لیموں قدرت کا انمول تحفہ

عندلیب

محفلین
لیموں قدرت کا انمول تحفہ
یاسمین یٰسین

لیموں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ لیموں دیکھنے میں ننھا سا نظر آتا ہے۔ لیکن بے شمار فوائد کی وجہ سے یہ تمام پھلوں اور سبزیوں میں ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ لیموں وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم بھی مختلف مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
لیموں کی کاشت کب اور کیسے ہوئی؟
مسوپوٹیمیا اور بابل کے کھنڈرات سے پتہ چلتا ہے کہ چار ہزار سال قبل مسیح کے لوگ لیموں کا استعمال کیا کرتے تھے۔ پاکستان بھارت جزائر اور جنوبی یورپ کے ملکوں میں لیموں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی اس کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں۔ جن میں بہترین قسم کاغذی لیموں کی ہے۔ اس کا چھلکا باریک اور رس زیادہ نکلتا ہے۔ ہمارے ہاں لیموں کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں کیا جاتا ہے۔ چٹنی، سلاد، مشروبات میں لیموں کا رس شامل کیا جاتا ہے اور کھانے کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔ گوشت کے مختلف پکوانوں میں لیموں کا استعمال عام ہے۔ لیموں کا چھلکا بھی بہت کام کی چیز ہے۔ کیونکہ اس میں سے ایک تیل نکلتا ہے جو پانی کو خوشبودار کرتا ہے۔ لیموں کے چھلکے کا روغن پیٹ کی تکالیف کے لئے مفید ہے۔ یورپ اور امریکہ میں اس چھلکے کا رس انگریزی ادویات میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ لیموں کے بیج طبی نکتہ نظر سے اسہال پہ قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ لیموں کا رس انتہائی مفید اور کار آمد شے ہے۔ گرمیوں میں جب لو چل رہی ہو، اس کا استعمال حیات نو کا پیغام ہے۔ لیموں کا رس ملا ٹھنڈا مشروب گرمی کو دور کرتا ہے۔ اور بدم میں تازگی لاتا ہے۔ شدید پیاس کی حالت میں لیموں کا ٹکڑا چوسنے سے پیاس بجھ جاتی ہے۔ لیموں میں مختلف بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہیں۔ اس کا سونگھنا دل کو فرحت دیتا ہے۔ مسوڑوں کی بیماریاں اور نزلہ اور زکام میں بہت فائدہ مند ہے۔ لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتا ہے اور اس میں خون کا پتلا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جس سے خون میں کولسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ قے اور متلی کی صورت میں لیموں کے ٹکڑے پر کالی مرچ اور نمک لگا کر منہ کا ذائقہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ لیموں کا رس کان کے زخم، کیلوں، پھوڑوں، مہاسوں، دردشقیقہ،زخموں، کیڑے مکوڑوں کے کاٹے اور بالوں کی غیر ضروری چکنائی دور کرنے، ناخنوں کو خوبصورت بنانے میں فائدہ مند ہے۔ بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لئے لیموں کا رس استعمال کرنا مفید ہے۔ تیل میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں۔ سر میں خشکی کی حالت میں لیموں کا رس ہم وزن نیم گرم پانی میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ چہرے کی خشکی اور ہاتھ پاؤں کا کھردرا پن دور کرنے کے لئے لیموں کا رس، گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر سونے سے پہلے چہرے، ہاتھ پاؤں پر لگائیں۔ دودھ میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے چہرے پر خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔ کہنیوں، گھٹنوں اور ٹخنوں پر پڑنے والی سیاہی لیموں کا رس یا چھلکا ملتے دور ہوجاتی ہے۔ لیموں سے موٹاپے کا شکار لوگ بھی اپنی فالتو چربی اور لٹکی ہوئی توند دور کر سکتے ہیں۔ نہار منہ لیموں کا رس قہوے میں ملا کر پینے سے فالتو چربی زائل ہوجاتی ہے۔ لیموں برتنوں کی صفائی اور کپڑوں کی دھلائی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
لیموں نچوڑنے کے بھی کام آتا ہے۔ جہاں کہیں کسی کے ساتھ مفت کا کھانا کھانا ہو۔ ایک لیموں نچوڑ کر بیٹھ جائیے۔ میزبان کو مندرجہ بالا اقتباس سنا کر نچوڑے گئے لیموں کی اہمیت جتائیے اور مفت کھانا کھائیے۔:grin:
 
Top