لکی مروت میں سو سے زیادہ لوگ مرگئے کسی نے تعزیت تک نہیں

صوبہ سرحد میں جب دھماکہ ہوتا ہے تو سیاسی جماعتوں کے عہدے دار اورنام نہاد سیاست دان بڑے بڑے بیانات تو دیتے ہیں مگر وہاں تعزیت کیلئے نہیں جاتے؟؟ لکی مروت میں دھماکہ ہوا وہاں سو سے زیادہ لوگ مرے کسی کو وہاں جانے کی توفیق کیوں نہیں ہو ئی ؟؟ کسی سرکاری عہدے دار، سیاسی جماعتوں کے عہدے داران اور نام نہاداین جی اوز نے اس المناک گھڑی میںمقا می لوگوں سے ملنا تک گوارانہ کیا۔ منورحسن ،نوازشریف اور غلام احمد بلور نے کراچی کا تو دورہ کیا لیکن لکی مروت میں جاکر کسی کے جنازے میں شرکت تو درکنار تعزیت تک نہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ صرف "نام نہاد"تعزیت کیلئےاے این پی کے "غلام احمد بلور" کراچی پہنچ گئے۔ کوئی ان سے یہ تو پوچھے کہ پہلے اپنے صوبے کہ لوگوں کے جنازے میں شرکت تو کر لیتے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
حیرت اس بات پر ہے کہ سید منور حسن صاحب کی طرف سے تعزیتی بیان اور طالبان کی تعریف میں مذمتی بیان کیوں نہیں آیا؟
 
ہم ان سب تباہیوں کے اتنے عادی ہوگئے ہیں کہ جس دن ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو تو چونکتے ہیں کہ "خیریت تو ہے آج کچھ عجیب سا دن لگ رہا ہے":(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سیاسی شعبدے باز تو وہیں جائیں گے جہاں ان کی دکان کے چمکنے کا زیادہ امکان ہو۔
 
Top