، رعایا سے ان کا تعلق، عدل و انصاف، بے تعصبی اور رواداری کا پورا نقشہ آنکھوں میں پھر جاتا ہے۔ عشرت نے فقط اس عہد کی خوبیوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کی برائیوں پر بھی کچھ روشنی ڈالی ہے۔ ہم شرر اور سرشار کی زبانی لکھنؤ کے بانکوں کا ذکر پڑھ چکے تھے، اب اس کتاب میں لکھنؤ کے ایک نامی چور میر صاحب کا تذکرہ پڑھیں اور لطف لیں۔

لکھنؤ کے ادب و ثقافت پر عشرت کے بیسیوں مضامین مختلف جرائد و مجلات میں شائع ہوئے تھے جن کا ایک مجموعہ قرطاس، کراچی سے مہ جبین زیدی نے شائع کیا ہے۔ افسوس کہ یہ مجموعہ اب تک ہمیں دستیاب نہیں ہو سکا۔

حسب دستور اس کتاب کے یونی کوڈ متن کو ویکی سورس پر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی آرکائیو پر اس کے پی ڈی ایف، ٹیکسٹ اور ڈاکیومنٹ (ورڈ فائل) نسخے اپلود کیے گئے ہیں جنہیں درج ذیل ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

LakhnauKaAhdEShahi directory listing

آن لائن مطالعہ کے لیے:
لکھنؤ کا عہد شاہی
 
لکھنؤ کے ادب و ثقافت پر عشرت کے بیسیوں مضامین مختلف جرائد و مجلات میں شائع ہوئے تھے جن کا ایک مجموعہ قرطاس، کراچی سے مہ جبین زیدی نے شائع کیا ہے۔ افسوس کہ یہ مجموعہ اب تک ہمیں دستیاب نہیں ہو سکا۔
پاکستان اور بالخصوص کراچی کے احباب سے توجہ کی گزارش! :)
 
Top