اقبال جہانگیر
محفلین
ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں: طالبان ترجمان
گزشتہ روز جمعرات کو نامعلوم مقام سے ڈان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے بھی ہو امن سے یا جنگ سے، لیکن اہمیت صرف اس بات کی ہے کہ شریعت کا نفاذ ہونا چاہیے۔
میران شاہ: تحریک طالبان پاکستان کے تجمان شاہداللہ شاہد کے مطابق ان کی تنظیم کا مقصد ملک میں شریعت نافذ کرنا ہے۔

ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے ایک چار رکنی کمیٹی کی تشکیل پر انہوں اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی پیشکش پر طالبان کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس بدھ کے روز سے جاری ہے۔
طالبان ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی نے حکومتی فیصلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور شوریٰ آئندہ چند روز میں عوام کو اپنا نقطہ نظر پیش کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور ماضی کی پیشکشوں کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ مولانا فضل الرحمان مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں اور کہا کہ ہماری پوری تنظیم اپنی قیادت کے ساتھ متحد ہے اور اس کے فیصلوں کی پیروی کرتی ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1001927/ttp-wants-enforcement-of-sharia-spokesman