لہو میں اپنی مٹی کا اثر تقسیم ہوتا ہے ۔۔۔ ممتاز اطہر

صائمہ شاہ

محفلین
لہو میں اپنی مٹی کا اثر تقسیم ہوتا ہے
زمیں تقسیم ہونے سے بشر تقسیم ہوتا ہے

"یوں اپنے بھائیوں کے درمیاں سہما سا رہتا ہوں
میں کوئی بات کرتا ہوں تو گھر تقسیم ہوتا ہے"

میسر ہے سکونت اس مدینے کی جہاں اکثر
اندھیرا بھی خدا کے نام پر تقسیم ہوتا ہے

پرندے چہچہانا بھولتے جاتے ہیں اس ڈر سے
ہواؤں میں جو نہ معلوم ڈر تقسیم ہوتا ہے

جدا ہوں تو فقط آنگن میں دیواریں نہیں کھینچتی
جو سینچا تھا مری ماں نے شجر تقسیم ہوتا ہے

"شجر تقسیم ہونے سے فقط سایہ نہیں کٹتا
رتیں تقسیم ہوتی ہیں ثمر تقسیم ہوتا ہے "
 
کاشفی

عمدہ انتخاب۔۔بہت شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
 
عمر سیف

محفلین
"یوں اپنے بھائیوں کے درمیاں سہما سا رہتا ہوں
میں کوئی بات کرتا ہوں تو گھر تقسیم ہوتا ہے"

آہا ۔۔
جدا ہوں تو فقط آنگن میں دیواریں نہیں کھینچتی
جو سینچا تھا مری ماں نے شجر تقسیم ہوتا ہے

"شجر تقسیم ہونے سے فقط سایہ نہیں کٹتا
رتیں تقسیم ہوتی ہیں ثمر تقسیم ہوتا ہے "
واہ واہ ۔۔ بہت خوب
 
شکریہ
 
Top